Tag: Mahendra Singh Dhoni

  • گوتم گمبھیر اب دھونی کی مقبولیت سے بھی چڑنے لگے؟

    گوتم گمبھیر اب دھونی کی مقبولیت سے بھی چڑنے لگے؟

    ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف پر برہم ہوگئے، کرکٹ ویب سائٹ پر تاریخی چھکے کے ذکر پر جوابی ٹوئٹ کیا کہ ورلڈ کپ2011پوری ٹیم کے تعاون سے جیتا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابقکرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این نے گزشتہ روز ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ آج ہی کے دن ایک زور دار شاٹ نے بھارت کے لوگوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔

    اس ٹئوٹ کے جواب میں گوتم گمبھیر نے تلخ انداز میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ آپ کو یاد دلا دوں کہ 2011 ورلڈ کپ کا خطاب ہندوستان، ہندوستانی ٹیم اور مددگار عملہ نے مل کر جیتا تھا۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک چھکے سے اپنا لگاؤ کم کرلیں۔

    یاد رہے کہ بھارت نے نو سال قبل آج ہی کے دن ممبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر28 سال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی نے نوان کلاشیکھرا کی گیند پرہیلی کاپٹر چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی تھی اور اس تاریخی فاتح چھکے کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

  • کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    کیمرے کےسامنےمذاق آسٹریلیا آکرسیکھا، بھارتی کپتان

    سڈنی: کپتان دھونی شکست کا غم بھلا کر پریس کانفرس میں مذاق کرتے رہے جیسے بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

      آسٹریلیا سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کو زیادہ رنز بنانے سے روک لیا تھا تاہم آخری اوورز میں کچھ زیادہ رنز بن گئے تاہم آسٹریلیا کا مجموعہ قابل حصو ل تھا جو بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

    بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، اسکا افسوس شاید کپتان دھونی کو نہ تھا، ریٹائرمنٹ کے سوالات پر ہنتسے مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔

    دھونی کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے مزاق کرنا آسٹریلیا میں آکر سیکھا ہے،میڈیا سے کبھی لڑائی نہیں کی ۔

     دھونی کی مسخرہ بازی کو بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرڈالی ،بھارت کو ایسے کپتان کی ضروت جو ٹیم کو آگے لے جائے۔

  • مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    مہیند را سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    میلبورن : بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ کا سورج غروب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کافی دباؤ میں ہیں،  میلبورن میں پریس کانفرنس کے دوران دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

    دھونی نے ساٹھ ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ انہیں بھارتی ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھونی نے دوہزار پانچ میں سری لنکا کے خلاف چنائی میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا اور نوے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔

    دھونی نے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں چھ سینچریز اور تینتیس نصف سینچریز کی مدد سے چار ہزار آٹھ سو چہتر رنز اسکور کئے۔دھونی نے تن تنہا ہی بھارتی ٹیم کو کئی کامیابیاں دلائیں۔

    دوہزار آٹھ میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی۔ انہی کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بنی۔ صرف اتنا ہی نہیں چالیس سال میں پہلی مرتبہ بھارت نے آسٹریلیا کو دھونی ہی کی قیادت میں کلین سوئپ بھی کیا۔

    دھونی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ وہ تمام تر توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔