Tag: Mahira khan

  • پی سی بی نے یونان کرکٹ ٹیم کو سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا

    پی سی بی نے یونان کرکٹ ٹیم کو سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے دعوت کے باوجود یونان کرکٹ ٹیم کو سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا گیا ۔

    یونان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین مسڑ جوزف اور مینجنگ ڈائریکٹر یونان کرکٹ بورڈ وارد محمد نے نجی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور امن پیغام دنیا تک پہنچانے کیلئے یونانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لیکر آئے ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب ناروا سلوک نے ہم کو مایوس کیا۔

    انھوں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروانے کے باوجود ہمیں سیالکوٹ جناح سٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے روک دیا۔

    جب چیرمین پاکستان کرکٹ کونسل شیخ شکیل احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی صاحب کی ہدائت پر روکا یونانی کرکٹ ٹیم کو میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے ۔

  • ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    لاہور : پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔

    ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

  • ماہرہ خان کی انسٹا گرام پر آمد کی ویڈیو کی دھوم

    ماہرہ خان کی انسٹا گرام پر آمد کی ویڈیو کی دھوم

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کردی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالاخر انسٹا گرام پر انٹری دے دی ہے اور اس کے لئے انہوں نے ایک ویڈیو بنا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں جس نے صرف 3 دن میں 10 ہزار 300 لائک حاصل کئے ہیں۔

    Insstaaaaaareadyyy! #mahirakhan

    A video posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ویڈیو میں ماہرہ نے انتہائی منفرد طریقے سے کاغذوں پر لکھ کر اپنے آنے کا اعلان کیا اور ویڈیو کے اختتام پر اپنے مداحوں کے انگھوٹے دکھا کر خوشی کا اظہار کیا۔

    لگتا ہے ماہرہ خان کو انسٹا گرام کچھ زیادہ ہی پسند آگیا ہے جبھی انہوں نے ایک اورتصویر بھی انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے لئے شیئرکردی ہے۔

    Looking at life through lotus seeds till I find my rose tinted glasses

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    یقیناً ماہرہ خان کی تصویریں اور ویڈیوز انکے انسٹاگرام پر دیکھتے رہنا ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔

    Some of the special ones..

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

  • ماہرہ خان کا ’رئیس‘میں بے باک مناظر فلمانے سے انکار

    ماہرہ خان کا ’رئیس‘میں بے باک مناظر فلمانے سے انکار

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم ‘رئیس’ میں بے باک مناظر عکس بند کرانے سے انکارکردیا۔

    بھارتی فلم نگری کی خبروں پرنظررکھنے والی ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق کے مطابق ماہرہ خان کو’رئیس‘میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ بے باک مناظر فلمانے تھے مگر پاکستانی اداکارہ کی جانب سے انکار کردیا گیا۔

    راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان مرکزی کردارادا کریں گے۔
    بھارت میں شہرت ملی اور اداکار شاہ رخ کے ہمراہ پہلی فلم کرنے کا موقع ملا۔

    اس فلم میں اداکار شاہ رخ خان ایک گجراتی ڈان کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم ‘رئیس’ 2016 عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان بھی اپنی ایک فلم میں بے باک مناظر فلمانے سے انکارکرچکے ہیں۔

  • شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    ممبئی: بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اورہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘کا پہلا ٹیزر ریلیزکردیا گیا۔

    ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ چیلیز کی پروڈکشن کے بینر تلے راہول ڈھولکیا اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    'Baniye ka dimaag aur Miyanbhai ki daring'! The wait is finally over! Watch #RaeesTeaser! Coming Eid 2016. Posted by Raees on Thursday, July 16, 2015

    اس فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گےجبکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان نہایت منفرد انداز کے کردارمیں نظر آرہے ہیں۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر فلم کے پوسٹر بھی ریلیز کردیے ہیں۔

    فلم رئیس آئندہ سال عید پرسنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔  

  • مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، میکا سنگھ

    مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، میکا سنگھ

    لاہور: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نجی دورے پر لاہور پہنچ گئےاس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان آیا لوگوں سے بہت پیار اور محبت ملی۔

    لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سرحدی کشیدگی ختم کرکے خطے میں امن قائم کرنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مائرہ خان میری پسندیدہ اداکارہ ہیں بالی وڈ میں بہتر موقع ملا تو چھا جائیں گی، انہوں نے کہا کہ لاہوری کھانوں کا دیوانوں ہوں ڈائٹنگ کے باوجود یہاں کا مٹن قورمہ اور پلاؤ کھائے بغیر واپس نہیں جاتا۔

    میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دینا چاہتے ہیں رواں دورہ نجی ہے مگر جب بھی پاکستان میں پرفارم کیا بہت پیار اور محبت ملی۔

  • انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    انتہا پسند ہندوٗں کی پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو دھمکی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسند تنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی سپر اسٹار کے مدمقابل کسی پاکستانی اداکارہ کوکام نہیں کرنے دینگے۔

     اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر راھول ڈھولکیہ کی فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کا آغازآئندہ ماہ فروری سے ہوگا جس میں اداکار شاہ رخ خان، فرحان اختر، مائرہ خان، نوازالدین صدیقی اور دیگرفنکارکام کررہے ہیں۔

     پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے گزشتہ برس مشترکہ کئی فلموں میں کام کیا ہے جنھیں شائقین سینما نے پسند بھی کیا ہے۔

     پاکستانی فنکار پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں جب کہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستانی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول دھو لکیا نے ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے مکمل طور پر پورا اترتی ہے، میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکا ہوں اور ان سے مل چکا ہوں، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔