Tag: Majid Jahangir

  • ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو ضمانت مل گئی

    ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو ضمانت مل گئی

    لاہور: ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار وکیل ماجد جہانگیر کے علاج کے لیے ان کی 5 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کر لی گئی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، انھوں نے فیصلہ سناتے ہوئے ماجد جہانگیر کی آئندہ پانچ ہفتوں کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون اور صدر ہائیکورٹ بار مقصود بٹر ماجد جہانگیر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے تھے، انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ذہنی امراض کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس نے کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی۔

    ہائی کورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل نے عدالت میں کیا کہا؟

    وکلا نے ججز سے کہا کہ ملزم کا جرم اتنا نہیں جتنی اسے سزا مل چکی ہے، لہٰذا ملزم کو علاج کے لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ملزم ماجد جہانگیر نے ایک کیس کی کاپی نہ ملنے پر ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

  • سندھ حکومت نے اداکارماجد جہانگیرکوچارلاکھ کی امدادی رقم ادا کردی

    سندھ حکومت نے اداکارماجد جہانگیرکوچارلاکھ کی امدادی رقم ادا کردی

    کراچی: صوبائی وزیربرائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی آج معروف ٹی وی اداکارماجد جہانگیر کے گھر پہنچیں اورانہیں سندھ حکومت کی جانب سے چارلاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    سندھ حکومت نے بالاخر ماجد جہانگیر کی بیماری اورکئی سال سے جاری معاشی بدحالی کے حوالے سے میڈٰیا کی اطلاعات کا نوٹس لیتے یہ فیصلہ کیا۔

    80 کی دہائی کے معروف اداکار ماجدٹی وی شو ’’ففٹی ففٹی‘‘ سے مشہور ہوئے لیکن اب وہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں عسرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں وہ اپنا علاج بھی کرانے سے قاصر ہیں۔

    انہوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ فنکاروں کے لئے مختص فنڈ سے ان کی امداد کی جائے۔

    ان کی امداد کے لئے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی ماجد کی داد رسی کےلئے محکمہ ثقافت کے حکام کے ہمراہ ان کے گھر پہنچیں اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے امدادی رقم کا چیک دیا۔

    دریں اثناء پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی ماجد جہانگیرکی امداد کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    کراچی: پچاس برس سے فنون لطیفہ سے منسلک پاکستان کے عظیم سابق مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے پرانے دو کمروں کے اپارٹمنٹ کے ایک کونے میں بیٹھے سراسر اداسی کے ساتھ  64 سالہ اداکار کے پاس زندگی کے بارے میں وضاحت کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔

    ماجد جہانگیر نے اپنے کیرئر میں متعدد تمغے اور ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے 80 کی دہائی میں مشہور زمانہ ٹی وی کامیڈی شو ففٹی ففٹی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ یہ مشہور ڈرامہ 1979 سے 1985 تک نشر کیا گیا۔


    FIFTY FIFTY – (PTV Comedy Series) – (Skit) by nostalgia04

    ماجد نے چار پاکستانی فلموں کے ساتھ 35 سے زائد اسٹیج شو اور ریڈیو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، لیکن موجودہ دور میں ان کے لئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں 20 سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے لئے کام کیا۔

    مزاحیہ اداکار کو ان دنوں سنگین صحت کے مسائل اور سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے ‘کھوکھلے وعدوں سے ناخوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے مرنے کے بعد میری صلاحیتوں اورشخصیت پرقصیدے سنانے والے اگرمیری زندگی میں ہی کچھ کردیں تومیرے لیے فائدہ مند ہوگا، مجھے آج  لوگوں کی دعا اورسپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔

    آج میں اپنی بیماری کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچارہوں، جو جمع پونجی تھی وہ اپنے علاج ومعالجے پرخرچ کرچکا ہوں لیکن حکومت کی طرف سے میری مدد کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، جس پربے حدافسوس ہے۔