Tag: majlis e shura

  • سعودی عرب میں نئے قانون کے مسودے کی منظوری

    سعودی عرب میں نئے قانون کے مسودے کی منظوری

    ریاض : سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں سینٹرل بینک کے قانون کا مسودہ پیش کیا گیا جسے اراکین نے منظور کرلیا، شوریٰ اراکین نے کسٹم فیس کے قانون کی ایک شق میں ترمیم بھی کی ہے۔

    سعودی مجلس شوریٰ نے سعودی سینٹرل بینک کے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے، سبق ویب کے مطابق پیر کو شوری کا آن لائن اجلاس ڈاکٹر عبدااللہ آل الشیخ کی زیر صدارت ہوا۔

    اس اجلاس میں شوری ارکان نے مقامی زرعی پیداوار و مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور تحفظ کے لیے کسٹم فیس کے قانون کی ایک شق میں ترمیم بھی کی ہے۔

    سعود ی خبر رساں ادارے کے مطابق مجلس شوری نے نئے سیشن کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں چودہ خصوصی کمیٹیاں بھی قائم کردیں۔ہر کمیٹی کی مدت ایک برس ہے، کمیٹی کے سربراہ اور نائب کی نامزدگی ایک بار سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

    اسلامی و عدالتی امور، سیکیورٹی، تعلیم اور سائنس ریسرچ، حج، رہائش، خدمات، سماجی وخاندانی امور، خارجہ امور، ثقافت ابلاغ ، آثار قدیمہ، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت پانی وماحولیات، انتظامیہ و افرادی قوت، معیشت وتوانائی، مالیاتی امور، انسانی حقوق اور نگراں اداروں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

    ہر کیمیٹی کے سربرارہ اور نائب کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مجلس شوریٰ کی خصوصی کمیٹیاں مطلوبہ امور پر بحث کرکے رپورٹ پیش کرتی ہیں۔

     

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز عنقریب اہم اعلان کریں گے

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز عنقریب اہم اعلان کریں گے

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کو مجلس شوریٰ کے نئے سیشن سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ اپنے خطاب میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔

    ارکان شوریٰ آن لائن شاہ سلمان کا خطاب سنیں گے، شاہ سلمان اہم علاقائی اور بین الااقوامی مسائل پر مملکت کا موقف بیان کریں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مجلس شوریٰ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر وہ اور ارکان شوری قائد اعلیٰ کے سامنے حلف بھی اٹھائیں گے۔

    صدر مجلس شوری نے سالانہ خطاب کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ شاہ سلمان سے ارکان شوریٰ کی ملاقات سب کے لیے باعث فخر ہوگی۔

    صدر شوری نے مزید کہا کہ شاہی خطاب شوریٰ اور اس کے ارکان کے لیے روڈ میپ ہوگا جس کی روشنی میں وہ داحلی وخارجی امور کے جائزے لیں گے اور اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

  • سعودی عرب : ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب : ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    سعودی مجلس شوری نے آن لائن اجلاس میں نجکاری قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جبکہ کئی امور پر بحث کی گئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس شوری نے ریلوے جنرل کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ریل سے سفر کرنے والوں کے ٹکٹ اور مال گاڑی کے نرخ سستے کرے۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ ریل کے کرائے صارفین کے لیے پرکشش ہوں، اس سلسلے میں سار نامی کمپنی کے ساتھ جلد از جلد رابطہ کرکے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔

    علاوہ ازیں اراکین مجلس شوریٰ نے وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورس میں شامل بعض مضامین کو مہارت اور پیشہ ورانہ مضامین میں تبدیل کرے۔

    اس کے علاوہ طلبہ و طالبات میں مختلف مہارتیں اور ان کی صلاحیتیں اجاگر کرے اور کورس کی کتابوں کے بجائے نوٹس پر انحصار والے مسائل کو حل کرے۔

    رکن مجلس شوری احمد الزیلعی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ثانوی سرٹیفکیٹ کے حصول کی تاریخ والی شرح منسوخ کی جائے۔

    یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے یہ شرط عائد کی ہوئی ہے کہ سعودی جامعات میں ایسے ثانوی پاس طلبہ وطالبات ہی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جن کے سرٹیفکیٹ کے حصول پر پانچ برس سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔

  • دھرنا ختم کیا جائے یا نہیں؟ اپوزیشن سے مشورے کا فیصلہ، شوریٰ اجلاس کی اندرونی کہانی

    دھرنا ختم کیا جائے یا نہیں؟ اپوزیشن سے مشورے کا فیصلہ، شوریٰ اجلاس کی اندرونی کہانی

    اسلام آباد : جے یو آئی (ف) مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو کہا گیا ہے کہ دھرنا ختم کرنے یا احتجاجی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطا بق جے یو آئی (ف) مجلس شوریٰ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اس حوالے سے جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس شوریٰ نے فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا۔

    اجلاس میں رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اکرم درانی اور مولانا فضل الرحمان وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    جے یو آئی ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں، اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کا ایک دفعہ پھر مولانا سے رابطہ ہوا، چوہدری شجاعت اور فضل الرحمان کی رات گئے ملاقات کا امکان ہے۔

    جے یو آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ استعفے کے مطالبے کی ڈیڈلائن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں مجلس شوریٰ نے ڈی چوک کی طرف نہ جانے کی تجویز بھی دی۔

    جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن سے دوٹوک بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اپوزیشن کو چھوڑ کر سولو فلائٹ مناسب نہیں ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    جے یو آئی ذرائع کے مطابق دھرناختم کیا جائے یا جاری رکھا جائے اس سلسلے میں اپوزیشن کے ساتھ مشورہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک گیر احتجاج پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجتماعی استعفوں کا معاملہ بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ زیربحث لایا جائے گا، شوریٰ اراکین نے مشورہ دیا کہ احتجاج کو تحریک میں بدلنے کیلئے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا بہت ضروری ہے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے مؤثرحکمت علمی اپنائی جائے۔

  • حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    لاہور : جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے شفافیت ابھی سے ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی ، سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔

    مجلس شوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن ،کراچی ،بلوچستان سمیت بے گناہوں کے قتل عام پر خاموشی سے عوام میں مایوسی پیداہورہی ہے۔

    پنجاب کے انتخابی قوانین آئین اور بنیادی حقوق کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔

    الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے مطابق ہر سال ازخود انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کرےاور کراچی میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کا اخراج جلد مکمل کیاجائے۔