Tag: Maj Gen Asif Ghafoor

  • بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہیں، بھارت کی ننگی جارحیت کا منہ توڑجواب دیتے رہیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بھارتی اشتعال انگیزی کےخلاف معصوم شہریوں کےساتھ کھڑی ہیں،بھارت کی ننگی جارحیت کامنہ توڑجواب دیتے رہیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنایا، جس سے خواتین سمیت پانچ معصوم شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیا۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب‘ 4 بھارتی فوجی ہلاک


    انہوں نے کہا کہ جوابی کاروائی میں بھارت کی دو چوکیاں تباہ اورکئی بھارتی فوجی ہلاک وزخمی ہوئے، سول آبادی کے تحفظ کےلئےبھرپورکارروائیاں کی جاتی رہیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • احسان اللہ احسان نے غیرملکی دشمنوں کا ایجنڈا بے نقاب کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    احسان اللہ احسان نے غیرملکی دشمنوں کا ایجنڈا بے نقاب کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  احسان اللہ احسان نے غیرملکی دشمنوں کا ایجنڈا بے نقاب کیا، نوجوان ہماری طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری ہونے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان نے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنڈے کو بے نقاب کیا ، غیرملکی دشمنوں کی پاکستان مخالف سازشیں بے نقاب ہوئیں۔

    میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان ہماری طاقت ہیں، ہمارے نوجوان دشمن کے چنگل میں نہیں آسکتے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کی کارروائیوں سے تنظیم میں مایوسی پھیل گئی‘ احسان اللہ احسان کا ویڈیو بیان


    یاد رہے اس سے قبل کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں سمیت جتنے بھی جرائم کیے ذاتی مقاصد کے لیے کئے ‘اسلام ہمیں اس کا درس نہیں دیتا‘ نوجوانوں کو اسلام کے نام پر گمراہ کیا گیا۔

    ویڈیو بیان میں احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوا توہم سب افغانستان چلے گئے جہاں این ڈی ایس اور را سے تعلقات بڑھے‘ ان کی طرف سے ٹارگٹ دیے جانے لگے اور ہرٹارگٹ کی بھرپور قیمت وصول کی گئی۔

    کالعدم تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں کمیٹیاں بنا رکھی ہیں جہاں سے یہ این ڈی ایس اور را سے روابط رکھتے ہیں۔ ان لوگوں افغانستان میں’تذکرے‘ (شناختی کارڈ) دیے گئے ہیں جن کی مدد سے یہ باآسانی افغانستان میں نقل و حمل کرتے ہیں، جب را کی ایما پر پاکستان میں حملے کیے تومیں نے عمرخالد خراسانی سے کہا کہ یہ تو ہم کفار کی مدد کررہے ہیں ، اس نے کہا کہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اگراسرائیل سے بھی مدد لینا پڑی تو لوں گا۔ میں اس وقت سمجھ گیا کہ یہ اسلام کے نام پر ذاتی مفادات کی جنگ ہے۔

  • بھارتی کولڈ اسٹارٹ کیخلاف تیاری مکمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی کولڈ اسٹارٹ کیخلاف تیاری مکمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کراچی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا، کسی سے جنگ نہ چاہنے کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی کولڈ اسٹارٹ کےخلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، یاد رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا یہ کسی نیوز چینل کو پہلا انٹرویو ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، پاکستان کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارتی کولڈ اسٹارٹ کےخلاف ہماری تیاری مکمل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سےمتعلق فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،افغانستان میں دہشت گرد سرحد پار کارروائی کی کوشش کرتے ہیں۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلح افواج سروس نہیں زندگی کاطریقہ اور ایک خاندان ہے، سپاہی سے لے کراوپر تک ایک خاندان جیسارشتہ ہے، ہمارے افسر اور سپاہی کا رشتہ گھر تک ہے، ہمارے افسر اور سپاہی ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہرکمانڈنگ افسر کی ذمہ داری سپاہی کا خیال رکھنا ہے، پاک فوج جیسا سپاہی پوری دنیا میں کسی فوج میں نہیں، ہمارے سپاہی دنیا کے بہترین فوجی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔