Tag: Mahira khan

  • ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی کراچی کے مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ماہرہ خان کی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی یہ ویڈیو کراچی کے مقامی بازار کی ہے جہاں انہیں سادگی سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں ماہرہ خان قمیض شلوار میں ملبوس ہیں انہیں کلفٹن کی مارکیٹ میں عام خریداروں کی طرح ایک دکان سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس دوران انہیں دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور بھاؤ تاؤ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عینی شاہدین اداکارہ کو اس طرح دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں عبایہ میں کراچی کے زینب مارکیٹ میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    جبکہ ماہرہ خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ میرا اور کراچی کا زندگی بھر کا تعلق ہے، مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، مجھے میرا بچپن یاد آجاتا ہے، انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ میں کئی بارعبایا پہن کر کراچی کے مختلف مقامات پر گئی ہوں۔

  • دبئی میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

    دبئی میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

    فلم لوو گرو کی مرکزی کاسٹ اور پاکستان کے ستارے ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی نےدبئی میں پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزازمیں تقریب منعقد کی، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستانی سفارتی مشن کے ارکان کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

    سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    فیصل ترمزی نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر تشکیل دینے میں فلمی صنعت اہم کردارادا کرسکتی ہے، تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں صرف’’ لوگرو فلم ‘‘کی کاسٹ کو مدعو کیا گیا تھا، دبئی میں پاکستان ایمبسی پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

    واضح رہے کہ ’’فلم لووگرو‘‘ اے آروائی فلمز کی پیشکش ہے، اور یہ فلم عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز کی زینت بن گئی۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے دونوں اداکار امریکا میں موجود ہیں۔

     دونوں کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

    تاہم اب ہمایوں سعید نے امریکا میں فلم کی تشہیر کے دوران کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نیو یارک کی مقبول ترین سڑک ٹائمز اسکوائر پر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/aa-tenu-love-guru-humayun-saeed-mahira-khan-ary-films/

    ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر فلم کی تشہیر کے لیے پاکستانی فلم لو گرو کا ٹریلر بھی دیکھا گیا اس دوران فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بھی موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی لکھا ہے، اداکار نے لکھا کہ ‘ہم سے ملنے کے لیے آنے والے اور نیویارک کا شکریہ’۔

    واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں، ٹائمز اسکوائر پر بھی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کی طرح لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز چلائی اور دکھائی جاتی ہیں

  • ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ کو ڈیلاس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، ایونٹ کے دوران ماہرہ کے کئی فینز نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ سوال جواب کے سیشن کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔

    فلم کی پروموشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے سے متعلق سوال کیا جس پر ماہرہ خان نے اپنا غیر واضح موقف سامنے رکھ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr. Huda A (@whitecoat.mom)

    ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے، اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی مجھے یہ طریقہ درست نہیں لگتا ہے اور موجودہ حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، تو ہمیں ان سخت رویوں کی حمایت کرنے کے بجائے، جو حالات کے تحت کسی کی مجبوری بھی بن سکتی ہے، ہمیں خود پر توجہ دینی چاہیے۔‘

    ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’آخر میں ہمارا ملک ہی ہمارے لیے ایک محفوظ جگہ ہے تو ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، اپنے ملک اور خود کو دیکھنا چاہیے۔‘

  • ماہرہ خان کی اونیجا رابنسن سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی اونیجا رابنسن سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے ریلیز کی جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Onijah Ahmed (@therealonijah)

    اسی سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان نیویارک میں فلم کی پروموشن کے دوران امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اونیجا اینڈریو نیویارک میں منعقدہ ’لو گرو‘ کے پروموشن ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی۔

    تاہم اب ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اونیجا کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اونیجا کا مشہور ڈائلاگ ”آئی لو شبانہ“ کا ریمیک بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 2024 کے اختتام پر ایک پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان آئی تھیں، جہاں وہ چند ماہ قیام کے بعد فروری کے اختتام پر واپس امریکا روانہ ہوگئی تھیں۔

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے گانے نے دھوم مچادی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کے گانے نے دھوم مچادی

    پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’لو گرو‘ کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گے، فلم کی پروموشن کے سلسلے میں دونوں اداکار مصروف ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Love Guru (@loveguruthemovie)

    گزشتہ روز ہمایوں اور ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

    تاہم اب اس فلم کا رومانٹک گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کا گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے جبکہ ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں کو گانے پر شاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

    اس سے قبل فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جبکہ ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • ماہرہ خان کا شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کا شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈستری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی دوست کی شادی میں شوہر کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ماہرہ خان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک ناقابل یقین حد تک باصلاحیت سپر اسٹار ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    وہ مشہور پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کامیاب پراجیکٹس سے کامیابیاں سمیٹی ہیں، جن میں کئی مقبول ڈرامے شامل ہیں، خوبصورت اداکارہ خان نے گزشتہ سال سلیم کریم سے شادی کی اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

    حال ہی میں ماہرہ خان کو اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ قریبی خاندانی شادی میں دیکھا گیا، جہاں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ مشہور بالی ووڈ گانے انارکلی ڈسکو چلی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ رقص کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں، ویڈیو ادکار علی رحمن خان اور سکندر رضوی نے بھی خوب رنگ جمایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے یہ ڈانس پرفارمنس اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا، اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔

  • ضرار خان کے کیریئر میں ماہرہ خان کا کیا کردار ہے؟

    ضرار خان کے کیریئر میں ماہرہ خان کا کیا کردار ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان ایک فٹنس ٹرینر اور سوشل میڈیا کونٹینٹ کریٹر بھی ہیں۔

    اداکار ضرار خان نے حال ہی میں ڈیجیٹل سائٹ فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں شوبز میں کیرئیر بنانے میں مدد کی۔

    اداکار ضرار خان نے کہا کہ میرے والد کا تعلق کوہاٹ جب کہ والدہ کا تعلق پشاور سے ہے ہم پشتون ہیں لیکن اب میری فیملی لاہور میں مقیم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ والد پاک فوج میں تھے، جس کی وجہ سے میرا بچپن متعدد شہروں میں گزرا اور اسی کے ساتھ میں نے متعدد تعلیمی اداروں سے تعلیم بھی حاصل کی۔

    ضرار خان نے اپنے کیرئیر سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ سب سے پہلے مجھے ایک اشتہار میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، جس کے بعد مجھے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں مختصر کردار کی پیش ہوئی۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہوں، میں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا ہے، یہ فلم اب تک نامعلوم وجہ کے بنا پر ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

    ضرار خان نے بتایا کہ فلم ’نیلو فر‘ میں کام کے دوران ہی میں ماہرہ خان کو پسند آیا جس کے بعد انہوں نے مجھے کام کی پیش کش کی، ماہرہ خان نے مجھے اپنی اسپورٹس سیریز میں شامل کیا اور پھر یوں شوبز میں میرے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

  • ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ وائرل تصاویر پر پہلی بار لب کشائی

    ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ وائرل تصاویر پر پہلی بار لب کشائی

    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

    ماہرہ خان 2017 میں اُس وقت سرخیوں میں تھیں جب انہیں نیویارک میں سڑک پر رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اس پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ہیرا منڈی‘ 15 سال قبل آفر ہوئی تھی، ماہرہ خان کا انکشاف

    تاہم اب ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ تصاویر نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے اور وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کر پائیں گی۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل تصاویر کے جذباتی اثرات پر کھل کر بات کی۔

    انہوں نے تصاویر پر شائع ایک مضمون کا بھی حوالہ دیا جس میں پاکستان میں ان کی شہرت میں اضافہ اور تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد کیریئر کے زوال کی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔

    انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ مضمون پڑھنا یاد ہے جب میں نے سوچا تھا ’کیا میرا کیریئر ختم ہوگیا؟‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ بستر پر روتی تھی، تصاویر نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو شدید متاثر کیا۔

    تاہم، ماہرہ خان نے تنقید کو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز ہونے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی پہلی ملاقات دبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

  • ماہرہ خان دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    ماہرہ خان دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان دوران انٹرویو اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بے اختیار رو پڑیں۔

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے دوسری شادی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

    دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال ہوا کہ ایشیا میں آج کے دور میں بھی ایک ایسی عورت جس کے بچے بھی ہوں، اس کے دوسری شادی کرنے کے فیصلے کو زیادہ اچھا تصور نہیں کیا جاتا تو دوسری شادی کے موقع پر کوئی ایسا لمحہ جو آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، میں چاہتی تھی کہ شادی کی تقریب میں انٹری کے وقت وہ میرے ساتھ ہو تو اس نے میری خواہش کو پورا کردیا۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی دوسری شادی کے موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ انسان کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے وہ اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے اور جو اللّٰہ کی مرضی ہوتی ہے اس میں یقیناََ انسان کی بھلائی ہوتی ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر بار جب میں نے زندگی میں اچھے کام کیے اور لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا تو اللہ نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا ہے۔

    ماہرہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصرے پر خاموشی توڑ دیں

    سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری دوسری شادی میرے لیے بالکل ایسا ہی لمحہ تھا، میں شادی کی تقریب کے دوران مسلسل’الحمدللّٰہ‘ کہہ رہی تھی اور مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر محسوس ہو رہا تھا۔