Tag: mahajir killing

  • حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن حسن مجتبیٰ زیدی جاں بحق ہوگئے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن کےقتل کی مذمت کی ہے۔

    حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کر کے ایم کیوایم کے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن حسن مجتبیٰ موٹرسائیکل پر اپنے تین بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے،حسن مجتبیٰ کو شدیدزخمی حالت میں سول اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سےجاملے،فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی،زونل کمیٹی کے دیگرارکان،حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی،ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،حسن مجتبیٰ زیدی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہراداکی جائے گی۔

  • متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہےایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں اورچاہنے والوں کو بیدردی سےشہیدکیا گیا لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ یہ پہلےسےزیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

    ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں عیدالفطرکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےالطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سےقبل محروم ومظلوم عوام کیلئے بولنے والا کوئی نہیں تھا،ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھانے والا کوئی نہ تھا۔

    ا یم کیوایم نے ان محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اورمیدان عمل میں آکرجدوجہدکی، بکھرے ہوئےعوام کوایک طاقت بنایا، الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورانکے اہل خانہ کوعیدکی مبارکباد پیش کی۔