Tag: maj gen Zafar ul haq

  • اے ایس ایف منی لانڈرنگ اور منشیات اسملنگ کیخلاف کوشاں ہے، میجر جنرل ظفر الحق

    اے ایس ایف منی لانڈرنگ اور منشیات اسملنگ کیخلاف کوشاں ہے، میجر جنرل ظفر الحق

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے،اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور منشیات کی اسملنگ کیخلاف مؤثرکارروائیاں کیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں اے ایس ایف شہداء پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ اے ایس ایف نے ملک بھر کے ائر پورٹس پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور منشیات کی اسملنگ کی کوششوں  کو بھی ناکام بناتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے سب سے اہم اور حساس سرحدوں اور مسافروں کو محفوظ سفر اور فضائی صنعت کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔

    میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر انجام دے رہی ہے، ماضی میں جو حالات رہے ان میں یہ بہت اہم ذمہ داری کا کام ہے۔48میں سے24 ایئرپورٹس پر اے ایس ایف سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جبکہ ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن ان پر حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ایسے میں ان کی حفاظت کرتی ہے،2014میں کراچی ایئرپورٹ حملے کو بھی ناکام بنایا۔

    رہائشی منصوبوں کا مقصد فورس کے شہدا اور ملازمین کی فلاح و بہبود ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کا معیار بہترین اور منصوبہ جلد تکمیل ہو۔

    ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ ایس ایف کے جوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے، اے ایس ایف کو جدید آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

  • اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے، میجر جنرل ظفرالحق

    کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ملک بھر کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے ایس ایف کی دو روزہ آل پاکستان کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے ایس ایف کی دو روزہ آل پاکستان کمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    کانفرنس کی صدارت ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کی، دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر کے ائیرپورٹس کے سی ایس او، سیکٹر کمانڈر نارتھ اینڈ ساوتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کانفرنس میں ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور دیگر امور زیرِ بحث آئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ اے ایس ایف ملک بھر کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض احسن طریفے سے انجام دے رہی ہے۔

    اے ایس ایف کو دورِجدید کے تقاظوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے اور دی جارہی ہے، اے ایس ایف ائیرپورٹس، فضائی تنصیبات کے ساتھ ساتھ فضائی سفر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    ڈی جی اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں اور گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے، اے ایس ایف کو دیئے گئے جدید سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ہمارے ملک ائیرپورٹس کی سیکیورٹی اور ہوابازی کی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔