Tag: Main Manto Nahi Hoon

  • ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور صنم سعید کا انتہائی متوقع میگا سیریل ‘میں منٹ نہیں ہوں’ کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

    تاہم اب میکرز نے آخرکار جمعہ کو تصدیق کی کہ اس سال کے سب سے بڑے سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کی پہلی قسط، پرائم ٹائم میں اس جمعہ سے 18 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    میکرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ناظرین ہفتے میں سیریل کی دو اقساط سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ڈرامہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو رات 8 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ٹیزر سے کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں محبت، سماجی اقدار، بدلتی ترجیحات اور پرانی روایات جیسے موضوعات کو دکھایا جائے گا۔

    ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرے ٹیزر میں سجل علی کے کردار کو نمایا طور پر دکھایا گیا ہے، نئے ٹیزر میں سجل کو ایک بے باک، نڈر اور بلا جھجک دو ٹوک انداز میں کالج کے طالب علم، اور ہمایوں سعید کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/main-manto-nahi-hoon-sajal-aly-steals-show-in-new-teaser/

  • ’میں منٹو نہیں ہوں‘ سجل علی کے نئے انداز نے سب کو حیران کردیا

    ’میں منٹو نہیں ہوں‘ سجل علی کے نئے انداز نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور سجل علی کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سجل نے دھوم مچادی۔

    ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرے ٹیزر میں سجل علی کے کردار کو نمایا طور پر دکھایا گیا ہے جس نے ناظرین کو جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

    نئے ٹیزر میں سجل کو ایک بے باک، نڈر اور بلا جھجک دو ٹوک انداز میں کالج کے طالب علم، اور ہمایوں سعید کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

    مرکزی کرداروں کے علاوہ، نئے ٹیزر میں پاکستان کی ورسٹائل آرٹسٹ صنم سعید کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جو کالج کی ایک باوقار پروفیسر اور بظاہر ہمایوں کی آن اسکرین بیوی ہیں۔

    میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامے کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ڈرامے میں محبت، سماجی اقدار اور بدلتی ترجیحات سمیت پرانی روایات کو دکھایا جائے گا۔

    میں منٹو نہیں ہوں میں ہمایوں سعید اور سجل علی کے علاوہ صائمہ نور، صنم سعید، اذان سمیع خان، نمیر خان، صبا فیصل، حاجرہ ہامین ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی تجربہ کار ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ نے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ادا کیے ہیں۔ڈرامے ککو جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔