Tag: Makkah

  • نمازِ فجر کے بعد غلاف کعبہ کی تبدیلی

    نمازِ فجر کے بعد غلاف کعبہ کی تبدیلی

    مکہ مکرمہ:حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل چار گھنٹے تک جاری رہے گا۔

    خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی آج نماز فجر کے بعد شروع ہوئی، غلافِ کعبہ کی تیاری میں 2کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے ، اس میں ایک سوپچاس کلو گرام خالص سونا اور چاندی جبکہ چھ سوستر کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے، اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں، غلاف کا سائز چھ سو اٹھاون مربع میٹر ہے اور یہ سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے۔

      اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے، دو کروڑ ریال لاگت سے تیار کئے جانے والے غلاف کعبہ کو عربی زبان میں کسوا کہا جاتا ہے جسے متعدد افراد مل کر ہاتھ سے تیار کرتے ہیں۔

    اسلامی تاریخ میں پہلی بار حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کی خوشی میں کعبے پر یمن کا تیار کیا ہوا سیاہ غلاف چڑھانے کا حکم دیا۔

    ظہور اسلام سے پہلے بھی غلاف کعبہ کو بڑی اہمیت حاصل تھی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان نبوت سے پانچ سال قبل قریش مکہ نے کعبہ کی تعمیر نو کی تو بڑے اہتمام سے غلاف بھی چڑھایا۔

    انیسویں اور 20 ویں صدی عیسوی کی شروعات تک غلاف کعبہ مصر میں تیار ہوا کرتا تھا لیکن 1927ء میں شاہ عبدالعزیز السعود نے اس کی تیاری کے لئے مکہ میں ایک کارخانہ قائم کیا جس کا نام ‘دارالکسوہ’ ہے، اس فیکٹری میں پہلا غلاف 1934 میں تیار ہوا۔

  • مکہ مکرمہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھاربارش

    مکہ مکرمہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھاربارش

    ریاض: منٰی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد ایک حصے میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہو گیا ہے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج منٰی میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں مشاعر مقدسہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

    محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔دوسری جانب منٰی کے ایک حصے کی بجلی کا بھی بریک ڈاﺅن ہو گیا ہے جہاں گزشتہ ایک گھنٹے سے بجلی منقطع ہے۔

  • حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے

    ریاض: حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار حجاج کرام کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے دن رات مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔

    سیکیورٹی کے حوالے سےسعودی حکومت نے پاکستان سمیت مختلف ملکوں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حج کے لئے آنے والے حج کے سوا کسی دوسری سرگرمی میں ملوث نہ ہوں، جلسہ یا کسی بھی احتجاج سے گریز کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق داعش اور دیگر تنظیموں کے حملوں کے خدشات پرسخت سیکیورٹی کا فیصلہ کیا گیا،ایک اندازے کے مطابق اس سال حج کے دوران تقریبا تیس لاکھ لوگ مکہ میں جمع ہوں گے۔

  • حج کے دوران ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سعودی فوج کے جوانوں کی پریڈ

    حج کے دوران ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سعودی فوج کے جوانوں کی پریڈ

    مکہ مکرمہ : حج کے موقع پر کسی بھی ناخواشگوار واقعے سے نمنٹنے کے لیے فوجی جوانوں نے پریڈ کی، جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کی۔

    مکہ مکرمہ میں سعودی فوج کے جوان حج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عملی مظاہرہ کیا، سعودی آرمی کے جوانوں نے شاندار پریڈ کی، جس میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف خصوصی طور ر شریک ہوئے۔

    ہنگامی مشقوں میں فضائی اور دشمن سے مقابلے کی عملی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں کمانڈوز، اسپیشل فورسز کے جوانوں، مشین گنوں سے لیس فوجی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔

    سعودی آرمی کی مشقوں میں حادثے کی صورت میں ریسکیو اور امن او امان کے اقدامات شامل تھے، مکہ مکرمہ میں ہر سال حج کے موقع پر سعودی فوج کے خصوصی دستے جنگی اور ہنگامی مشق کرتے ہیں۔

  • مکہ: پہلے عشرے میں خانہ کعبہ میں ڈھائی کروڑافراد کی آمد

    مکہ: پہلے عشرے میں خانہ کعبہ میں ڈھائی کروڑافراد کی آمد

    مکہ :رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں خانہ کعبہ میں ڈھائی کروڑافراد نے نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

    عرب نیوز کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے پہلے دس دن میں خانہ کعبہ میں پچیس ملین نمازی شریک ہوئے، جو گزشتہ سال سے اننچاس فیصد زیادہ ہے۔

    خانہ کعبہ کےاطراف اڑتیس ہزار اسکوائر فٹ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختص کی گئی ہے،جو پچھلے سال سےپچیس فیصد زیادہ ہے۔

    پیدل چلنے والوں اور مسافروں کیلئے آٹھ اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں، پانچ ہزار خانہ کعبہ اور اطراف میں سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے گئے ہیں۔

  • خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

    مکہ المکرمہ:  مسجد الحرام میں ایک تیس سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

    خاتون نے حرم میں مطاف کی بلند منزل سے کود کر خود کشی کی، بلندی سے خاتون سر کے بل حرم کے فرش پر گریں اور موقع پر انتقال کر گئیں۔

    واقعے کے بعد وہاں موجود اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال منتقل کیا تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کے سبب معلوم کیا جا سکے۔

    عرب میڈیا  کے مطابق عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والے ایک خاتون نے مطاف کی اونچی منزل کی گرل کے پاس کرسی رکھ کر اس پر چڑھ گئیں۔ حرم میں تعینات پولیس اہلکار انہیں دیکھ کر ان کی طرف لپکے تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور خاتون بلندی سے نیچے کود گئیں۔

    عرب میڈیا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ خاتون کے پاس سے پولیس کو درج کرائی گئی ایک شکایت کی کاپی ملی ہے، جس میں انہوں نے خودکشی سے تین دن پہلے شوہر کے خود پر تشدد سے متعلق رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے شکایت کو مزید تحقیق کے لئے پراسیکیوٹر کو ارسال کر دیا تھا۔

    تاہم مکہ پولیس نے ابھی تک حادثے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کہ خاتون نفسیاتی مریض ہو سکتی ہیں دوسرا سبب یہ گھریلو جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔

  • مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب

    مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب

    مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کوعرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دینے کی روح پَرور تقریب منعقد ہوئی۔

    مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

    تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، شاہی خاندان کےافراداور گورنرمکہ سمیت مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

    اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب سمیت دیگر خوشبوؤں سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں سے صاف کیا گیا۔

    خانہ کعبہ کو ہر سال پندرہ محرم الحرام اور یکم شعبان المعظم کو غسل دیا جاتا ہے۔

  • غسلِ کعبہ کی تقریب 8نومبر کو ہوگی

    غسلِ کعبہ کی تقریب 8نومبر کو ہوگی

    مکہ :خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار کے حوالے کر دی گئی ہے، غسلِ کعبہ کی تقریب 8نومبر کو ہوگی۔

    گورنرمکہ المکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے جبکہ خانہ کعبہ کا دروازہ الشیبی خاندان کے سربراہ نئے کلید بردار ڈاکٹر صالح العابدین کھولیں گے۔

    غسلِ کعبہ کی تقریب میں اسلامی ممالک کے نمائندے اور علماء و مشائخ کے علاوہ شاہی خاندان کے ارکان بھی شرکت کرینگے۔

  • لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے

    لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے

    منی:لاکھ خوش قسمت مسلمان آج حجِ اکبر ادا کریں گے، گزشتہ رات حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں قیام کیا، جسے وقوفِ عرفات کہتے ہیں، وقوفِ عرفات کو حج کا رکن اعظم کہا جاتا ہے، وقوفِ عرفات کے بعد حجاج مسجد نمرہ میں نماز ادا کریں گے، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیں گے۔

    حجاج کرام نماز فجر کے بعد میدانِ عرفات روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گےاور خطبہ حج کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔

    نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوفِ عرفات ہوگا، جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں کریں گے، سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی حاجیوں کیلئے فوری طور پر میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے۔

    جس کے بعد حجاجِ کرام خطبۂ مزدلفہ روانہ ہونگے، مزدلفہ پہنچنے کے بعد حاجی سب سے پہلے نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء اکٹھی ادا کریں گے اور کنکریاں چننے کے بعد رات کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

    دس ذوالحج کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی منیٰ واپس پہنچیں گے، جہاں پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور رمی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

    گیارہ ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منیٰ میں قیام کرنے کا حکم ہے، بارہ ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائیگی۔

    بارہ ذوالحج مغرب سے پہلے پہلے تمام حاجیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ مکتہ المکرمہ مسجدالحرام پہنچ کر طواف زیارت کریں، اس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔

     

  • مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ تبدیل

    مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ تبدیل

    مکہ مکرمہ: خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، جس میں غلافِ کعبہ کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبدالقادرالشیبی کے حوالے کیا، غلافِ کعبہ پہلی مرتبہ مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیا گیا ہے۔

    نیا غلافِ کعبہ ایک سو پچاس کلوگرام سونے اور چاندی سے تیار کیا گیا ہے، جس پر بیس ملین سعودی ریال کی لاگت آئی ہے، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہرسال نو ذی الحج کو وقوفِ عرفہ کے روز ہوتی ہے۔

    تاریخ میں پہلی مرتبہ فتحِ مکہ کی خوشی میں خانہ کعبہ پر سیاہ غلاف چڑھایا گیا تھا، اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

    امام کعبہ اور حرمین شریفین کے نگران شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ پہلی مرتبہ مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیا گیا، اس سے قبل مسلم ممالک سے تیار کروایا جاتا تھا۔

    غلافِ کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستتر کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا اور قرانی آیات کی تزئین کے لئے سونے اور چاندی کے تار استعمال کیے گئے جبکہ جدید مشینوں کے زریعے قرانی آیات غلاف کعبہ پرکنداں کی گئی ہے۔