کراچی(27 جولائی 2025): گھریلو ملازمہ نے شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چوری کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی، شہید ملت روڈ پر رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں 48 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدچوری کرلیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے پندرہ روز قبل خاتون کو گھر پر ملازمہ رکھا تھا، ملازمہ ایک دوسری خاتون کو ساتھ لائی تھی، متاثرہ خاندان دوپہر میں کھانا کھانےگھر سے باہر گیا۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ واپس آیا تو ملازمہ اور دوسری خاتون اپنا کام دکھا چکی تھی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مسلح افراد نے گیمنگ زون میں موجود افراد کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، گیمنگ زون میں ساٹھ سے زائد افراد موجود تھے، ملزمان تیرہ افراد سے موبائل فون، نقدی چھین لی۔
ڈاکوؤں نے برے چھوٹے ہتھیار اٹھا رکھے تھے، پولیس کے مطابق واردات میں چھ افراد ملوث تھے جو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر ساتھ لے گئے، ملزمان کی تلاش کیلئے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں