Tag: major ishaq

  • میجر اسحاق شہید کی اہلیہ نے بہترین "نشانے باز” کا اعزاز حاصل کرلیا

    میجر اسحاق شہید کی اہلیہ نے بہترین "نشانے باز” کا اعزاز حاصل کرلیا

    کراچی : شہید پاکستانی فوجی میجر اسحاق کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت کیلئے پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور بہترین نشانے باز کا اعزاز حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ نے ہار نہیں مانی اور آرمی میڈیکل کورس کے لئے درخواست دی اور منتخب ہوگئیں۔

    ڈاکٹر عائشہ نے کامیابی کے ساتھ اسلام آباد اور کاکول اکیڈمی میں تمام مراحل کو مکمل کیا، انہوں نے جی تھری رائفل 200 میٹر کے فاصلے سے چلائی اور 16 میں سے 15 اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

    جس کے بعد انہیں کورس کی بہترین نشانے باز‘ کا اعزاز دیا گیا۔

    ایک بہت ہی خاص بات یہ ہے کہ یہ وہی بندوق تھی ، جس سے میجر اسحاق نے 40 راؤنڈ پر فائر کئے ، 20 راؤنڈ دائیں ہاتھ سے اور جب ان کا دائیں ہاتھ زخمی ہوا تو انہوں نے  باقی 20 راؤنڈ بائیں ہاتھ سے فائر کئے۔

    مزید پڑھیں : ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید

    یاد رہے کہ 22 نومبر 2017 میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی، جس میں میجر اسحاق نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔

    میجر اسحاق کی شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکارہےہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جانوں کےان نذرانوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

  • ہم مادروطن سےمحبت کی قیمت چکارہےہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ہم مادروطن سےمحبت کی قیمت چکارہےہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکارہےہیں ، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکارہےہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جانوں کےان نذرانوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ایک اور جوان قوم اور وطن پرقربان ہوگیا ، دفاع وطن ہمارامقدس فریضہ ہے، ہم مادروطن کادفاع کرتےرہیں گے۔


    مزید پڑھیں : ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید


    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کےعلاقےکلاچی میں کارروائی کی جہاں قوم کے ایک اور سپوت میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

    اٹھائیس سالہ میجراسحق کاتعلق خوشاب سےتھا، شہید میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا شامل ہیں۔

    میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اوردیگرحکام نے شرکت کی۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید

    ڈی آئی خان میں کارروائی، قوم کا ایک اور سپوت میجراسحاق شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان کےعلاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان میجراسحاق شہیدہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان کےعلاقےکلاچی میں کارروائی کی جہاں قوم کاایک اورسپوت میجر اسحاق شہید ہوگیا۔

    اٹھائیس سال کے میجراسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا، شہیدمیجراسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اورایک سال بیٹا شامل ہیں۔

    میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دفاع وطن ہمارامقدس فریضہ ہے، ہم مادروطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

    وزیردفاع خرم دستگیر نے میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میجراسحاق شہیدکی ملک کیلئے دی گئی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، قوم اورملک کو اپنے جانثاروں پرفخرہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے بھی میجر اسحاق کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے میجراسحاق کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ   وطن کیلئےجان کا نذرانہ دینے والے قوم کے ہیروہیں۔


    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا تیمرگرہ میں آپریشن،میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید


    یاد رہے رواں سال 9 اگست کو اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں  حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔