Tag: main hole

  • وائرل ویڈیو : لڑکی چلتے چلتے گہرے مین ہول میں جاگری، پھر کیا ہوا؟

    وائرل ویڈیو : لڑکی چلتے چلتے گہرے مین ہول میں جاگری، پھر کیا ہوا؟

    راہ چلتے ایک لڑکی کھلے مین ہول میں اچانک گرگئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، یہ خوفناک منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بیگ میں کچھ ڈھونڈنے میں مگن ایک لڑکی فٹ پاتھ پر چل رہی تھی کہ اس کا ایک قدم کھلے مین ہول میں گیا اور دوسرے ہی لمحے پلک جھپکتے وہ اندر جاگری اور بروقت اسے کوئی نہ دیکھ سکا۔

    اس کا بیگ بھی مین ہول کے باہر ہی رہ گیا، کافی دیر بعد وہاں سے گزرنے والے طالب علموں کے ایک گروپ نے اس کی چیخ و پکار کی آواز سنی تو اس کی مدد کو پہنچ گئے۔

    چند طلباء نے اسے بازوؤں سے پکڑ کر گٹر سے باہر نکالا خوش قسمتی سے اسے کوئی گہری چوٹ نہیں لگی تاہم کچھ خراشیں آئیں اور وہ اپنا بیگ اٹھا کر چلی گئی۔

    اس سے قبل بھارت میں ایک خاتون جو موبائل فون میں مگن تھی اور بچے کے ساتھ جارہی تھی کہ چلتے چلتے اسی طرح کھلے گٹر میں گرگئی تھی۔

  • مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مظفرگڑھ  : مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق  مین ہول میں دم گھٹنے سے مرنے والے 4 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

    مرنے والوں کا تعلق ٹی ایم اے مظفرگڑھ سے ہے جن کو بغیرسیفٹی ماسک اور دیگرا ضروری آلات کے بغیر مین ہول میں داخل کردیا گیا تھا۔ جس پر دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے 3 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    لواحقین کا یہ الزام تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہمارے لوگ لقمہ اجل بنےجبکہ موقع پر موجود انتظامیہ کے افسران کے ساتھ لواحقین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    ورثا کے احتجاج پر ٹی ایم اے کے 8 افسران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کردیا گیا تاہم لواحقین کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ہم جاں بحق افراد کی لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔