Tag: makhdoom ameen fahim

  • سروری جماعت کےروحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی دستاربندی کل ہوگی

    سروری جماعت کےروحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی دستاربندی کل ہوگی

    ہالا : پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کا سوئم کل ہالہ میں ہوگا، اس موقع پر سروری جماعت کے نئے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی دستاربندی بھی کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی وفات پرسیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما امین فہیم کی وفات پر ہالامیں فضا سوگوارہے۔

    امین فہیم کا سوئم کل ہالہ میں ہوگا، جب کہ ان کے جانشین بیٹے مخدوم جمیل کی بطور سروری جماعت کے پیشوا دستار بندی بھی کل ہوگی۔

    مخدوم جمیل الزماں سروری جماعت کے انیسویں روحانی پیشوا بن جائیں گے، دستار بندی کی تقریب میں ملک کے اہم گدی نشین اور سیاسی و سماجی رہنما شرکت کریں گے۔

  • ٹڈاپ کیس : امین فہیم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    ٹڈاپ کیس : امین فہیم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    کراچی: ٹڈاپ کیس میں مخدوم امین فہیم کی استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

    ٹڈاپ کیس کی سماعت کراچی اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی، پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    انسداد بدعنوانی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دیدی۔

    فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا مقدمہ سیاسی انتقام ہے، امین فہیم کا نام ایف آئی آر میں نہ ہونے کے باوجود فائنل چالان میں شامل کیا گیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کےرہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران پر وزیرِاعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    اس سے قبل امین فہیم نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    جس پر سندھ ہائی کورٹ نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیرِ تجارت امین فہیم کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔