Tag: Makkah

  • الحرمین الشریفین میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر

    الحرمین الشریفین میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر

    مکہ المکرمہ: الحرمین الشریفین کے انتظامی ادارے کی پریزڈنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں استقبال رمضان کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران الحرمین الشریفین میں دس ہزار مرد و خواتین کارکنان مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال اور رومزہ امور کی انجام دہی کے لیے موجود ہوں گے، صفائی ستھرائی کے لیے بڑی تعداد میں خدام المساجد بھی رمضان المبارک میں اپنے فرائض پہلے سے زیادہ سرعت اور ذمہ داری سے ادا کریں گے۔

    منصوبے پر عملدرآمد کے لیے رفتار کار میں بہتری اور انسانی وسائل کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، مسجد الحرام میں موجود 28 برقی زینے چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔

    ایسی ہی سہولیات مسجد نبوی میں بھی فراہم کی گئی ہیں، معذور افراد کی مساجد میں باآسانی رسائی کے لیے 38 داخلی راستے مختص کئے گئے ہیں، دیگر سہولیات کے ساتھ خواتین کی الحرمین الشریفین تک رسائی کے لیے سات خصوصی داخلی راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    پریزڈنسی کے توسط سے فراہم کردہ خدمات میں ورکشاپس کا انعقاد۔ تقسیم مصحف، مذہبی کتابچے اور خطبے جمعے کا متعدد زبانوں میں ترجمہ شامل ہے، ضیوف الرحمان کی رہنمائی کے لیے لگائے گئے بورڈز پر بھی مختلف زبانوں میں ہدایات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    مقامات مقدسہ میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس سال طے کئے جانے والے اہداف میں یہ امر سرفہرست ہے کہ مقامات مقدسہ مناسک حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو دینی شعائر کی ادائیگی میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آبِ زم زم کنوئیں کی تعمیر کا کام مکمل، مطاف منگل سے کھول دیا جائے گا

    آبِ زم زم کنوئیں کی تعمیر کا کام مکمل، مطاف منگل سے کھول دیا جائے گا

    مکہ مکرمہ: آب زم زم کنوئیں کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے گرد مطاف منگل سے کھول دیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مطاف یعنی خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لیے استعمال ہونے والا حصہ 27 مارچ 2018 بروز منگل سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    مکہ مکرمہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کررہی ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو اب تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد 27 مارچ 2018 بروز منگل کو ختم کردی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

    واضح رہے کہ سعودی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت عمرہ زائرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط لازمی قرار قرار دی گئی ہے جس کے سبب عمرہ زائرین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016-2017 کے دوران 14 لاکھ 53 ہزار چار سو چالیس پاکستانی زائرین کو عمرے کے ویزے جاری کیے گئے تھے، جبکہ زیادہ تر زائرین واپس چلے گئے تھے تاہم 6905 زائرین پاکستانی زائرین تاحال سعودی عرب میں ہی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    جدہ : سعودی عرب میں شدید بارشوں نے نظام زندگی معطل کر دی ہیں ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو روز سے موسلا دھاربارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شدید بارشوں سے سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔

    یہ مکہ کا ایک انڈر پاس بھی بارش میں ڈوب گیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جدہ مکہ ایکپسریس وے بند کردی گئی، انڈر پاسز میں پانی بھر جانےسے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔

    جدہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوگی، آج شام کو بھی جدہ میں بارش ہوگی۔

    دوسری جانب مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں

    مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں

    مکہ مکرمہ : سعودی حکومت حج اور عمرے کیلئے آئے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، حرم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے بعد سعودی حکومت کی توجہ تعمیرات کی جانب مبذول ہیں، مکہ میں حرم کے ادگرد حج اور عمرہ  زائرین کیلئے جدید سہولیات سے مزین تعمرات جاری ہیں، پہلے کلاک ٹاور اور جبل عمر کے چالیس ٹاور اور ابراج قدائی کمپلیکس بھی جلد مکمل ہونے والا ہے۔

    ابراج قدائی کمپلیکس دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے اور حرم مکہ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر بنایا جا رہا ہے، اس پر لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر آئی ہے، پینتالیس منزلہ عمارت میں دس ہزارکمرے، چار ہیلی پیڈ اور ستر ریسٹورانٹ شامل ہیں۔

    ہوٹل کی تعمیر کے لیے رقم سعودی وزیر خزانہ نے فراہم کی جبکہ اس کا ڈیزائن بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے، ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ یہاں سے شہر کے دوسرے علاقے اور قصبے چھوٹے دکھائی دیں گے۔

    امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق سعودیہ عرب کی معیشت کا دارو مدار میں تیل پر تھا، جس کو شاہ سلمان کی معاشی اصلاحات نے تبدیل کرکے تعمیرات اور مذہبی سیاحت کی جانب سے مبذول کیا ہے۔

    ہر سال عمرے اور حج سے سعودیہ عرب کو بارہ ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ کی تبدیلی کی  روح پرورتقریب

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب

    مکہ مکرمہ:حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل چار گھنٹے تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز نماز فجر کے فوراََ بعد ہوا اور بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کیاجارہا ہے، تقریب میں گورنر مکہ سمیت ممتاز شخصیات شریک ہیں۔

    غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں 2کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ کاسائز657مربع میٹرہے اور4حصوں میں مشتمل ہے۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 150کلوگرام سونا اور چاندی استعمال ہوا ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں ایک سال کاعرصہ لگا۔

    غلاف کعبہ ہرسال یوم عرفہ کے موقع پرتبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

    اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قدرت مہربان، طواف کے دوران بادل سورج کے سامنے آگیا

    قدرت مہربان، طواف کے دوران بادل سورج کے سامنے آگیا

    ریاض: دنیا بھر میں کئی ایسے قدرتی کام دیکھنے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، مسجد الحرام میں ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا کہ جب سخت گرمی اور تیز دھوپ میں بادل طواف کرنے والوں کے لیے رحمت بن کر سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق طواف کرتے ہوئے عمرہ زائر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف میں آسمان بالکل صاف ہے تاہم اس دوران ایک بادل کا ٹکڑا سورج کے سامنے آگیا۔

    بادل کا ٹکڑا سورج کے سامنے آنے کے بعد طواف کرنے والے زائرین کو آسانی ہوگئی اور اُن پر سایہ ہوگیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی کمی ہوگئی۔

    یاد رہے ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد مقامِ مقدسہ عمرہ ادائیگی کے لیے پہنچتی ہے، رمضان المبارک میں سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے یاپھر ایک دو روز میں بنائی گئی ہے تاہم ویڈیو دیکھنے والے معجزہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔

  • آج پہلے خلیفہ یارِغارحضرت ابوبکرصدیقؓ کا یومِ وصال ہے

    آج پہلے خلیفہ یارِغارحضرت ابوبکرصدیقؓ کا یومِ وصال ہے

    آفتابِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درخشندہ ستاروں میں ایک روشن نام یارِغار، پاسدارِخلافت، افضل البشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق کا ہے جن کو امتِ مسلمہ کا سب سے افضل امتی کہا گیا ہے. بالغ مردوں میں آپ سب سے پہلے حلقہ بگوش اسلام ہوئے. آپ کی صاحب زادی حضرت عائشہ صدیقہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبوب زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔

    ابتدائی زندگی


    واقعہ فیل کے تین برس بعد آپ کی مکہ میں ولادت ہوئی.آپ کا سلسلہ نسب ساتویں پشت پر سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مل جاتا ہے.آپ کا نام پہلے عبداکعبہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدل کر عبداللہ رکھا ، آپ کی کنیت ابوبکر تھی. آپ قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو تمیم سے تعلق رکھتے تھے.آپ کے والد کا نام عثمان بن ابی قحافہ اور والدہ کا نام ام الخیر سلمٰی تھا.

    abu-bakar-post-2

    آپ کا خاندانی پیشہ تجارت اور کاروبار تھا. کتبِ سیرت اور اسلامی تاریخ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعثت سے قبل ہی آپ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم تھے. ایک دوسرے کے پاس آمدرفت ، نشست و برخاست، ہر اہم معاملات پر صلاح و مشورہ روز کا معمول تھامزاج ميں یکسانیت کے باعث باہمی انس ومحبت کمال کو پہنچا ہوا تھا.بعث کے اعلان کے بعد آپ نے بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔

    خلافت


    آپ اسلامی سلطنت کے پہلے خلیفہ تھے اور آپ کا دورِ خلافت 2 سال تین ماہ کے عرصے پر محیط ہے۔ یہ ایک تاریخ ساز حقیقت ہے کہ خلیفہ المسلمین، جانشین پیمبر حضرت ابو بکرصدیق نے خلافت کا منصب و زمہ داری سنبھالتے ہی پہلے روز اپنے خطبے میں جس منشور کا اعلان فرمایا پورے دور خلافت میں اس کے ہرحرف کی مکمل پاسداری کی.آپ کی دینی ومذہبی خدمات تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔

    پہلا خطبہ


    میں آپ لوگوں پر خلیفہ بنایا گیا ہوں حالانکہ میں نہیں سمجھتا کہ میں آپ سب سے بہتر ہوں. اس ذات پاک کی قسم ! جس کے قبضے میں میری جان ہے، میں نے یہ منصب و امارت اپنی رغبت اور خواہش سے نہیں لیا، نہ میں یہ چاہتا تھا کہ کسی دوسرے کے بجائے یہ منصب مجھے ملے، نہ کبھی میں نے اللہ رب العزت سے اس کے لئے دعا کی اور نہ ہی میرے دل میں کبھی اس (منصب) کے لئے حرص پیدا ہوئی. میں نے تو اس کو بادل نخواستہ اس لئے قبول کیا ہے کہ مجھے مسلمانوں میں اختلاف اور عرب میں فتنہ ارتدار برپا ہوجانے کا اندیشہ تھا۔

    abu-bakar-post-1

    میرے لئے اس منصب میں کوئی راحت نہیں بلکہ یہ ایک بارعظیم ہے جو مجھ پر ڈال دیا گیا ہے. جس کے اٹھانے کی مجھ میں طاقت نہیں سوائے اس کے اللہ میری مدد فرمائے. اب اگر میں صحیح راہ پر چلوں تو آپ سب میری مدد کیجئے اور اگر میں غلطی پر ہوں تو میری اصلاح کیجئے. سچائي امانت ہے اور جھوٹ خیانت، تمہارے درمیان جو کمزور ہے وہ میرے نزدیک قوی ہے یہاں تک کے میں اس کا حق اس کو دلواؤں . اور جو تم میں قوی ہے وہ میرے نزدیک کمزور ہے یہاں تک کہ میں اس سے حق وصول کروں۔

    ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی قوم نے فی سبیل اللہ جہاد کو فراموش کردیا ہو اور پھر اللہ نے اس پر ذلت مسلط نہ کی ہو،اور نہ ہی کبھی ایسا ہوا کہ کسی قوم میں فحاشی کا غلبہ ہوا ہو اور اللہ اس کو مصیبت میں مبتلا نہ کرے.میری اس وقت تک اطاعت کرنا جب تک میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی راہ پر چلوں اور ا گر میں اس سے روگردانی کروں تو تم پر میری اطاعت واجب نہیں (طبری. ابن ہشام)۔

    صدیق


    صدیق اورعتیق آپ کے خطاب ہیں جو آپ کو دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عطا ہوئے.آپ کو دو مواقع پرصدیق کا خطاب عطا ہوا.اول جب آپ نے نبوت کی بلاجھجک تصدیق کی اوردوسری بار جب آپ نے واقعۂ معراج کی بلا تامل تصدیق کی اس روز سے آپ کو صدیق اکبر کہا جانے لگا۔

    abu-bakar-post-3

    وصال


    22جمادی الثانی 13 ہجری بمطابق 23 اگست 634 ء کو آپ نے 63 برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی.آپ کی مدت خلافت دو سال تین ماہ اور گیارہ دن تھی. زندگی میں جو عزت واحترام آپ کو ملا۔ بعد وصال بھی آپ اسی کے مستحق ٹھیرے او سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں محو استراحت ہوئے.آپ کی لحد سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بائیں جانب اس طرح بنائی گئی کہ آپ کا سر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شانہ مبارک تک آتا ہے۔


  • اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    ریاض: قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔

    p2

    عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے۔

  • قبلۃ المسلیمن، خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر

    قبلۃ المسلیمن، خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر

    مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک مستطیل نماعمارت ہے جو کہ مسلمانوں کا قبلہ ہے اور اس کی جانب رخ کرکے عبادت کی جاتی ہے یہ دینِ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور صاحب حیثیت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قائم کردہ بیت اللہ بغیر چھت کےایک مستطیل نما عمارت تھی جس کےدونوں طرف دروازے کھلے تھےجو سطح زمین کےبرابر تھےجن سےہرخاص و عام کو گذرنےکی اجازت تھی اس کی تعمیر میں 5 پہاڑوں کےپتھر استعمال ہوئےتھےجبکہ اس کی بنیادوں میں آج بھی وہی پتھر ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےرکھےتھے۔ خانہ خدا کا یہ انداز صدیوں تک رہا تاوقتیکہ قریش نے 604ء میں مالی مفادات کےتحفظ کےلئےاس میں تبدیلی کردی کیونکہ زائرین جو نذر و نیاز اندر رکھتےتھےوہ چوری ہوجاتی تھیں۔

    موجودہ خانہ کعبہ کےاندر تین ستون اوردو چھتیں ہیں بابِ کعبہ کےمتوازی ایک اوردروازہ تھا یہاں نبی پاک صلی اللہ وسلم نماز ادا کیا کرتےتھے۔ کعبہ کےاندر رکن عراقی کےپاس باب توبہ ہےجس کے 50 سیڑھیاں ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں۔ چھت پرسوا میٹر کا شیشے کا ایک حصہ ہےجو قدرتی روشنی اندر پہنچاتا ہے۔ کعبہ کےاندر سنگ مرمر کےپتھروں سےتعمیر ہوئی ہےاور قیمتی پردےلٹکےہوئےہیں جبکہ قدیم ہدایات پرمبنی ایک صندوق بھی اندررکھا ہوا ہے۔

    کعبہ کی موجودہ عمارت کی آخری بار 1996ءمیں تعمیر و توسیع کی گئی تھی اور اس کی بنیادوں کو نئےسرےسےبھرا گیا تھا۔ کعبہ کی سطح مطاف سےتقریباً دومیٹر بلند ہےجبکہ یہ عمارت 14 میٹر اونچی ہے۔ کعبہ کی دیواریں ایک میٹر سےزیادہ چوڑی ہیں جبکہ اس کی شمال کی طرف نصف دائرےمیں جوجگہ ہےاسےحطیم کہتےہیں اس میں تعمیرِابراہیمی کی تین میٹر جگہ کےعلاوہ وہ مقام بھی شامل ہےجو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےحضرت ہاجرہ علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کےرہنےکےلئےبنایا تھا اسےباب اسماعیل کہا جاتا ہے۔

    حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے اس دیوار کے متعلقکہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔

  • غسل کعبہ کی روح پرورتقریب کا انعقاد

    غسل کعبہ کی روح پرورتقریب کا انعقاد

    مکہ مکرمہ: خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں مکہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے صبح بعد نماز فجر خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

    مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔

    خانہ کعبہ کے متولی خاندان کے سربراہ شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی نے بتایا کہ "خانہ کعبہ کو 45 لیٹر معطر زم زم کے پانی سے غسل دیا گیا،الشیخ الشیبی کے مطابق مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔

    اس جگہ پر حضرت ابراہیم کے قدموں کے وہ نشان محفوظ ہیں جب وہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے، مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا جاتا ہے۔ اس جگہ کی مکمل صفائی میں چار گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔