Tag: Malakwal

  • 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان بدلے کی فائرنگ میں ہلاک

    2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان بدلے کی فائرنگ میں ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان مخالف پارٹی کی فائرنگ سے مارے گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں 33 چک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سرور، قاسم عرف سنی اور عنایت شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق 1 ماہ قبل ملزمان نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا۔

    فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوچکے ہیں، پوليس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈی پی او ساجد کھوکھر نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔

  • اقتدار میں آکر کم زور لوگوں کو طاقتوروں کے برابر کھڑا کردیں گے: عمران خان

    اقتدار میں آکر کم زور لوگوں کو طاقتوروں کے برابر کھڑا کردیں گے: عمران خان

    منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ساری پالیسیاں طاقت ور لوگوں کے لیے ہوتی تھیں، ہم اقتدار میں آکر سب کے لیے ایک ہی پالیسی رکھیں گے۔

    یہ بات انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہم کم زور لوگوں کو طاقت وروں کے برابر کھڑا کریں گے.

    [bs-quote quote=”وعدے توسب کرتے ہیں لیکن پورا کون کرے گا، میں وعدے پورے کرکے دکھاؤں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب اورامیرکا بچہ ایک جگہ سے تعلیم حاصل کرے گا، ہمارا پاکستان وہ ہے جہاں غریب کے بچے بھی اوپر آئیں۔

    عمران خان نے سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کہا کہ ’چن صاحب، میں پندرہ سال قبل اس علاقے میں آیا تھا، آپ نے پارٹی میں آنے میں اتنی دیر کیوں کی۔‘

    انھوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ندیم افضل چن کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کے لیے درست ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کروں تو مجھ سے بھی وفاداری نہ کی جائے۔ جب تک راہ حق پر ہوں مجھ سے وفادار رہیں۔

    عمران خان نے کہا پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جاتے اور امیروں کے بچے کروڑوں کے محلات خرید لیتے ہیں، یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک ترقی کرے اور آدھی آبادی غریب ہو۔

    انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے، عمران خان

    انھوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں ملتا، خوشی ہے کہ جہانگیر ترین کسانوں کو پورے نرخ دیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وعدے توسب کرتے ہیں لیکن پورا کون کرے گا، میں وعدے پورے کرکے دکھاؤں گا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کے سلسلے میں پنجاب بھرمیں دورے کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔