Tag: Makkah Grand Mosque

  • مسجد الحرام کی  صفائی ستھرائی کے لئے ساڑے 3 ہزار خدام مقرر

    مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی کے لئے ساڑے 3 ہزار خدام مقرر

    مسجد الحرام میں صفائی کا کام محض 35 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے اس دوران زائرین کے معمولات میں کوئی فرق نہیں پڑتا، عبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے ساڑھے تین ہزار کارکنوں پر مشتمل صفائی کارکنان کی ٹیمیں 12 خصوصی واشنگ اور 697 کلینگ مشینوں کی مدد سے امور انجام دیتی ہیں۔

    مسجدالحرام سے صفائی کے دوران یومیہ 70 ویسٹ جمع کیا جاتا ہے جو رش کے دنوں میں 100 ٹن تک بڑھ جاتا ہے۔ جسے تین ہزار سے زیادہ ویسٹ کنٹینرز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق صفائی کا کام زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت کو متاثر کیے بغیر 24 گھنٹے جاری رہتا ہے، صفائی کے کاموں میں ماحول دوست مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

    ان بہترین اقدامات کا اصل مقصد ضیوف الرحمن کی دیکھ بھال، ان کی صحت اور سیفٹی کو برقرار رکھنا تاکہ وہ آسانی اور آرام کے ساتھ اپنی عبادت ادا کرسکیں۔

    واضح رہے کہ مسجد الحرام میں جدید ترین فتویٰ روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو متعدد زبانوں میں زائرین کو مذہبی سوالات کے جوابات دے گا۔

    رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں اسلام کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام اس ماہ رمضان ایک جدید ترین روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو اپنی خصوصیت کی بنا پر فتویٰ روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منارا بیکن نامی یہ روبوٹ بیک وقت متعدد زبانوں میں زائرین کو مذہبی سوالات کے جوابات دیتا اور نمازیوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔

    یہ روبوٹ ایک حکومتی ڈیٹا بیس سے جوڑا گیا ہے اور اسی کی مدد سے شریعت سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ سوال پوچھنے والوں کی مزید رہنمائی اور مدد کے لیے علما کے ساتھ ویڈیو کالز بھی کرواتا ہے۔

    مسجد الحرام میں کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائسز نصب

    روبوٹ کا ڈیزائن اسلامی طرز سجاوٹ سے ہم آہنگ ہے جو دو مقدس مساجد (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) کے فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

    حرمین شریفین مذہبی امور ادارے کے سربراہ عبدالرحمن السدیس نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین ”منارا (بیکن) روبوٹ“ کا افتتاح کیا۔

  • مسجد الحرام میں کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائسز نصب

    مسجد الحرام میں کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائسز نصب

    سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو بے مثال طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے، بیرونی ممالک سے آنے والوں کے لئے مقدس شہروں میں بہترین طبی سہولتوں کے ساتھ دواخانے موجود ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہلال الاحمر نے ”کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس“ مسجد الحرام کے 15 مقامات پرنصب کردی ہیں، تاکہ طبی ٹیمیں بلا کسی تاخیر کے فرسٹ ایڈ کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔

    ماہ رمضان میں عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچتے ہیں، ان کی دیکھ بھال اور انہیں فوری صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہلال الاحمر کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

    مسجد الحرام میں ہلال الاحمر کے متعدد یونٹس موجود ہیں جبکہ زیادہ رش والے مقامات پر بھی ہنگامی امدادی ٹیمیں مکمل طبی امدادی سامان کے ساتھ زائرین کی خدمت کے لئے چوکس رہتی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے زائرین کے لئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں سونے اور راہداریوں میں بیٹھنے سے اجتناب برتیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارتِ حج وعمرہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کا خیال رکھیں۔ راہداریوں میں بیٹھنے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث رش بڑھ جاتا ہے۔

    ویڈیوز: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لیے کھول دیا گیا

    وزارت کے مطابق مسجد الحرام میں آنے سے قبل اپنا سامان کمرے یا ہوٹل میں رکھیں محض ضروری شناختی دستاویز وغیرہ ہی اپنے پاس رکھیں اضافی سامان حرمین میں لانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے رمضان میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جس کے باعث حرمین میں رش بڑھ جاتا ہے۔