Tag: Mahira khan

  • ‘آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘

    ‘آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے‘

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ہمایوں سعید کی کارکردگی کی معترف ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کو پاکستان سمیت دبئی اور بھارت میں پسند کیا گیا، ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    جہاں ہمایوں سعید کی اداکاری کی تعریف فہد مصطفیٰ سمیت دیگر اداکار کررہے ہیں وہیں ماہرہ خان بھی ہمایوں سعید کے گن گانے لگی ہیں۔

    گزشتہ روز ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ہمایوں آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے، ہیرو۔‘

    ہمایوں سعید نے ماہرہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت شکریہ سپر اسٹار، میں کچھ نہیں بس میرے والدین اور پیار کرنے والوں کی دعا ہے، عزت اور شہرت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، خوش رہو ہمیشہ۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔

    جس پر ماہرہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’سپر اسٹار نہیں گڈی زیادہ اچھا ہے۔‘

    واضح رہے کہ تین روز قبل ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دانش کی موت نے مداحوں کو رلا دیا تھا، سنیما میں بیٹھے لوگ بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے تھے۔

    ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان قمر نے آج میرے پاس تم ہو کے سیکوئل بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • ماہرہ خان کی میکسیکو میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    ماہرہ خان کی میکسیکو میں سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    میکسیکو سٹی : خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی میکسیکو کے ساحل پر سیاحت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی شمالی امریکی ملک میکسیکو کی سیاحت میں مصروف ہیں اور تاہم وہ اپنی مصروفیات اور سیر و تفریح کی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کرنا نہیں بھولیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ماہرہ خان خوبصورت ساحل پر دیدہ زیب لباس میں نظر آرہی ہیں اور ہلکا میک اپ، سنہری بالیاں اور خوبصورت جیولری ان کے حسن کو چار چاند لگارہی ہے۔

    ماہرہ خان نے میکسیکن ریاست کوئنتانارو کی انتہائی خوبصورت تصاویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا تو ہزاروں صارفین نے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا اور ان کے لباس اور اسٹائل کی تعریف کی۔

    ماہرہ نے میکسیکن ساحل اور دیواروں پر بنے فن پاروں کو بھی بذریعہ تصاویر اپنے مداحوں تک پہنچایا اور میکسیکن ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

    View this post on Instagram

    🐚

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماہرہ خان خود بھی بیچ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

  • آسٹریلیا، جنگلات میں آتشزدگی، ماہرہ خان افسردہ

    آسٹریلیا، جنگلات میں آتشزدگی، ماہرہ خان افسردہ

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے جانوروں کے لیے افسردہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی ماہ سے لگنے والی خوفناک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں جہاں متعدد افراد ہلاک ہوئے وہیں آگ نے جانوروں کو بھی متاثر کیا جس کے نتیجے میں کروڑوں جانور ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس سے متاثرہ جانوروں کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم نے اپنے سیارے کے ساتھ کیا کیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور دھوئیں کے باعث اب تک 24 اموات ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 175 گھروں کے نذر آتش ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ آسمان بھی آگ کے شعلوں کی وجہ سے بالکل سرخ ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جائے گا جس سے صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    اسلام آباد : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا جب مجھے ایسا محسوس ہوگا کہ دوسری شادی کرنے چاہیئے تو کر لوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر  AskMahira کے ہیش ٹیگ کےساتھلائیو سیشن کیا ، اس دوران مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے، جن میں  ان کے اداکاری کے کیریئر سے لے کر پسندیدہ کھانے اور دوسری شادی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

    ایک ٹویٹر صارف شہباز علی نے سوال کیا "کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو دوبارہ شادی کرنی چاہئے؟”، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا جب ایسا محسوس ہو نے لگے گا تو دوسری شادی بھی کر لوں گی۔

    خیال رہے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کو نئے سال کی مبارکبادی بھیجی، کچھ مداحوں نے نئے سال کے آغاز پر سوال و جواب کے سیشن کے لئے اصرار کیا۔

    ایک صارف نے ماہرہ کو مشورہ دیا کیوں نا ! اس خوشی کے موقع پر ہم #AskMahiraکا ایک سیشن رکھیں؟۔اداکارہ نے صارف کو جواب دیا کہ مجھے خود اس بات کا انتظار تھا، آپ لوگ فیصلہ کریں کہ یہ سیشن آج ہونا چاہیے، یا پھر اسے کل پر رکھیں۔

    مزید پڑھیں : ماہرہ خان رات 10 بجے کیا کرنے جارہی ہیں؟

    بعد ازاں شفقت درے نامی صارف نے ماہرہ کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج رات دس بجے‘، اس پر ماہرہ نے رضامندی ظاہر کی۔

    خیال رہے اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا، یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ، جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔

    پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی تھی۔

    واضح رہے ماہرہ خان بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

  • بچوں سے زیادتی : ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، ماہرہ خان

    بچوں سے زیادتی : ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، ماہرہ خان

    کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسرہ میں قاری کی جانب سے کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کےلیے مثال قائم ہوجائے۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کی خبر ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کےلیے، ہمارے بچوں کےلیے اور اس دین کےلیے جس پر ہم یقین رکھتے اور جس کےلیے ہم جھوٹے اور غلط دعوے کرتے ہیں، ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ مثال بن جائے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل مانسرہ میں مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکر میرا پڑھنہ قاری شمس الدین نے 10 سالہ بچے کو 100 مرتبہ سے زیادہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متعدد بار جنسی زیادتی کے باعث بچے کی آنکھوں سے خون بہنے لگا تھا۔

    متاثرہ بچے کے چاچا کا کہنا تھا کہ بھتیجے کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا، ہوش آنے پر اس نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مدرسہ کے ایک قاری شمس الدین نے اسے مدرسے سے دور لے جاکر میرے ساتھ ناصرف زبردستی بدفعلی کی بلکہ جسمانی تشدد بھی کیا، شور شرابہ کرنے پر دو سے تین افراد موقع پر آگئے اور وہ بھی مجھ پر تشدد کرنے لگے۔

    مزید پڑھیں : قاری نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ اور ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فی الفور مدرسہ کو سیل کردیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ماہرہ خان کی 10 سال محیط داستان بیان کرتی انسٹاگرام پوسٹ

    ماہرہ خان کی 10 سال محیط داستان بیان کرتی انسٹاگرام پوسٹ

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی 10 سالہ جدوجہد کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سہارا بننے کے لیے سب کی مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ میں 10 سال پر محیط اپنے طویل سفر کی داستان سنا دی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنے گزشتہ دس برس کی سر گزشت کچھ یوں بیان کی کہ گزشتہ دہائی ہزاروں سالوں پر محیط محسوس ہوتی ہے، آج سے 10 سال قبل میں 24 سالہ لڑکی اور ایک معصوم بچے کی ماں تھی جو اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی تھی۔

    View this post on Instagram

    Exactly 10 years ago my life changed. I was a 24 year old girl with a baby in my arms celebrating my 25th birthday. These ten years feel like a thousand… with experiences worth a lifetime. I became a mother, I became an actor.. there was loss and separation, I witnessed success and fame. I fell in love. I lost hope at times and mustered up courage most of the time. I realised some of my dreams.. And had to let some go. And on this journey, I had all of you with me. Every step of the way. I wish I could write it all.. maybe one day I will. I am so grateful for everything – all of it. We are nothing without the people who have stood by us – you all are the wind beneath my wings. I thank you with all my heart and soul. I promise you all that I will pay it forward in every way I possibly can. InshAllah. As I write this, here I am a 35 year old woman with a 10 year old not so baby boy, still wrapped in my arms. Thank you for the birthday wishes.. overwhelmed and overjoyed. Grateful. So grateful. Alhumdullilah. 🙏🏼🧿

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماہرہ نے لکھا کہ گزشتہ دہائی میں ماں بنی، اداکارہ بنی، میری علیحدگی ہوئی، میں نے بہت کچھ کھویا اور شہرت کا عروج حاصل کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایسے لمحات بھی آئے جب میں مایوسی کی انتہا پر تھی اور کبھی ہمت کرنا بھی مشکل محسوس ہوا مگر میں نے خود کو سمیٹا اور زندگی میں آگے بڑھنے کی جدوجہد جاری رکھی۔

    زندگی کے ان نشیب و فراز میں ساتھ دینے کے لیے ماہرہ نے اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اب میں 35 سال کی ہو چکی ہوں اور میرا چھوٹا سا بیٹا بھی اب بہت چھوٹا نہیں رہا۔

    انہوں نے آخر میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سہارا بننے کے لیے سب کی مشکور ہوں، میں بہت خوش ہوں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں۔

  • ماہرہ خان کی سالگرہ پر مبارک باد کے پیغامات کی بھرمار

    ماہرہ خان کی سالگرہ پر مبارک باد کے پیغامات کی بھرمار

    کراچی: پاکستانی ڈراموں سے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان 35 برس کی ہوگئیں۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلم نگری اور پھر اقوام متحدہ کی اعزازی سفیر بننے والی ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بنا۔

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔ اس دوران ماہرہ خان کو مختلف وجوہات کی بنا پر تنقید کی زد میں بھی رہیں البتہ ہر بار ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے ہر ہر بات پر معافی بھی مانگی۔

    حال ہی میں جاری ہونے والی ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں ماہرہ خان کو دہائی کی خوبصورت خاتون قرار دیا گیا جبکہ اُن کا نام سال 2019 کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

    ماہرہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مداحوں، ساتھی فنکاروں نے سالگرہ کی مبارک باد دی، اُن کے چاہنے والوں نے پیغامات کی بھرمار کردی جن میں سے چند منتخب کو انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیا۔

    اداکارہ کو جہاں دیگر ساتھیوں نے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی وہی فوٹو گرافر ارسلان ظفر نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی جس پر ماہرہ نے انہیں جواب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آئی مس یو‘ لکھا۔

    چند منتخب ٹویٹس

  • نازیبا الفاظ استعمال کرنے والی خاتون کو ماہرہ خان کا کرارا جواب

    نازیبا الفاظ استعمال کرنے والی خاتون کو ماہرہ خان کا کرارا جواب

    کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان کا سوشل میڈیا پر ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے والی صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو بہترین تربیت کی ضرورت ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاتون صارف کی جانب سے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظ پر بھڑک گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر مومل نامی خاتون صارف نے ماہرہ خان کےلیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان پر نامناسب الزامات عائد کرتے ہوئے ماہرہ خان کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہا تھا۔

    مومل نامی خاتون نے ماہرہ خان کو کہا تھا کہ آپ جیسی عورت کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔۔

    ماہرہ خان اکثر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتیں تاہم اس بار ماہرہ خان نے خاتون صارف کو ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میری کمائی حلال کی ہے ورنہ آپ کو اچھے اسکول بھیجنے کا ذمہ میں اٹھاتی۔ جہاں تک بات رہی ”دو ٹکے“ کی تو ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور انسان پر‘۔

    اداکارہ کی جانب سے انتہائی شائشتہ انداز میں خاتون صارف کو کرارا جواب دینے پر دیگر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ تنقید کرنے والی خاتون خود صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔

  • ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماہرہ خان مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کی اپیل کررہی ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوش قسمت ہوں جسے ایسا مادر وطن ملا جس کی بانہوں میں مہاجرین بھی سماتے ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر ہالی ووڈ اداکاروں نے ویڈیو میں مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

    واضح رہے کہ ہر سال 18 دسمبر کو مہاجرین کا عالمی دن اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کی ابتدا فلپائی مہاجرین ودیگر ایشیائی مہاجرین تنظیموں نے 1997 میں کی تھی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 4 دسمبر 2000 کو قرارداد نمبر 93/55 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

    مہاجرین کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حفاظت، بنیادی حقوق، ان سے انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

    یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔

    ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔

  • مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    مائرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

    لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، اس سے قبل بھی ماہرہ کی ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ گانے پر رقص کرتے ہوئے نظر آرہی۔

    https://youtu.be/o5PlRd9RMiM

    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبح کی خوبصورت سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کہا فرانسیسی زبان میں دسمبر کو خوش آمدید کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Bonjour Décembre 🍡

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست کی مہندی میں ڈیزائنر حسن شہریار خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    حسن شہریار خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا تھا کہ میں اور ماہرہ خان دوست کی مہندی کی تقریب میں میڈم نور جہاں کے گانے پر رقص کررہے ہیں۔

    اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ماہرہ نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔