Tag: makhdoom amin fahim

  • پی پی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم  ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی پہنچ گئے

    پی پی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی پہنچ گئے

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں،وہ علاج کیلئے بیرون ملک مقیم تھے.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، چند ماہ قبل وہ علاج کیلئے لندن گئے اور پھردبئی منتقل ہوگئے تھے، امین فہیم کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی لایا گیا، ایئرپورٹ ٹرمینل ون پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور ان کے اہلخانہ نے انکا اسقتبال کیا۔

    امین فہیم کو ائیرپورٹ سے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں وہ کچھ دن زیرِعلاج رہیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما علی حسن نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو ان کی خواہش پر وطن لایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مخدوم امین فہیم پر احتساب عدالت میں کرپشن کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں، ٹڈاپ اسکینڈل میں مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں.

  • ٹڈاپ کیس: مخدوم امین فہیم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    ٹڈاپ کیس: مخدوم امین فہیم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے میگا ٹڈاپ کرپشن کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کے جج محمد عظیم نے ٹڈاپ سکینڈل کے مزید سات مقدمات کی سماعت کی، وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ایم عظیم اعوان نے حکم دیا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو بارہ اکتوبر تک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، عدالت نے سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

    گذشتہ سماعت پر اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی گیارہ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی تھی، کیس کی سماعت پر پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر نو نامزد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت میں پیش کردہ چالان میں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

  • ٹڈاپ کیس:سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم جاری

    ٹڈاپ کیس:سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم جاری

    کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے ایف آئی کی جانب سے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ)کیس میں پیش کردہ چالان کی روشنی میں حکم صادر کیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے آج بروز جمعرات احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے خلاف چالان پیش کیا جس میں دونوں ملزمان پر کرپشن کے بارہ مقدمات شامل کئے گئے ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ٹڈاپ کیس میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس کے لئے کاغذی کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں کو 17 لاکھ روپے زرِ ضمانت کے عوض عارضی طوررہا کیا گیا تھا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان  کو گرفتار کرکے 10 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

    مذکورہ کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورمخدوم امین فہیم کے ہمراہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سابق سیکرٹری محمد ذبیر، ٹڈاپ کے سابق ڈائریکٹر فرحان جونیجو، فیصل صدیق، مہر ہارون الرشید، میاں طارق، ظفر حسین، نعمان صدیق، سید محب اللہ شاہ کو شریک ملزم قرار دیا گیا تھا۔