Tag: Makkah Heavy Rain

  • مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ویڈیو

    مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ویڈیو

    سعودی عرب میں گزشتہ روز مکرمہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران زائرین نماز عصر کے دوران عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبررساں ادارے الاخباریہ چینل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وڈیو کلپس میں روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں زائرین اور سیکورٹی اہلکاروں کو دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کعبے کی چھت سے بارش کا پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گر رہا ہے۔

    ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے۔ میزاب رحمت سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔

    یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین عبادت الٰہی میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز رہے۔

    سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، جس میں روح پرور مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی رات گیارہ بجے تک بارش جاری رہ سکتی ہے، مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے، مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر بارش کے دوران فوری طور پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔