Tag: maithripala sirisena

  • سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی

    سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی

    کولمبو: سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نےغیرتوقع طور پرپارلیمنٹ کو تقریباََ ایک ماہ کے لیے مطعل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدراوران کی یونٹی حکومت کے وزیراعظم کے درمیان اختیارات کی جنگ کے بعد صدر متھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا۔

    سری لنکن حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدرمتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہوگیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں سری لنکن صدر کی جانب سے وزیراعظم رانل وکریما سنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک سمیت دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6 وزراء نے مشکل میں گھری ہوئی سری لنکن حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور وزیراعظم رانل وکریما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے صدرمتھری پالا سری سینا کے ساتھیوں پر استعفوں کے لیے دباؤ بڑھایا تھا۔

    واضح رہے کہ جنوری 2015 ء میں سری لنکا میں طویل وقت تک حکمرانی کرنے والے رہنما مہندرا راجہ پاسکے کو صدارتی انتخاب میں متھری پالا سری سینا نے شکست دی تھی۔

    متھری پالا سری سینا نے الیکشن میں زیادہ ووٹ اقلیتی علاقوں سے حاصل کیے تھے جہاں پر مہندرا راجہ پاسکے کو حمایت حاصل نہیں تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

    سری لنکن صدر نے آج صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں صدور نے سارک تنظیم کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

    سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کا کہنا تھا کہ سری لنکن طلبا، افسران کے لیے پاکستانی اسکالر شپ پر شکر گزار ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔

    سری لنکا کے صدر نے صدر ممنون حسین کو قورنیا بھی تحفے میں پیش کیے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن صدر نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری لنکا کے صدر3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    سری لنکا کے صدر3 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سنیا آج 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    سری لنکن صدر متھری پالا سری سنیا اپنے دورے کے دوران یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی سرکاری تقریبات میں سرکاری مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

    معزز مہمان پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دوران سری لنکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سنیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسری لنکن صدر کی ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 20 ستمبر کو نیویارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    اسلام آباد : سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کے موقع پرسری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    صدر پاکستان ممنون حسین سے سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر صدرممنون حسین نے کہا کہ لاہورمیں سری لنکن ٹیم پرحملہ افسوسناک واقعہ تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے، آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    واضح رہے کہ 2009 میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل سے  قذافی اسٹیڈیم جاتے ہوئے سری لنکن ٹیم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

    سانحے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ خوش قسمتی سے سری لنکن کرکٹ ٹیم محفوظ رہی، جس کے بعد سے اب تک سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بیرونی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط ، تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ پاکستان کے تین روزہ  دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔

    پاکستان اور سری لنکا نے کھیل، جوہری توانائی کے شعبے، منشیات کی روک تھام سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے۔

  • سری لنکا کے صدر کی  تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    سری لنکا کے صدر کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    سری لنکن صدرنے وزیراعظم نوازشریف کی  خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ہے، خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے سری لنکن صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

    ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور پاک سری لنکا تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ۔

    میتھری پالا سری کے دورے کے دوران دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکن صدر پالاسری سینا کاصدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔