Tag: Mahira khan

  • ارجیت سنگھ کی عاجزی پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

    ارجیت سنگھ کی عاجزی پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

    بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اُن کی تعریف کی ہے۔

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبئی میں منعقدہ ایمی گالا 2024 میں اپنی پرفارمنس کے دوران وہاں موجود پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے گفتگو کی تھی۔

    ارجیت سنگھ نے اپنے کنسرٹ کے دوران ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا تعارف کروایا اور کہا کہ میں نے ابھی فلم رئیس کا گانا گایا اور معذرت کہ میں پہچان نہ سکا کہ ماہرہ خان سامنے بیٹھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    لائیو کنسرٹ میں گلوکار کی جانب سے اتنی توجہ دیے جانے پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس کنسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور ساتھ ہی ارجیت سنگھ کی عاجزی کی بھی خوب تعریف کی۔

    ویڈیو: ارجیت سنگھ بھی ماہرہ خان کے دیوانے، گانا گاکر سب کو حیران کردیا

    ماہری خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک فنکار کو پرفارم کرتا دیکھ کر نہایت خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اس فنکار میں عاجزی دیکھیں کیونکہ ایک بہترین فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ جو کچھ ہے، اس میں اس کا کمال نہیں ہے بلکہ خدا نے اسے اس صلاحیت سے نوازا ہے، خوش رہیں ارجیت سنگھ‘‘۔

  • نکاح نامے پر دستخط سے پہلے سلیم کیساتھ فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں: ماہرہ خان

    نکاح نامے پر دستخط سے پہلے سلیم کیساتھ فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں: ماہرہ خان

    پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ نکاح نامے پر دستخط سے پہلے میں سلیم کیساتھ شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکی کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تقریبات سے متعلق گفتگو کی۔

    پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی اور شوہر سلیم کریم سے متعلق پہلی بار تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں اپنے شوہر سلیم کے ساتھ نکاح سے پہلے شادی کا فوٹوشوٹ نہیں کروانا چاہتی تھیں ‘۔

    انہوں نے کہا کہ عام طور پر شادیوں میں جوڑے کا فوٹو شوٹ نکاح سے پہلے ہوتا ہے لیکن میں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی تھی کہ نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد ہمارا فوٹوشوٹ ہو۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ جب ہمارا نکاح ہوا تو وہ سلیم ایک کونے میں تھے اور میں دوسرے کورنر پر، نکاح کے بعد میں میں گھونگھٹ میں سلیم کی طرف گئی، تب انہوں نے پہلی بار (شادی کے جوڑے میں) مجھے دیکھا تھا‘۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ  اس کے بعد ہم فوٹوشوٹ کے لیے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوگئے، تصاویر لینے کے بعد ہم دونوں پہاڑ کے بالکل کنارے پر کھڑے تھے اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ گھونگھٹ کے ساتھ میری تصاویر ہوں، سلیم کے ساتھ تمام تصاویر نکاح کے بعد کی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر ان کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے بھارت اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی گیا تھا۔

  • حاملہ ہونے کی خبر، ماہرہ خان نے حقیقت بتادی

    حاملہ ہونے کی خبر، ماہرہ خان نے حقیقت بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسرے بچے کی پیدائش کی وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت بتادی۔

    پاکستان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ڈیجیٹل سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی افواہوں پر کھل کر سامنے آگئیں۔

    اداکارہ ماہرہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے حمل ٹھہرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھیں، نہ جانے کس نے میری جسامت کو دیکھتے ہوئے میرے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں پھیلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کس نے اور کیوں یہ افواہیں پھیلائیں، تاہم ممکنہ طور پر میرے وزن بڑھنے کی وجہ سے میرے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلائی گئی ہوں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹی تھی، میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، میں نے کوئی پراجیکٹ نہیں چھوڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے شوہر اپنے جذبات کا کُھل کر اظہار نہیں کرتے اور مجھے اُن کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔

  • ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ پروین بابی کا روپ دھار لیا

    ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ پروین بابی کا روپ دھار لیا

    پاکستانی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے لیجنڈری بالی ووڈ اداکارہ کا روپ دھار لیا۔

    ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں انیس سو اسی کی معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ پروین بابی کے جیسے چمکیلے لباس، ہیئر اسٹائل اور میک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ماہرہ خان نے پروین بابی کے کام اور خوبصورتی کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ اُنہوں نے پہلی بار پروین بابی کو ایک میگزین کوور پر دیکھا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MUSE (@museluxe)

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ خان کو پروین بابی کا روپ دھارے فوٹو شوٹ کرواتے اور خصوصی انٹرویو دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شادی میں گئے تو خاتون نے کیا کہا؟ خاقان شاہنواز نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور انتہائی خوبصورت انداز میں پروین بابی کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر ماہرہ خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

  • ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنی ہے؟

    ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنی ہے؟

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

    ماہرہ کی شادی کی تصاویر ان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

    ماہرہ خان نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ سلیم کریم سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

    اداکارہ نے ڈیزائنر فراز منان کا برائیڈل ڈریس زیب تن کیا ان کے برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

    ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان کی بات سے واضح ہوتا ہے کہ ماہرہ خان کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی 35 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہوگی۔

    شادی کی اس پُروقار تقریب کے لیے اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا انتخاب کیا جب کہ سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق دُلہے میاں سلیم کریم نے یوسف بشیر قریشی (وائی کیو بی) اسٹوڈیو کے لباس کو منتخب کیا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن ان کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    ماہرہ اور فواد کا جادو ایک بار پھر چل گیا، خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار و ماڈل فواد خان اور معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی خوبصورت ویڈیو اور تصاویر کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا جس میں دونوں اسٹارز نے شادی کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

    پاکستانی مقبول ترین جوڑی نے پہلی مرتبہ سال 2011 میں پیش کیے جانے والی ڈرامہ سیریل میں انٹری دی جو بہت مقبول ہوئی، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

    اب حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔

    صدف فواد جو ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ ’صدف فواد خان اسٹوڈیو‘ کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

    اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ فواد خان سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

  • کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے درمیان انسٹاگرام پر دلچسپ جملے بازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین دونوں کی نوک جھونک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ماہرہ خان اور شہریار منور خاصے اچھے دوست ہیں، دونوں اس سے قبل فلم ہو من جہاں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    اب حال ہی میں دونوں کی گفتگو نے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور نے نارنجی لباس میں اپنی ٹی وی شو سے نئی تصویر پوسٹ کی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس کے نیچے کمنٹ کیا، شیری تم اس لڑکے کی طرح دکھائی دے رہے ہو۔۔

    جس پر شہریار منور نے جواب دیا، وہ لڑکا جس کے لیے آپ گول روٹیاں بنا سکتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مداحوں نے اداکار کے اس جملے کا بے حد لطف لیا اور اسے بہترین دوستی قرار دیا۔

  • ’تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟‘

    ’تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟‘

    معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سفید لباس میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بے شمار مداحوں نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ سفید رنگ کے مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، کیا تمہیں مجھ سے ابھی بھی کچھ کہنا ہے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ کی ان نئی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے کچھ کم فالوورز رکھنے والی ماہرہ اکثر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • کیا ماہرہ خان ’کتاب‘ لکھ رہی ہیں؟ مداحوں سے ’عنوان‘ تجویز کرلیا

    کیا ماہرہ خان ’کتاب‘ لکھ رہی ہیں؟ مداحوں سے ’عنوان‘ تجویز کرلیا

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دے دیے۔

    بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک مداح نے اداکارہ نے سوال کیا کہ ’اگر آپ نے اپنے بارے میں کوئی کتاب لکھی تو اس کا ’عنوان‘ کیا رکھیں گی؟ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی اس بارے میں کچھ نہیں سوچا، آپ کوئی تجویز دے دیں۔‘

    ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو اسکرین پر دوبارہ ساتھ دیکھ سکیں گے۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ بہت جلد، کیوں؟۔‘

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا دینے کے موڈ میں ہوتا ہے اور ہم صرف ایک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ’ایک ہے نگار‘ میں ’نگار‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ٹیلی فلم ’پاک آرمی کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار کے کیریئر پر بنائی گئی۔ جس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور نے انجام دیے اور اس کے پروڈیوسرز نینا کاشف اور ماہرہ خان  تھیں۔

  • ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

    ناروے ڈانس گروپ نے ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

    ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے 3 لاکھ سے زائد انسٹاگرام صارفین نے لائک کیا۔

    دی کوئیک اسٹائل نے منگل کے روز یہ رِیل اپ لوڈ کی، جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، ڈانس گروپ نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دل چسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک اسٹائل۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

    واضح رہے کہ دی کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا، جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس گروپ کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں، اس سے قبل جون میں دی کوئیک اسٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔

    @theycallmesakk Annnnnnnd here we go agin on #kaifikhalil song @theycallmesakk @theycallmesakk @theycallmesakk #foryou #fyp #kanayaari #cokestudio #kaifikhalilsongs #thequickstyle #trending #viral ♬ Kana Yaari – Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti