Tag: major gen asif ghafoor

  • پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی ، میجرجنرل آصف غفور

    پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی ، میجرجنرل آصف غفور

    راولپنڈی : میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فروری2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی تاہم افواج پاکستان کی تیاری اور موثرجواب نےامن کاراستہ ہموارکیا ، پاکستان اورافواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس رپورٹرز سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 2دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑی، میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

    میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فروری2019میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی، افواج پاکستان کی تیاری اور موثرجواب نےامن کاراستہ ہموارکیا اور تینوں سروسز نے اپنے آپ کو قابل فورس کے طور پر منوایا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نےاس خطرے کواحسن طریقےسےنمٹایا اور جنرل قمرباجوہ کی سُپیریرملٹری اسٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کوتباہی سے بچایا، جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اورافواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کوسرپرائز کریں گی اور مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے، پہلےبھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے، ختم ہم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرمیں لگی آگ پورے خطےمیں پھیل سکتی ہے، جنرل باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوام عالم میں پاکستان کامقام بلند کیا، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے خطےمیں امن کے لیے پاکستان کے کردارکو نمایاں کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پرکوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیرملک، خطےمیں امن لانا ہے، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی نے ملکربہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا، بطور ترجمان کوئی بات ذاتی رائے نہیں ہوتی۔

    میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان20سال پہلے کی نیگٹو ریلیونس سے پوزیٹو میں جا چکا ہے، افواج اسلحے کے زور پر نہیں جذبہ ایمانی،عوام کی حمایت سےلڑتی ہیں، آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا اور پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا۔

  • دھرنا سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا تعلق سیاست سے نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دھرنا سیاسی سرگرمی ہے، فوج کا تعلق سیاست سے نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مارچ یا دھرنا سیاسی سرگرمی ہے فوج کا تعلق سیاست سے نہیں ہوتا، مارچ میں فوج سے متعلق بیانات پر ردعمل دے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم نیشنل سیکیورٹی کے معاملات میں مصروف ہیں، ملکی دفاع ہمیں اجازت نہیں دیتا کہ ایسے الزامات کا جواب دیں، فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر مخصوص ادارہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی بیان دیتا ہوں ادارے کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں، فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، انہیں بھی اندازہ ہے کہ کالعدم جماعت کے جھنڈے لہرانے کا عالمی سطح پر کیا اثر پڑا ہوگا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دھرنے کافی عرصے سے ہورہے ہیں، 2014 کے دھرنے میں فوج نے حکومت وقت کا ساتھ دیا تھا، سیکیورٹی کے لیے جو بھی ضروری اقدامات تھے وہ کیے تھے، حکومت نے جو بھی ٹاسک دیا تھا اس کو فوج نے پورا کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں فوج منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہوتا، الیکشن میں فوج کو بلایا جاتا ہے تو وہ آتی ہے، آئین کے تحت حکومت وقت فیصلہ کرکے فوج کو بلاتی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ میں آرمی چیف نے تجویز دی تھی کہ اہم قومی ایشوز پر ایک خصوصی کمیٹی بنالیں، ایک ایسا نظام بنالیں تاکہ الیکشن میں فوج کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کو دیکھیں تو کچھ دن سے کشمیر کے بجائے مارچ پر فوکس ہے، حکومت اور فوج اپنے طور پر کشمیر کے مسئلے پر کام کررہی ہے، کشمیر سے متعلق ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ 70 سال سے چل رہا ہے، کشمیر پر پاکستان کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سکھ برادری کے لیے ہے، کشمیر ایک الگ ایشو ہے اس کا کرتارپور راہداری سے تعلق نہیں بنتا ہے، کرتارپور راہداری میں فینسنگ کی گئی ہے آنے والے مخصوص حد سے ایک انچ باہر نہیں نکل سکتے، آنے جانے والے لیگل طور پر ہوں گے، ہمیں سکھوں کے مذہبی اسکالرز کا احترام کرنا چاہئے۔

  • پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی ، دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیر ستان میں پاک فوج اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا پاکستان خطے میں امن کےلیے قربانیاں دےرہاہے ، پاک افغان سرحدپر6،بلوچستان میں 4شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوچکی ہے، اب سرحدکی نگرانی مزیدسخت کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔

    یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں  پر سچ بولے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں پر سچ بولے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی، وقت آگیاہے بھارت اپنے جھوٹے  دعوؤں پر سچ بولے اورخصوصاًمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاجائزہ لے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر امریکی میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا شکر الحمداللہ، جیت سچائی کی ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی۔

    ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں سمیت گرنےوالےدوسرےطیارے پرسچ بولے اور اپنےنقصانات کی صحیح تصویرسامنےلائے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارت زیادتیوں خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لے، خطے کو امن، خوشحالی اور ترقی کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

    مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

    خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

  • بھارت جان لے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتےہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت جان لے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتےہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا ورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سےنشانہ بناسکتا تھا، بھارت کوصرف یہ بتانا تھا ہم کرسکتے ہیں لیکن ذمہ دارریاست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج صبح سےلائن آف کنٹرول پرکچھ مصروفیات چل رہی ہیں، پاک فوج کےپاس جواب دینےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج نے فیصلہ کیا کہ جواب کے لیے کوئی ملٹری ٹارگٹ نہیں لیں گے، ٹارگٹ کامقصد تھا کہ حملے کی صورت میں کوئی جانی نقصان نہ ہو، آج صبح پاک فضائیہ نےایل اوسی پرمقبوضہ کشمیر میں6 ٹارگٹ سیٹ کیے، ٹارگٹ لاک کرنے کے بعد ہم نے 6 کھلی جگہوں پراسٹرائیکس کیں۔

    پاک فوج  نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ ناریان کے علاقے میں ہم ٹارگٹ لاک کیے تھے، سیفٹی ڈیفنس رکھ کرٹارگٹ سے کچھ فاصلے پر فائر کیے، ہمارا مقصد صرف یہ تھا کسی قسم کی جارحیت نہیں کریں گے، بھارت کوصرف یہ بتانا تھا ہم کر سکتے ہیں لیکن ذمہ دار ریاست ہیں۔

    پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہمارے ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد 2 بھارتی طیارے پاکستانی حدودمیں داخل ہوئے، جیسے ہی 2 بھارتی جہاز پاکستان میں داخل ہوئےانہیں مارگرادیاگیا، ایک بھارتی جہازکاطیارہ پاکستان میں گرااوردوسرابھارتی حدودمیں گرا، تیسرا بھارتی طیارہ گرنے کی بھی اطلاعات ہیں، ابھی کنفرم نہیں،2بھارتی پائلٹ کوحراست میں لیاگیا ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کیاپاکستان اس طریقے سے جواب دیتا جس طرح بھارت نے کیا، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

    آپریشن میں کوئی پاکستانی ایف 16طیارہ استعمال نہیں کیاگیا

    بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبر کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  بھارتی میڈیا کا دعویٰ کہ پاکستانی ایف 16جہازگرایاگیا جھوٹا ہے، اس پورے آپریشن میں کوئی پاکستانی ایف 16طیارہ استعمال نہیں کیاگیا۔

    پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی پائلٹ سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی تصاویر بھی دکھائیں۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستا ن امن چاہتاہےجارحیت کی تومنہ توڑجواب دینےکی حیثیت رکھتاہے، جو بھی اقدامات کیے اپنے دفاع میں کیے، جنگ میں انسانیت کی ہار ہوتی ہے، ہم کئی بار بھارت کوامن کاپیغام دے چکے ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ صورتحال کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا ہے، پاکستان ہمسایوں سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، جارحیت کی گئی یا جنگ مسلط کی گئی بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے خصوصی آپریشن کی ویڈیو کچھ دیرمیں جاری کریں گے، زخمی بھارتی پائلٹ کے ساتھ مہذب قوم کی طرح سلوک کیا اوراس کا سی ایم ایچ میں علاج جاری ہے۔

    پاکستان جنگ نہیں چاہتاورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سےنشانہ بناسکتاتھا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان جنگ نہیں چاہتا ورنہ بڑے ٹارگٹ کوآسانی سے نشانہ بنا سکتا تھا، عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، ہم نے جانی نقصان کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    پاک فضائیہ نےمقبوضہ کشمیر میں6ٹھکانوں کونشانہ بنایا

    پریس بریفنگ کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ پاک فضائیہ نے مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بھمبھرگلی، کے کے جی ٹاپ، ناریان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسٹرائیک میں حصہ لیا، پاکستان کے کسی ایف 16 طیارے نے آپریشن میں حصہ نہیں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جہاز پیرگلی کے علاقے میں گرا ، پاک فضائیہ نے جانی نقصان سے بچنے اور بچانے کو ترجیح دی، پاکستان امن پسند ریاست ہے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایل اوسی کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی جس کے بعد پاک فضائیہ نے انہیں مارگرایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔