Tag: main-accused

  • آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کا قاتل گرفتار ، قتل کی وجہ سامنے آگئی

    آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کا قاتل گرفتار ، قتل کی وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی تھی ،دير ہونے پر جھگڑے میں محمد علی کو گولی ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آن لائن ٹيکسی ڈرائيور کے قتل کے مرکزی ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ، ملزم طاہر کو دوست محسن کی نشاندہي پرگرفتار کيا گيا۔

    پوليس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے ٹيکسی ڈرائيور محمد علی کے قتل کااعتراف کرتے ہوئے کہا لڑکی سے ملنے کیلئے رائيڈ بک کی ،دير ہوئی تو ڈرائيور نے گاڑی سےاترنے کاکہا، اسی جھگڑے پر محمد علی کو گولی ماردی۔

    پوليس کے مطابق ملزم کے بيان پر مزيد تفتيش کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا ، ملزم طاہرزیر حراست محسن نامی شخص کا دوست ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا۔

    مقتول کے پریشان حال والد نے تھانہ شالیمار میں اغوا کا پرچہ درج کرایا تھا،بعد ازاں لاہور کے علاقے ساندہ سے اس کی لاش ملی، مقتول کے غم سے نڈھال سسر کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل میری بیٹی سے شادی ہوئی، ملزموں نے ہماری زندگی کا آسرا چھین لیا۔

    پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، حکام کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے-

  • مشال قتل کیس : مرکزی ملزم عارف 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مشال قتل کیس : مرکزی ملزم عارف 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پشاور: مقامی عدالت نے مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف خان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشال کیس میں مردان سے گرفتار مرکزی ملزم عارف خان کو پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم عارف کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد انسٹھ ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب کیس میں رہائی پانے والوں کے خلاف مشال خان کےوالد نےسپریم کورٹ سےنوٹس لینےکی اپیل کردی، والد نے مطالبہ ہے کیا ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لے کر ملزمان کی رہائی کافیصلہ معطل کرے۔


    مزید پڑھیں : مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف گرفتار


    گذشتہ روز  خیبرپختون خوا پولیس نے مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف کو 10 ماہ گرفتار کیا تھا، عارف رانگی پی ٹی آئی کا کونسلر ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 7 فروری کو ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی نے مشال خان کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت، پانچ کو پچیس، پچیس سال اور پچیس ملزمان کو تین ،تین سال کی سزاسنائی گئی تھی۔ جبکہ 26 ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : مشعال خان قتل کیس: ایک ملزم کو سزائے موت، 5 ملزمان کو 25، 25 سال قید کی سزا کا حکم


    جس کے بعد مشال کے بھائی نے مقدمے میں نامزد رہائی پانے والے 26 ملزمان کی رہائی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں عدالت سے مذکورہ افراد کو سزا دینے کی استدعا کی گئی۔

    واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مشعال خان کو گزشتہ سال 13 اپریل کو طالب علموں کے جم غفیر نے یونیورسٹی کمپلیکس میں اہانت مذہب کا الزام عائد کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔