Tag: Makkah

  • مسجد الحرام میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور طائف میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی، مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کی دعائیں مانگتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے وقت طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق بارش کے دوران طواف اور دعائیں کرتے عمرہ زائرین کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے اس موقع پر مسجد الحرام میں صفائی پر مامور اہلکاروں کے ذریعے زائرین حرم کو بارش سے پیدا ہونے والی پھسلن سے بچانے کے لیے صفائی کے بہترین انتظامات کیے۔

    واضح رہے کہ بارش کے دوران حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    جمعرات کی شام کو مکہ میں مسجد الحرام اور اس کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جس سے ہر جانب جل تھل ہوگیا۔

    کمسن بچی کے غلاف کعبہ کو عقیدت اور محبت سے چومنے کی روح پرور ویڈیو

    موسمیات کے قومی مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات کو طائف میں بھی شدید بارش ہوئی ہے۔ جس سے وہاں کا موسم سہانا ہوگیا۔

    موسمیات کے قومی مرکز نے بارش کے دوران عوام سے احتیاط برتنے، پانی کے جمع ہونے والے مقامات اور سیلابی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

  • مکہ مکرمہ ”قرآن پاک میوزیم“ میں 14 صدیوں کے سفر کا ریکارڈ پیش

    مکہ مکرمہ ”قرآن پاک میوزیم“ میں 14 صدیوں کے سفر کا ریکارڈ پیش

    سعودی عرب میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا، حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔

    یہ قرآن کے بارے جاننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے بہترین تجربہ ہے، جسے دیکھنے والا اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکے گا۔

    رپورٹس کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن پاک میوزیم میں خانہ کعبہ کے غلاف کا ایک اصل ٹکڑا انتہائی شاندار اور خوبصورت ہے۔ اس میں ریشم، سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے۔

    جبل حرا کے نچلے حصے میں واقع میوزیم کے وسط میں قرآن پاک کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا ہے، عجائب گھر کے بصری نمائشی ہال میں قرآن پاک کے نایاب نسخے قرآن پاک کی فضیلت اور جامعیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے لیے سرکاری اداروں کی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

    SDAIA کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کے تمام مقامات فضائی، بحری اور زمینی سرحدوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ تکنیکی ٹیم تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام میں مصروف ہے۔

    عمرہ زائرین کے لیے خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے اور کسی قسم کے تعطل سے محفوظ رہنے کے لیے تعیناتی ٹیم بنیادی اور متبادل مواصلاتی نظام کو برقرار رکھتی ہے۔

  • سعودی عرب میں غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش

    سعودی عرب میں غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کے لئے رکھا گیا، جس پر سونے اور خالص ریشم سے کلام پاک کی آیات کننندہ ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میوزیم حرا پہاڑ کے نیچے قائم کیا گیا ہے جہاں غلاف کعبہ، قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔

    میوزیم میں انتہائی منفرد و دلکش انداز میں ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ قدیم اسلامی عہد کے مختلف ادوار کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس حوالے سے مکمل معلومات سے آگاہ کیا گیا۔

    اس سے قبل سعودی عرب حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین و زائرین کی تعداد ایام حج سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی تیاری کے لئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مرکزی حج کمیٹی نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو یکم ذی القعدہ سے قبل عمرہ زائرین کی واپسی کے شیڈول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    مکہ اور مدینہ میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن میں مکہ میونسپلٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریف کیا گیا، اس میں ماحولیاتی صفائی کی خدمات کے علاوہ دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔

  • کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی مکہ مکرمہ میں رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا حال ہی مکہ مکرمہ میں نکاح ہوا ہے، تاہم اب مکہ سے ہی رخصتی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا آغاز مختلف ایونٹ سے ہوا، معروف جوڑے کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی دوستوں کی جانب سے نکاح سے پہلے ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Luxe Events (@luxeeventsuk)

    پکنک منانے کے بعد اسٹار جوڑی نے 12 فروری کو مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا جس کا اعلان اداکارہ نے 14 فروری کی شب کیا ساتھ ہی انہوں نے دو اسپیشل تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں۔

    16 فروری کو اداکارہ کبریٰ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح کے یادگار دن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خانہ کعبہ کے بیرونی احاطے میں قریبی لوگوں کے ساتھ دیکھا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مکہ مکرمہ میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں ہونے والی خوبصورت رخصتی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں رخصتی ہوئی۔

    اس موقعے پر اداکارہ کبریٰ خان اپنی نئی زندگی کی طرف بڑھتے ہوئے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

  • کبریٰ خان اور گوہر کا مکہ مکرمہ میں نکاح، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    کبریٰ خان اور گوہر کا مکہ مکرمہ میں نکاح، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، ساتھ ہی اپنے چاہنے کے لئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دو ایسی تصاویر شامل کی گئیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں کا نکاح ہوگیا ہے۔

    جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھ غلافِ کعبہ کو چھو رہے ہیں، اس دوران دونوں کے ہاتھوں میں ’ویڈنگ رِنگ‘ بھی موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں نے اپنے عمرے کی تصویر شامل کی ہے۔

    گوہر رشید کو تصویر میں احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ کبریٰ نے سفید عبایا پہن رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی رحمت کے سائے میں، 70 ہزار فرشتوں کی موجودگی میں 12 فروری 2025 کو ہم پر اللہ کی رحمت بارش کی صورت میں برسی‘۔

    جوڑے نے کیپشن کے اختتام پر دو خوبصورت الفاظ ’قبول ہے‘ لکھے جو انکے نکاح اور اس تصویر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

    شوبز انڈسٹری کے خوبصورت جوڑے کے نکاح کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں فینز سمیت معروف شخصیات نے بھی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    عثمان مختار، سمیع خان، عمر عالم، ماہرہ خان، کنزیٰ ہاشمی، صبا قمر، یمنیٰ زیدی، ہاجرہ یامین، اعجاز اسلم، ثنا شاہنواز، شازیہ وجاہت، حنا خواجہ بیات، شائستہ لودھی، یشال شاہد، عمیر رانا، جرجیس سیجا ودیگر نے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ نے گوہر رشید کے ساتھ اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ اور ان کے قریبی رشتے دار بھی موجود تھے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں، میرا اور میرے۔‘ انہوں نے مومل شیخ اور نادر نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے دلوں کو اتنی محبت، خوشیوں سے بھردیا، میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں۔

  • سعودی عرب: حرمین میں زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب: حرمین میں زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

    حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔

    حرمین شریفین میں آنے والے زائرین کو لاکرز منصوبے سے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکتے ہیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔

    مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے مطابق مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے۔

    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ، اہم خبر سامنے آگئی

    اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی نگرانی بڑھادی گئی

    سعودی عرب: مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی نگرانی بڑھادی گئی

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے سیاحتی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی نگرانی کا کام تیز کردیا گیا ہے۔

    خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے وزارت کی ٹیموں کو ہدایت کی تھی کہ زائرین کو رہائشی ہوٹلز اورفراہم کی جانے والی دیگر خدمات کے حوالے سے شکایات اور خلاف ورزیوں کا فوری تدارک کیا جائے۔

    وزارت کی ٹیموں کی جانب سے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی ہوٹلز اور سیاحتی اداروں کے 900 دورے کیے گئے جہاں 160 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

    سیاحتی کمیٹی کی ٹیموں کی جانب سے مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں 210 دورے کیے گئے جن میں 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔مدینہ منورہ میں ناقص خدمات کی فراہمی پر 54 جبکہ 6 تجارتی اداروں پر لائسنس کی خلاف ورزی درج کی گئیں۔

    تفتیشی کمیٹیوں کی جانب سے ریکارڈ کی جانے والی 160 میں سے 140 خلاف ورزیاں زائرین کو فراہم کی جانے والی سروسز سے متعلق تھیں جبکہ 24 اداروں پر بغیر لائسنس سیاحتی سروسز فراہم کرنے کی خلاف ورزی درج کی گئی۔

    وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تفتیشی ٹیمیں 24 گھنٹے کی بنیاد پر دورے کیا کرتی ہیں تاکہ آنے والے زائرین کی شکایات کو حل کیا جاسکے۔

    مدینہ بس سروس سے رمضان میں 5 لاکھ سے زائد زائرین مستفید ہوئے

    تفتیشی ٹیموں کو رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک مکہ مکرمہ میں زائرین کی جانب سے 1060 شکایات ملیں، اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 220 تھی۔

  • محمد رضوان نے مکہ المکرمہ میں لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    محمد رضوان نے مکہ المکرمہ میں لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    مکہ المکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان کی ویڈیوز اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

    محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں رہتے ہیں ان دنوں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    اسی حوالے سے مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں گزرنے والے عازمین بھی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

    محمد رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔

  • مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی: 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

    مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی: 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق 8 پاکستانیوں میں سے 4 کی شناخت ہوگئی، تمام لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں میں سے 4 کی شناخت ہوگئی، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل ویلفیئر شیراز علی خان کا کہنا ہے کہ مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔

    قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں لگی جس نے دیگر کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے چار کمروں کو نقصان پہنچا۔

    مرنے والے پاکستانیوں میں 4 کی شناخت ہوگئی جن میں سے 2 کا تعلق وہاڑی جبکہ 2 کا قصور سے ہے، دیگر چار افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    شیراز علی خان کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے باعث مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سے مدد لی جائے۔

    قونصل ویلفیئر کا مزید کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشیں اسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں، ورثا سے رابطہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد میتیں پاکستان بھجوانے یا مکہ میں تدفین کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

  • مکہ المکرمہ : حجاج کرام کیلئے ہوٹلوں کے ڈھائی لاکھ کمرے مختص

    مکہ المکرمہ : حجاج کرام کیلئے ہوٹلوں کے ڈھائی لاکھ کمرے مختص

    مکہ مکرمہ : مکہ المکرمہ میں عازمین حج کی رہائش کے لیے مختص کردہ ہاؤسنگ یونٹس کے مالکان کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے سیزن میں رہائشی کمرے کرایہ پر لینے کے لیے زیادہ سے زیادہ عازمین حج رابطہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عازمین کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    اس تناظرمیں قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور زیارت کے رکن اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کو بتایا کہ مکہ المکرمہ میں 3000 گھر اور 250,000 ہوٹلوں کے کمرے تیار کیے گئے ہیں تاکہ 10 لاکھ عازمین اس سال حج ادا کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کے تقریباً2 لاکھ 50 ہزار کمرے حجاج کرام کے قیام کے لیے تیار ہیں۔ ان کمروں میں حجاج کرام کی آسانی کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ہوٹلوں میں مالکان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی صحت کے پیش نظر سینی ٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف حجاج کی رہائش کی ذمہ دار کمیٹی نے عازمین حج کی رہائش کے لیے عمارتوں کے اجازت نامے جاری کرنے کی مدت ختم کر دی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ مقدس شہر مکہ اور سول ڈیفنس کے سیکرٹریٹ کی طرف سے منظور شدہ متعدد مشاورتی انجینیرنگ دفاتر کو عازمین کے لیے تیار کی گئی قیام گاہوں معائنہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ جن ضوابط اور اصولوں پرمٹ جاری کیا گیا تھا ان پرپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

    دوسری جانب کرونا وبا کی وجہ سے دو سال کی غیر حاضری کے بعد مکہ مکرمہ کے مختلف رہائشی محلوں میں عازمین کی رہائش کے لیے مختص کئی عمارتیں حج سیزن کے لیے کرائے کے بینروں سے سج گئی ہیں۔