Tag: mala kand

  • مالا کنڈ: لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، فائرنگ سے ایک ہلاک متعدد زخمی

    مالا کنڈ: لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، فائرنگ سے ایک ہلاک متعدد زخمی

    مالاکنڈ: درگئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے پیسکو آفس اور لیویز تھانے کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مالا کنڈ کےدرگئی میں مشتعل افراد نے پیسکو کے دفتر پرحملہ کرکے توڑپھوڑ کی اوردفتر کاریکارڈ جلادیا۔ مشتعل مظاہرین دروازہ پھلانگ کر پیسکو دفترمیں گھسے۔

    مشتعل مظاہرین حکومت کےخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ جس پر عملہ دفتر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنےلیویز پہنچی، مشتعل افراد کو منشترکرنے کےلیے ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

    مشتعل مظاہرین نے لیویز تھانے پر دھاوا بولا اور آگ لگا دی۔ جس کے بعد مظاہرین نے تھانے کے کمروں کے شیشے اور گاڑیاں توڑ دیں۔ مشتعل مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے تھانےکا بورڈ گرادیا،جبکہ اندر کھڑی ایک موٹرسائیکل اورگاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ فائرنگ میں ہلاک شخص پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کاکارکن بتایا جاتا ہے۔

  • مالا کنڈ : زلزلے کے بعد طلباء و طالبات اسکول پہنچ گئے

    مالا کنڈ : زلزلے کے بعد طلباء و طالبات اسکول پہنچ گئے

    مالا کنڈ : ہولناک زلزلے سے متاثرہ مالاکنڈ ڈویژن میں اسکول کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں ہولناک زلزلے کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالب علموں نے پہلا دن گزارہ، لیکن آج ماحول افسردہ تھا۔

    طالب علموں کے ہاتھ دعا کے لئے بلند تھے۔ علم سے محبت بچوں کو اسکول تو کھینچ لائی،لیکن طالب علموں نے اپنے ہاتھوں سے ڈیسک سے مٹی اور گرد صاف کی۔

    اسمبلی میں طالب علموں نے اپنے زخمی دوستوں کے لئے دعا کی۔ ساتویں کلاس کی در و دیوار سلامت تھے، کلاس ٹیچر نے حاضری لی ،لیکن کئی بچے غیر حاضر تھے۔

    زلزلے نے منظر بدل دیا ، بہت سے دوستوں کے گھر گر گئے درد کے لمحات میں بھی وطن سے محبت کا انوکھا اظہار کیا گیا اور ہر شکایت کو بھلا کربھرپور انداز میں پرعزم ہونے کا اظہا ر کیا گیا ۔

    اسکول کے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ اسکول کی تعمیر جلد سے جلد سے کی جائے۔

  • پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

    پشاور ، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    پشاور، سوات، لوئردیر، مالاکنڈ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے بعد خوف میں مبتلا لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ چارتھی ۔

    زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی ساٹھ کلومیٹرتھی ۔ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ ماہرین کے مطابق زلزلے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔