Tag: Mahira khan

  • حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان پر ہلکا پھلکا تشدد

    حمزہ علی عباسی کا ماہرہ خان پر ہلکا پھلکا تشدد

    کراچی : پاکستان میں آج کل ایک موضوع زیرِبحث ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہلکا پھلکا تشدد کرسکتا ہے، پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو میں اسکا عملی مظاہرہ کرکے دیکھایا کہ کس طرح ایک عورت پر ہلکا پھلکا تشدد کیا جا سکتا ہے اور اس کا کیا رد عمل آسکتا ہے۔

    Try beating me lightly! @mahirahkhan

    A video posted by Hamza Ali Abbasi (@hamzaaliabbasiofficial) on

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان نے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر شئیر کی، جس میں وہ حال ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے حقوق نسواں کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کے خلاف نظر آئے۔

    اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حمزہ ماہرہ پر تشدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے جواب میں ماہرہ نے حمزہ کی ہی زور دار پٹائی لگادی۔

    Just for #kicks

    A video posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


    یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حقوق نسواں بل کے لیے اپنی تجاویز پیش کی تھیں، جس میں شوہر کو بیوی پر ہلکے پھلکے تشدد کی اجازت بھی شامل تھی، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    ٹوئیٹر پر بھی ہیش ٹیگ #TryBeatingMeLightly بھی معروف بین الاقوامی چینلز کی زینت بنا کہ کس طرح پاکستانی خواتین نے اس بل کو مسترد کیا، جس میں شوہروں کو اپنی بیویوں پر تشدد کی اجازت دی گئی۔

  • ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، ماورا حسین

    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ خان ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں ماورا حسین ’ہمسفر‘ اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں، فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا اُس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

    انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا‘۔

    یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رئیس‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے ماورا کا کہنا تھا ’میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے‘۔

    ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم 5 فروری کو بھارت اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • ماہرہ خان ایشیا کی ٹاپ 10 پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

    ماہرہ خان ایشیا کی ٹاپ 10 پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

    آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ہومن جہاں کی ہیروئن ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی دس پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں، ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق برطانیہ میں ایک مشہور شوبز جریدے نے سالانہ سروے میں ایشیاء کی پچاس پرکشش ترین خواتین کا انتخاب کیا ہے۔


    ماہرہ خان نے لالی ووڈ کی فلم بن روئے کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘سے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ڈرامہ ہم سفر سے بالی ووڈ کی فلم رئیس کے سفر نے ماہرہ خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اب ایشیا کی گلیمرس خواتین کی فہرست میں ماہرہ خان کا نام شامل ہونا نہ صرف خود ماہرہ خان کیلئے باعث فخر ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کی بات ہے.

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ سروے میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے جبکہ ماہرہ خان دسویں نمبر پر ہیں تاہم ماہرہ خان کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے ابھی اور محنت کی ضرورت ہے۔

  • ہومن جہاں کے گانے ’سڑک سڑک‘ کی میوزک ویڈیو جاری

    ہومن جہاں کے گانے ’سڑک سڑک‘ کی میوزک ویڈیو جاری

    کراچی: اے آروائی فلمز اوردی ویژن فیکٹری کی پیش کش فلم ہومن جہاں کا میوزک ویڈیو ’’سڑک سڑک‘‘ ریلیز کردیاگیا ہے۔

    فلم ہو من جہاں کے ریلیزہونے والے گانے ’سڑک سڑک‘ میں مائی ڈھائی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    The video of the song 'Sarak Sarak' from Ho Mann JahaanReleasing on 01st Jan 2016 in Cinemas by ARY Films Posted by Ho Mann Jahaan on Friday, December 4, 2015
      فلم کی موسیقی فاخرنے ای ٹی اسٹوڈیو کے ہمراہ ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی شاعری افضل ساحرکی ہے۔ فلم ہو من جہاں کو عاصم رضا نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور،ماہرہ خان،عدیل حسین اور سونیا جہاں شامل ہیں ۔ فل یکم جنوری دو ہزار سولہ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • ماہرہ خان کی شائقین سے ‘شکر ونڈاں’ گانے کی ڈب میش بنانے کی فرمائش

    ماہرہ خان کی شائقین سے ‘شکر ونڈاں’ گانے کی ڈب میش بنانے کی فرمائش

    اے آروائی فلمز اوردی وژن فیکٹر ی کی پیش کش ہومن جہاں کانیا میوزک ویڈیو جاری کردیا گیا، شکرونڈاں رےنےشائقین پر سحر طاری کردیا۔

    اے آر وائی پاکستان میں فنون لطیفہ کےفروغ کیلئے کوشاں ہے، اے آر وائی فلمزاور دی وژن فیکٹری کی پیش کش فلم ہو من جہاں کےایک اور گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

    اسرارشاہ کےدلوں کو چھولینے والے گانےشکرونڈاں رے پرماہرہ خان،عدیل حسین اور شہریارمنورکے تھرکتےقدموں کیساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکن بھی تیز ہوگئی۔گانے کی ویڈیونےعوام میں بھرپور پذیرائی حاصل کرلی ہے۔فلم ہو من جہاں اگلے برس یکم جنوری کو سینما کی زینت بنے گی۔

    اے آر وائی فلمز اور دی وژن فیکٹری کی پیشکش فلم ہو من جہاں کے اداکاروں نے فلم میں شامل ایک گانے کا ڈب سمیش بنایا، ڈب سمیش سے پہلے اداکارہ مائرہ خان نے ڈب سمیش کے بارے میں بتایا۔

    The Shakar Wandaan video is out! Watch it, learn the steps, record a dubsmash video and post it on the official Ho Mann Jahaan facebook page! Those who are a part of the video with the most likes will win a chance to meet and chill with the cast and the musicians of Ho Mann Jahaan at a concert!! We can't wait to meet you xX #MahiraKhan #AdeelHusain #ShehryarMunawar #HoMannJahaan #AryFilms #shakarwandaanit Posted by Mahira Khan on Friday, November 27, 2015
    اداکارہ ماہرہ خان نے شکر ونڈاں گانے کی ڈب میش مقابلے کا بھی اعلان ان کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو پر سب سے زیادہ لائکس ہونگے اسے ہو جہاں کی کاسٹ سے ملنے کا موقع ملے گا .  
    Posted by Mahira Khan on Friday, November 27, 2015  

  • فلم ‘ہومن جہاں’ کے ڈائریکٹر عاصم رضا کی خصوصی گفتگو

    فلم ‘ہومن جہاں’ کے ڈائریکٹر عاصم رضا کی خصوصی گفتگو

    اے آر وائی فلمزاورویژن فیکٹری فلمزکی مشترکہ پیشکش ’’ہو من جہاں‘کے ڈائریکٹر عاصم رضا کا اے آر وائی نیوز ویب کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آنے والی فلم اور کاسٹ کے حوالے گفتگو کی۔

    فلم میں تین اہم مرکزی کردار ہیں، جن میں شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ بشری انصاری، سونیا جہاں، نمرا بچا، منور صدیقی، جمال شاہ اور ارشد محمود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

    فلم کی کہانی یونیورسٹی کے تین طلبہ کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

    Ho Mann Jahaan

    فلم میں مجموعی طور پر10گیت شامل ہیں، فلم کی موسیقی موسیقار فاخر محمود اور احتشام ملک نے ترتیب دی ہے، فلم یکم جنوری2016کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم یکم جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم  ’’ہو من جہاں‘کے ڈائریکٹر عاصم رضا سے ان کی آنے والی فلم کے حوالے چند اہم سوالات پوچھے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

    سوال: آپ کی بحثیت ڈائریکٹر پہلی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے فلم ہو من جہاں سے کیا سیکھا کیا پایا؟

    جواب : میں ہمیشہ سے سوچتا تھا کہ ایک دن ایسی فلم بناوں گا،حقیقت میں ماضی کے تمام تر تجربات بھی ایسی فلم بنانے کے لئے ہی تھے، مجھے ہمیشہ سے موسیقی مائل کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے بہت سے میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کرنے کا بھی لطف اُٹھایا۔

    Ho Mann Jahaan

    سوال: پاکستان میں فلم بناتے ہوئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

    جواب: فلم کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے بات کی اور ان سب کے تجربات کے ذریعے محسوس کیا کہ پاکستان فلم بنانے کے حوالے سے سازگار نہیں ہے، لیکن میرا تجربہ کافی مختلف رہا اور میرے دوستوں کے سپورٹ کی بدولت بڑا متاثر کن تجربہ رہا، اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تمام چیزیں صحیح سمت میں جارہی ہے۔

    Ho Mann Jahaan

    سوال: فلم ہو من جہاں میں آپ نے نوجوانوں سے متعلق مسائل کو اُجاگرکیا ، کیا پاکستان کے دوسرے مسائل پر بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

    جواب: یہ نہیں کہیں گے کہ میں نے نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، جی ہاں کسی بھی ترقی پسند ملک کی طرح، نوجوانوں کو بہت سے چیلنجوں کی طرف سے سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ چیلنج کسی بھی عمر کے افراد کو پیش آ سکتا ہے۔ فلم ہو من جہاں بھی اسی طرح کی ایک مختصر کہانی ہے ، جو حقیقت پر مبنی ہے۔

    Ho Mann Jahaan

    سوال: فلم ہو من جہاں ریلیز ہونے جا رہی ہے ،آگے کے کیا پلان ہیں؟؟

    جواب : میں اپنی فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں، فلم بنانا ایک انتہائی دلچسپ کام ہے اور میں دیکھنا چاہوں گا کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔

    Ho Mann Jahaan

    سوال: جس طرح پاکستان اداکار بالی ووڈ جا کے کام کر رہے ہیں کیا اپنی آنے والی کسی فلم میں کسی بھارتی اداکار کو مدعو کرنا چاہیں گے ؟

    جواب : میرے لئے اداکار کے کردار کی اہمیت ہے کسی بھی فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے، کوئی بھی کہیں جاسکتا ہے چاہئے بالی ووڈ ہو ، ہالی ووڈ ہو یا دنیا میں کہیں بھی ۔

    سوال: فلم ہو من جہاں میں اداکار مائرہ خان کے علاوہ کسی کو کاسٹ کرنا ہوتا تو کس کو کرتے ؟

    جواب : میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ مائرہ میری فلم کریں گی اگر مائرہ نہیں ہوتی تو منیزہ کا کردار بہت مشکل ہوجاتا۔

    Ho Mann Jahaan

  • اداکارہ ماہرہ خان نے شیو سینک کے ساتھ تصویر بنوانے پر معذرت کرلی

    اداکارہ ماہرہ خان نے شیو سینک کے ساتھ تصویر بنوانے پر معذرت کرلی

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہالووین ڈے پر شیو سینا کے شیو سینک کے لباس میں دوست کے ساتھ بنوائی تصویر پر معذرت کرلی ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے ہالووین ڈے کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر میں کیٹ وومن کا روپ دھارا ہوا تھا جبکہ انکے دوست عاصم رضا نارنجی رنگ چوغے میں ملبوس گلے میں مالائیں اور سیاہ چشمہ پہنے بالکل شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کے بھیس میں تھے، عاصم رضا نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا، جس پر ”ماہرہ خان کو باہر نکالو “ لکھا تھا.

    ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنے رویے کی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار تخلیقی لوگ ہوتے ہیں، انھیں کسی قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

    انکا مزید کہنا تھاکہ انھوں ہالوین ڈے پر جان بوجھ کر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کو شش نہیں کی، اگر انکے اس رویے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس کیلئے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں.

    واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بولی ووڈ فلم ”رئیس “ میں سپر ہیرو شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کر رہی ہیں، جو 2016 میں ریلیز ہوگی.

    یاد رہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کو متعدد بار دھمکیاں دی گئی ہیں۔

  • اے آروائی کی فلم ’ہومن جہاں‘ کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا

    اے آروائی کی فلم ’ہومن جہاں‘ کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری کی نئی پیشکش’ ہو مَن جہاں‘ کےگانے ریلیز کردیےگئے، فلم اگلےسال سینماگھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    اےآروائی کی فلمز اور وژن فیکٹری کی نئی پیشکش فلم ’ہومن جہاں ‘ کے پوسٹر کی زبردست پذیرائی کےبعد فلم بین ہومن جہاں کے گانے ریلیزہونے کےدن گِن رہے تھے اوراب ان کا انتظارختم ہوگیا۔

    اےآروائی فلمز نے ہومن جہاں کے گانے ریلیزکردیے ہیں، فلم کے لیے گانے معروف گلوکارعاطف اسلم، ٹیناثانی، زوہیب حسن،مائی ڈھائی اوردیگر گلوکاروں نے گائے ہیں۔

    فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔

    فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جبکہ اسکرین پلے یاسر حسین اور عاصم رضا نے قلم زد کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ میڈ اِن پاکستان کے بینر تلے اے آر وائی کی نئی فلم ہومَن جہاں کا پوسٹر بعد ازاں ٹریلر جاری کیا گیا تھا، فلم کےہدایتکارعاصم رضا کاکہنا ہےفلم کی کہانی نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے، عاصم رضا نے بتایا کہ فلم اگلے سال یکم جنوری کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    Official Trailer for Ho Mann Jahaan - releasing 1st Jan 2016#SheheryarMunawar #MahiraKhan #Adeelhusain #homannjahaan  

  • اے آروائی کی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبرکو لانچ کیا جارہاہے

    اے آروائی کی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبرکو لانچ کیا جارہاہے

    کراچی: اے آر وائی فلمزاورویژن فیکٹری فلمزکی مشترکہ پیشکش ’’ہو من جہاں‘‘ کا میوزک پہلی نومبر کو فلم بینوں کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔

    فلم ’’ہومن جہاں‘‘ کا ساوٗنڈ ٹریک کل نو گانوں پر مشتمل ہوگا جس کے گلوکاروں میں پاکستان کے نامور گلوکار بشمول زوہیب حسن، عاطف اسلم، زیب النساء بنگشم جمی خان ، ٹینا ثانی، ابو محمد، فرید ایاز، اسرار اور مائی دھائی شامل ہیں، فلم کی موسیقی فاخر محمود اوراحتشام ملک نے پروڈیوس کی ہے۔

    فلم ’’ہو من جہاں‘‘ پہلی جنوری 2016 کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کے ستاروں میں ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین، سونیا جہاں، بشریٰ انصاری، ارشد محمود، جمال شاہ اور منور صدیقی شامل ہیں۔

    The official Theatrical Trailer of Ho Mann Jahaan Posted by ARY Films on Tuesday, October 13, 2015
    فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جبکہ اسکرین پلے یاسر حسین اور عاصم رضا نے قلم زد کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرعاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کی کئی تہیں ہیں اورنوجوان اورعمررسیدہ الغرض ہرقسم کے لوگ اسے پسند کریں گے۔

  • اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    اے آر وائی فلمز کی نئی پیشکش، ہو مَن جہاں، کا ٹریلر ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز  اور دی وژن فیکٹری فلمز کی نئی پیشکش ’ہو مَن جہاں ‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز کا ایک اور تحفہ سال دو ہزار سولہ کی شروعات ہوگی، فلم  ’ہو من جہاں ‘فلم میڈ ان پاکستان کے بینر تلےاگلے سال یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

    عاصم رضا اور شہریار منور کی اس ہنستی مسکراتی پیشکش کا ٹریلر اے آر وائی ڈیجیٹل پر ریلیز کردیا گیا، فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔

    تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم ہو من جہاں میڈ ان پاکستان کے تحت بنی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک فلم چار چیزیں ہوتی ہیں جن میں اچھی کاسٹ، اچھی کہانی ، تھورا سا مصالہ اور ایک اچھا ڈائریکٹر ،اس فلم میں یہ ساری چیزیں موجود ہیں ۔

    اس موقع پر فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر اور اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فلم بہت محنت سے بنائی ہے ، یہ فلم پچھلی نسل ، موجودہ نسل اور آنے والی نسل کے لئے ایک میسج ہے۔

    فلم میکر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کو اس طرح فلمایا گیا ہے کہ ہر عمر کے فرد کے لیے دلچسپی پیدا ہوسکے. فلم کی کہانی دوستوں کی زندگی سے جڑی ہے، یہ فلم کراچی اور شمالی علاقہ جات کے علاقوں میں فلمائی گئی ہے۔

    فلم کے ڈائیلاگز یاسر حسین اور فلم میکر عاصم رضا نے ترتیب دئیے ہیں جبکہ خود عاصم رضا نے ہی فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ڈائریکشن میں قدم رکھا ہے۔

    The First Official Trailer of Ho Mann Jahaan by ARY Films! <3Film Releasing on 1st Jan 2016Cast: Mahira Khan, Adeel Husain, Sheheryar Munawar, Sonya Jehan, Nimra Bucha, Bushra Ansari, Jamal Shah, Arshad Mehmood, Munawar SiddiquiDirected by: Asim RazaExecutive Producers: Asim Raza, Sheheryar Munawar. Distributed by: ARY FILMS Posted by ARY Films on Monday, October 12, 2015

    فلم ’ہومن جہاں‘سی ای او اے آر وائی ڈجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ، شہریار منور اور عاصم رضا کی مشترکہ پیش کش ہے۔

    فلم ہو من جہاں میں نو گانے موجود ہیں جن کو لیکر فلم میکر خاصے پر امید ہیں. کیونکہ فلم میں زوہیب حسن, معروف گلوکار عاطف اسلم, زیب النسا بنگش, جمی خان, ٹینہ ثانی, ابو محمد, فرید ایاز , اسرار اور مائی ڈھائی بینڈ نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے، فلم کے میوزک پروڈیوسر ز میں فاخر محمود اور احتشام ملک شامل ہیں۔