Tag: Makeup Tips

  • بڑی عمر میں اپنائی جانے والی میک اپ ٹپس

    بڑی عمر میں اپنائی جانے والی میک اپ ٹپس

    ویسے تو ہر عمر کی جلد پر میک اپ کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا خیال رکھنا چاہیئے، تاہم بڑی عمر میں جھریوں زدہ جلد زیادہ توجہ کی متقاضی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بینش پرویز نے جھریوں زدہ جلد پر میک اپ کرنے کی ٹپس بتائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی جلد پر تمام میک اپ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی مقدار کم ہونی چاہیئے۔

    انہوں نے بھنوؤں اور آئی میک اپ کا طریقہ بھی بتایا جبکہ لپ اسٹک کی چوڑائی کے بارے میں معلومات دیں۔

    مزید رہنمائی کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

  • موسم سرما میں کیا جانے والا میک اپ کیسا ہو؟

    موسم سرما میں کیا جانے والا میک اپ کیسا ہو؟

    موسم سرما میں جہاں موسم بدل جاتا ہے وہیں ہمارے پہناووں میں بھی تبدیلی آجاتی ہے، ایسے میں خواتین کا میک اپ بھی کچھ تبدیل ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں میک اپ ایجوکیشنسٹ صدف جنید نے شرکت کی۔

    انہوں نے بتایا کہ موسم سرما رنگوں کا موسم ہے جس میں پہناوے اور میک اپ گہرے رنگوں کے ہونے چاہیئے۔

    صدف کا کہنا تھا کہ اس موسم میں جسم اور جلد کو نم رکھنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اگر بے احتیاطی برتی جائے تو جلد خشک ہونے لگتی ہے چنانچہ جلد کو ہر وقت موئسچرائز رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جلد پھیکی معلوم ہونے لگتی ہے اس لیے بلش کا استعمال لازمی کریں۔

    صدف کے مطابق اس موسم میں گہرے رنگوں کی لپ اسٹک آپ کی شخصیت کو مزید نکھار دے گی لہٰذا اس کا استعمال کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے، بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق دلہنوں کو شادی کے 6 ماہ قبل سے اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھنا شروع کردینا چاہیئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے دلہن بننے والی لڑکیوں کو کارآمد ٹپس بتائیں۔

    بینش کا کہنا تھا کہ شادی سے 6 ماہ قبل کسی ڈرماٹولوجسٹ کا دورہ کریں تاکہ جلدی مسائل کا علاج اور ان کا ٹریٹمنٹ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ سن اسکرین اور موئسچرائزر کا باقاعدہ استعمال رکھیں اس سے جلد کے مسائل میں کمی آتی ہے۔

    بینش نے بتایا کہ شادی سے 3 سے 4 ماہ پہلے ریگولر فیشل کروانا شروع کردیں، بالوں کا رنگ بہت ہلکا نہ کروائیں تاکہ بھوؤں اور بالوں کے رنگ میں ہم آہنگی ہو۔

    انہوں نے کہا میک اپ کٹ میں اسٹک کونٹور، میک اپ ریموور، موائسچرائزر، سن اسکرین اور لائٹ ویٹ بیس ضرور رکھیں۔

    بینش نے بتایا کہ اگر لائٹ ویٹ بیس دستیاب نہیں تو بیس کو موائسچرائزر کے ساتھ مکس کر کے استعمال کریں۔