Tag: make up

  • کم وقت میں اچھا میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کم وقت میں اچھا میک اپ کیسے کیا جائے؟

    کسی بھی تقریب میں شرکت کیلئے تاخیر کا ذمہ دار اکثر خواتین کو قرار دیا جاتا ہے، جس کی وجہ زیادہ تر میک اپ ہوتی ہے کیونکہ اس میں کافی وقت درکار ہوتا ہے،

    میک اپ کرنا ایک خاص ہنر ہے جس کی مہارت حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر اور قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی، بس تھوڑی سی توجہ اور تکنیک سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے شرکت کی، جو ٹی وی اداکار کاشف خان کی صاحبزادی ہیں۔ ربیکا نے خواتین کو میک اپ کرنے کے آسان طریقوں سے آگاہ کیا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں کیونکہ میک اپ کرنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اپنی انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں۔

    میک اپ کے لیے مناسب مصنوعات، تکنیک اور درست طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ جلد میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتا اور اپنا بہترین تاثر قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر بہترین لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنا میک اپ خود کرکے دکھایا، ان کے ساتھ میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی بھی موجود تھیں۔

  • پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    پرانے ہوجانے والے میک اپ کو نیا بنانا بے حد آسان

    میک اپ کی اچھی اور معیاری اشیا خاصی مہنگی ہوتی ہیں لہٰذا صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ میک اپ کو ضائع نہ کیا جائے اور مکمل استعمال کیا جائے۔

    لیکن بعض اوقات میک اپ پروڈکٹس خراب ہوجاتی ہیں یا ٹوٹ جاتی ہیں، ایسی پروڈکٹس کو پھینکنے کے بجائے کچھ طریقوں سے نیا اور دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔

    مسکارا

    اگر آپ کا مسکارا سوکھ گیا ہے تو ایک پیالے میں گرم پانی ڈالیں اور اس میں مسکارا ڈال کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    اس کے بعد ایک پیالی میں تھوڑا سا کیسٹر آئل ڈالیں اور مسکارے کو اس میں ڈپ کریں اور ایک سے دو بار کھول کر بند کریں، لیجیئے ہو گیا آپ کا مسکارا بلکل نئے جیسا۔

    فاؤنڈیشن

    فاؤنڈیشن خراب ہو گیا تو ایک سے دو قطرے ڈراپر کی مدد سے کیسٹر آئل فاؤنڈیشن کے اندر ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر اس کے بعد بھی صحیح نہ ہو تو مزید کیسٹر آئل شامل کر دیں۔

    یہ بھی دوبارہ سے نئے جیسا ہو جائے گا۔

    لپ اسٹک

    اگر لپ اسٹک خشک ہو جائے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں کیسٹر آئل شامل کریں، ساتھ ہی ایک چمچ ویزلین بھی ڈال لیں۔

    فیس پاؤڈر

    اگر آپ کا فیس پاؤڈر خراب ہو گیا ہے یا اس کی اسکن ٹون آپ کو پسند نہیں ہے تو اس کو ایک پیالی میں نکالیں اور اس میں تھوڑا سا کیسٹر آئل شامل کرلیں۔ لیجیئے بیس کریم تیار ہوگئی۔ داگ دھبے چھپانے کے لیے یہ بہترین کریم ہے۔

    بلش آن

    بلش آن پر ہلکا سا کیسٹر آئل ڈال کر بلینڈ کریں اور اس کو انگلی کی مدد سے آنکھوں اور گالوں پر لگالیں، یہ بھی ایک کمال کی ٹپ ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کا میک اپ بھی چمک اٹھے گا۔

  • انجلینا جولی بننے والی ایرانی لڑکی اصل میں کیسی دکھتی ہے؟ تصویر سامنے آگئی

    انجلینا جولی بننے والی ایرانی لڑکی اصل میں کیسی دکھتی ہے؟ تصویر سامنے آگئی

    تہران: انجلینا جولی کا روپ دھارنے کے چکر میں اپنے چہرے سے دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدریاں سمیٹنے والی ایرانی لڑکی سحر تابار نے اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 19 سالہ ایرانی لڑکی کی گزشتہ برس سوشل میڈیا پر خوفناک تصاویر سامنے آئیں تھیں، صارفین کی جانب دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’مذکورہ لڑکی انجلینا جولی سے متاثر ہے اور اس نے اداکارہ کی طرح روپ دھارنے کے لیے اپنی شکل پر کچھ تجربات کیے‘۔

    سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ سحر تابار نےسامنے آکر خود ہی حقیقت سے پردہ چاک کیا اور لوگوں کو بتایا کہ جو باتیں پھیلائی گئیں اُن کی کوئی حقیقت نہیں، مذکورہ تصاویر میک اپ کے بعد لیں جو میں نے خود کیا تھا۔

    دنیا بھر سے ہمدردیاں سمیٹ کر سوشل میڈیا اسٹار بننے والی لڑکی نے اپنی حالیہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’میرا اصل چہرہ ایسا ہے، جس پر میں شکر گزار ہوں‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس  ایرانی لڑکی نے اپنے آپ کو انجلینا جولی کی سب سے بڑی مداح ثابت کرنے کی عملی طور پر کوشش کی جس کے دوران انہوں نے اپنے چہرے کی 50 سے زائد سرجریاں بھی کروائیں۔

    ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی ایک ایرانی مداح کی ایسی تصاویر سامنے آئی تھیں کہ جنہیں دیکھ کر حقیقت میں صارفین خوف زدہ ہوگئے تھے البتہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھاکہ یہ سب فوٹو شاپ کے ذریعے کیا گیا۔

    بعد ازاں سحر نے اپنی تصاویر پر تنقید کرنے والے لوگوں کو سوشل میڈیا پر جواب دیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کی جانب سےتصاویر پر تنقید مجھے بالکل پسند نہیں کیونکہ یہ 18ویں صدی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا ہے جس سے عام طور پر لوگ نابلد ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹی وی اسکرین کی خوبرو اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں

    ٹی وی اسکرین کی خوبرو اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں

    ٹی وی اسکرین پر تو تمام اداکارائیں چمکتی دمکتی چھب کا مالک نظر آتی ہیں لیکن اگرپردہِ سیمیں سے قطع نظر انہیں عام زندگی میں دیکھا جائے تو وہ بھی عام انسانوں کی مانند ہی نظرآتی ہیں۔

    کیا آپ بھی اسکرین پر جھلملاتی ان حسیناوٗں کے دلفریب حسن کے مداح ہیں؟ اگر واقعی تو آپ کو یہ جان کردھچکا لگے گا کہ یہ سب مہنگے ترین میک اپ کی پرتوں کا کمال ہیں جوکہ جلد کے تمام عیوب چھپا کر بے مثال سراپا عطا کرتا ہے۔

    یہاں ہم دس ایسی اداکاروں کی بغیر میک اپ کی تصاویر آپ سے شیئر کررہیں جو کہ ٹی وی اسکرین پر یقیناً بہت سے دلوں کو بے قرارکردیتی ہوں گی۔

    ماہرہ خان

    عمائمہ ملک

    مہوش حیات

    ریشم

    ماریہ واسطی

    ایمان علی

    ونیزہ احمد

    وینا ملک

    صبا قمر

    حدیقہ کیانی