Tag: major changes

  • آئی فون کا نیا ماڈل کب متعارف کرایا جائے گا؟ بڑی خبر

    آئی فون کا نیا ماڈل کب متعارف کرایا جائے گا؟ بڑی خبر

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز تیار کیے جاتے ہیں لیکن صارفین کی نظر میں ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتی ہے لیکن اب ان کے صبر کرنے کا وقت تھوڑا ہی رہ گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اگلے سال آئی فون 17 سیریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    iPhone

    رپورٹ کے مطابق ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔

    آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔

    آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔

  • پنجاب حکومت میں وزارتوں اور بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    پنجاب حکومت میں وزارتوں اور بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    لاہور : بزدار حکومت نے صوبے میں بہتر کارکردگی نہ رکھنے والے وزراء اور کلیدی عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، چار کو فارغ اور چھ کے قلمدان تبدیل کر دئیے جانے کا امکان ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء کی بیس ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی گئی، زرائع کا کہنا ہے وزراء کی تین مرحلوں میں تقسیم شدہ کارکردگی رپورٹ میں دس صوبائی وزراء کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ میں سی کیٹگری میں آنے والے ان وزراء میں سے ایک خاتون سمیت چار کو ناقص کارکردگی پر وزارت سے الگ جبکہ چھ کے محکمے تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس بار تبدیلی کی اس لہر میں وزراء کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس بھی آئیں گے، پنجاب میں 7 سیکرٹریز، 3 کمشنرز، 11 ڈپٹی کمشنرز، 7 ڈی پی اوز، 2 آر پی اوز کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر اعلیٰ کو وزارتوں اور بیوروکریسی میں تبدیلیوں کی مکمل اجازت دے دی ہے، ممکنہ طور پر تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز میں شیخوپورہ، اوکاڑہ ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، اور حافظ آباد، جہلم ، اٹک ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کمشنرز میں گوجرانوالہ ڈویژن سمیت تین کمشنرز کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ پولیس افسران میں ڈی پی او ساہیوال، ڈی پی او پاکپتن، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او سرگودھا، ڈی پی او خانیوال کو ممکنہ طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے.