Tag: makanat masmar

  • سندھ اسمبلی کے مسمار کوارٹرز کے مکین اذیت میں مبتلا

    سندھ اسمبلی کے مسمار کوارٹرز کے مکین اذیت میں مبتلا

    کراچی : سندھ اسمبلی کے مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے مکینوں نے ایک رات شدید اذیت میں کاٹ لی تو دوسری رات سر پر آپہنچی۔ متاثرین نے بے سروسامانی کی حالت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

    ارکان سندھ اسمبلی کےپارکنگ پلازہ کے لئےبیس سال سے رہائش پذیرافراد کے آشیانوں پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ وعدہ کرکے بھولنے والوں نے یہ تک نہ سوچاکہ جیتے جاگتے یہ انسان شدید سردی میں رات کیسے گزاریں گے۔

    مسمار کوارٹرز کے مکینوں نے متبادل رہائش فراہم نہ کئے جانے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے، بے گھر مکین دوسرے روز بھی صوبائی حکومت کے نمائندوں کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا۔۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان متاثرین کی مدد کیلئے ضروریات زندگی سے آراستہ بس لیکر پہنچ گئے ۔

    لاچار افراد معصوم بچوں کے ساتھ دوسرے روز بھی کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ ایک رات کا عذاب کاٹنے والوں پر دوسری رات بھی آن پہنچی۔

  • کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے سندھ اسمبلی سے متصل مکانات مسمار

    کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے سندھ اسمبلی سے متصل مکانات مسمار

    کراچی : سندھ اسمبلی سے متصل کوارٹرزپربلڈوزرچڑھادیا گیا۔ بیس سال سےرہائش پذیرشہری منٹوں میں فٹ پرپاتھ پرآگئے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت روٹی کپڑا تو دے نہیں سکی۔ سائیں سرکارنےغریبوں کے سر سے چھت بھی چھین لی۔ سندھ اسمبلی ممبران کے لئے عالی شان کار پارکنگ بنانے کے لئے غریب ملازمین کے آشیانے گرا دیئے گئے۔

    کھانےکونوالہ نہیں،بدن ڈھانپنےکوکپڑا نہیں، روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگانےوالوں نےغریبوں کےمکان بھی توڑڈالے، اراکین سندھ اسمبلی کی پارکنگ کیلئےغریبوں کےمکانات توڑے گئے.

    حکمرانوں کو پُکارتاشخص ہوش ہی کھو بیٹھا، بےگھرہونےپرخواتین سائیں سرکارکوکوستی رہیں، فٹ پاتھ پر بیٹھےمعصوم بچےبھی روتےرہے .

     مکینوں کاکہناتھا کہ محلوں میں رہنےوالوں نےان کی چھت چھین لی ، سندھ اسمبلی کوارٹرزمیں رہائش پذیرافرادغلط رپورٹنگ پرنجی ٹی وی چینل سےنالاں دکھائی دیئے.

    اسمبلی سےمتصل کوارٹرز کے مکینوں نےدعویٰ کیاکہ وہ بیس سال سےرہائش پذیرہیں گھر خالی کرنے کیلئےنوٹس دیا نہ ہی متبادل جگہ دی، بس مکان گرادیئے۔


    SAMAA TV's erroneous reporting, residents lose… by arynews