Tag: Mahira khan

  • ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    ماہرہ خان کی بچپن کی یادیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے سارے کزنز کی باس ہوا کرتی تھیِ اور ساتھ ہی اپنی دنیا میں مگن رہتی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    اپنے بچپن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل بھی شرارتی نہیں تھیں بلکہ اپنی دنیا میں مگن رہنے والی بچی تھیں۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ان کے سارے کزنز لڑکے تھے اور وہ سب میں واحد لڑکی تھیں اس لیے وہ سب کی باس تھیں، ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جس میں انہوں نے سارے لڑکوں کی 2 پونیاں باندھ دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر میں صرف والدہ کی مار کھائی ہے جن کا ہتھیار ہینگر ہوا کرتا تھا۔

    ماہرہ خان کے ساتھ اداکار محب مرزا نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی بچپن کی یادیں شیئر کیں، محب نے بتایا کہ ایک بار ان کی شرارت پر ان کے والد نے اٹھا کر انہیں پنکھے کی جانب پھینک دیا تھا۔

    محب نے بتایا کہ وہ پنکھے سے ٹکرا کر واپس بستر پر گرے تھے اور نہایت حیرت سے اپنے والد کو دیکھا تھا کہ انہوں نے مجھے پنکھے میں پھینک دیا۔

  • ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    ماہرہ کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نانی روزانہ ان کا ہاتھ دیکھتی ہیں اور ایک ہی بات دہراتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

    ماہرہ نے اپنی نانی کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نانی ان کا ہاتھ تھام کر اسے بغور دیکھ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ نے لکھا کہ میری نانی تقریباً روز ہی میرا ہاتھ پڑھ کر ایک ہی بات کہتی ہیں، دل تو اچھا ہے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں نانی سے اظہار محبت بھی کیا۔ پوسٹ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ بار پسند کیا گیا اور متعدد لوگوں نے اس پر کمنٹس کیے۔

  • ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    ہانیہ کی خوبصورت آواز ماہرہ خان کو بھا گئی

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی گلوکاری کی تعریف کردی اور ان کی آواز کو خوبصورت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی گلوکاری کی ویڈیوز شیئر کرنی شروع کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    اپنی نئی ویڈیو میں بھی وہ گانا گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ کے ساتھ مومن ثاقب اور معروف پروڈیوسر وجاہت روؤف کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ہانیہ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گانا باری گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    . . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

    ہانیہ کا گانا جہاں ایک طرف تو ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا تو وہیں ماہرہ خان بھی ان کی مداح ہوگئیں۔ ماہرہ نے ہانیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔

    ماہرہ کی تعریف پر ہانیہ خوش ہوگئیں اور ہارٹ ایموجی کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل ہانیہ نے اپنی آواز میں انگریزی گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا، مداحوں نے انہیں مشہور گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا تھا۔

  • ماہرہ خان خواتین پر تشدد کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں

    ماہرہ خان خواتین پر تشدد کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان خواتین پر تشدد اور جنسی ہراسانی کے خلاف مہم کا حصہ بن گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین پر تشدد اور جنسی ہراسانی کے خلاف مہم کا حصہ بننے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے دولت مشترکہ کی ’نو مور‘ مہم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب کو تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، مزید نہیں، نہ مزید الزامات اور نہ مزید بہانے چلیں گے۔

    جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اورنہیں۔ دنیا بھرمیں ہرتین میں سے ایک خاتون ان مسائل کا نشانہ بنتی ہے۔ ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور ان مسائل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں مسائل مزید بدتر ہوگئے ہیں اور ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران تشدد کے ان واقعات میں مزید اضافہ دیکھا۔

    View this post on Instagram

    We must act now. The problem is deep rooted. It’s the mindset that needs to be tackled. Shame on those who commit the crime. Shame on us, who remain silent. Our curriculums need to be changed. Our narratives in our dramas/films need to revisited. We need to be mindful of what we teach our children and what we put out. Join the conversation. Violence against women and girls ( in a lot of cases men and boys) is a hidden pandemic which destroys lives, communities and economies around the world. The heinous rape that happened on the motorway is a clear indication of this. As a response to this global crisis, @commonwealth_sec and @nomoreorg have launched the #CommonwealthSaysNOMORE digital portal on 9 September, which will provide the 54 Commonwealth member countries with tools and resources to help end domestic and sexual violence against women and girls. My name is Mahira Khan and today I say NO MORE. No more Shame, no more Excuses and no more Blame. 🙏🏼 🇵🇰 @commonwealth_sec and @nomoreorg #Nomore #Nomoreshame #nomoreexcuses #nomoreblame

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    اداکارہ نے کہا کہ ہم سب صحیح کرسکتے ہیں اور ہمیں کرنا چاہئے، ایک طویل عرصے تک ہمارے معاشرے نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے۔ برائے مہربانی ہمارا ساتھ دیجیے۔ اس مسئلے پر کھل کر بات کیجیے۔

    ماہرہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں خواتین، بچوں، بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی ، تشدد اور ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اب ہمیں ایکشن لینا پڑے گا کیونکہ مسائل کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں۔ یہ وہ ذہنیت ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جوجرائم کے مرتکب ہوتے ہیں، ہم لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو مسلسل خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں، ہمارا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ڈراموں، فلموں میں ہمارے بیانات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، آئیں ہمارے ساتھ اس میں شامل ہوں۔

  • ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام

    ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ان افراد کا خیال رکھیں جو اس لاک ڈاؤن میں مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور ایسے افراد کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ اس قابل ہیں کہ ایک ماہ اپنے کام کے بغیر (یا تنخواہ حاصل کیے بغیر) گزارہ کرسکتے ہیں یا آپ کے پاس طاقت یا سہولیات ہیں تو یہ جنگ کسی اور سے زیادہ آپ کی ہے۔

    ماہرہ نے کہا کہ ہمیں ان افراد کا خیال رکھنا ہے جو ہماری پوزیشن پر نہیں ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں کو شعور دینا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دے دیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔

    ماہرہ خان کا اشارہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین، ڈرائیورز، اور روزانہ اجرت کمانے والے ان افراد کی طرف ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ایسے افراد کی مدد کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ ملک بھر میں فلاحی اداروں و مخیر حضرات کی بڑی تعداد غریب گھروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچا رہی ہے۔

  • ماہرہ خان نے عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کے بارے میں کیا کہا؟

    ماہرہ خان نے عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کے بارے میں کیا کہا؟

    معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ رواں برس عورت مارچ میں متنازعہ نعروں کے بجائے ایسے مسائل پر بات کی جائے جو واقعی ہمارے ملک کی خواتین کے مسئلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی عورت مارچ پر تنازعہ اٹھنے کے بعد ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا اور اپنے خیالات پوسٹ کیے۔

    ماہرہ خان نے عورت مارچ کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تاہم انہوں نے درخواست کی کہ درست لفظوں کا چناؤ کرتے ہوئے خواتین کے اصل مسائل کو اٹھایا جائے اور متنازعہ نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھانے سے گریز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیے مارچ نہیں کرتے بلکہ ان کے لیے کرتے ہیں جو خود اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔ ’ایک مراعات یافتہ عورت ہونے کے ناطے میں ان کے لیے مارچ کروں گی جو میری طرح مراعات یافتہ نہیں جن کے پاس وہ بنیادی حقوق نہیں جو مجھے بچپن سے ملے‘۔

    انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس موقعے پر اپنے الفاظ اور سلوگنز کے لیے محتاط نہیں ہوسکتے؟ کیا ہم ان مطالبات کے لیے پلے کارڈز نہیں اٹھا سکتے جن کے لیے ہم لڑ رہے ہیں، جو ہم حل کرنا چاہتے ہیں۔ بنیادی حقوق کے لیے اور ان کے لیے جو تکلیف میں ہیں کیونکہ یا تو وہ اپنے حقوق سے بے خبر ہیں یا وہ اس سے محروم ہیں۔

    ماہرہ کا کہنا تھا کہ کیا ہم ان قوانین کے بارے میں بینرز اٹھا سکتے ہیں جو ہمارے لیے ہونے چاہئیں، اور وہ جنہوں نے خواتین کو نقصان پہنچایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہم ایسا نہیں چاہتے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سمجھائیں کہ ہم کیوں مارچ کر رہے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں ماہرہ نے کہا کہ مارچ کے منتظمین تجربہ کار ہیں اور وہ ان سے زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، وہ صرف اپنے مشاہدات کی بنیاد پر تجویز پیش کر رہی ہیں۔

  • سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    سیکریٹری جنرل نے ماہرہ خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف اداکارہ اور مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معروف پاکستانی اداکارہ اور خیر سگالی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان سے ملاقات کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کے غیر معمولی تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی منتظر ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

    اس موقع پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

  • اداکارہ ماہرہ خان کو ’’سر درد‘‘ سے چھٹکارا مل گیا

    اداکارہ ماہرہ خان کو ’’سر درد‘‘ سے چھٹکارا مل گیا

    کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو سردرد کی تکلیف سے چھٹکارا مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں نے دیسی نسخے کا مشورہ مانگا تھا۔

    ماہرہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کے سر میں شدید درد ہے وہ ہر 4 سے 6 گھنٹے میں دوا لے رہی ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کوئی دیسی نسخہ بتادیں۔

    مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کو متعدد نسخے بتائے گئے تھے اداکارہ نے جن پر عمل بھی کیا۔

    ماہرہ خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے اور وہ مداحوں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کو دیسی نسخے بتائے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ سب نے اتنی محبت کے ساتھ بہترین مشورے دئیے، میں نے ان پر عمل بھی کیا اور بے شمار نسخے آزمائے لیکن میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتی کہ کون سا نسخہ راز آگیا۔‘

    ماہرہ خان نے کہا کہ میری امی نے میرے سر پر دم بھی کیا، میں نے بادام، بلیک کافی اور کیلے کھانے کے ساتھ ساتھ بھاپ بھی لی تھی۔

    یہ پڑھیں: ماہرہ خان کی طبیعت ناساز، مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    سردرد سے نجات کا بتاتے ہوئے ماہرہ نے لکھا کہ میں اب ٹھیک ہوگئی ہوں اور اپنے چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے ان کی طبیعت ٹھیک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • ماہرہ خان کی طبیعت ناساز، مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    ماہرہ خان کی طبیعت ناساز، مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی دو چار دن سے طبیعت ناساز ہے، اداکارہ نے صحت یابی کے لیے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ ہر چار سے چھ گھنٹے میں دوائیاں استعمال کررہی ہیں لیکن طبعیت ٹھیک نہیں  ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے مشورہ مانگا کہ کوئی بھی دیسی نسخہ یا کوئی چیز جو میری اس بیماری سے جان چھڑا سکے تو بتائیں۔ماہرہ خان کے ٹویٹ کرتے ہی مداحوں نے صحت یابی کے مشورے دینے شروع کردئیے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک دن کے لیے ٹویٹر استعمال کرنا چھوڑ دیں۔‘

    شمس جہانزیب نے کہا کہ ’مداح سارے حکیم ہیں کیا، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے پانی پی لیں اور پڑھنے کے بعد نماز لازمی ہے۔


    ایک اور صارف جویریہ صدیقی نے کہا کہ ’پلیز آف کچھ دن آرا کریں۔‘

    ایک بھارتی خاتون مداح نے ماہرہ خان کو کہا کہ ’امید ہے آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گی، بھارت کی جانب سے محبت بھرا پیغام۔‘