Tag: Malala Yousufzai

  • امن کے نوبل انعام کیلئے ملالہ یوسف زئی ایک بار پھرنامزد

    امن کے نوبل انعام کیلئے ملالہ یوسف زئی ایک بار پھرنامزد

    اسلام آباد: رواں سال امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد ہونے والوں میں ملالہ یوسف زئی اور امریکی خفیہ رازافشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن شامل ہیں۔ یہ دوسراموقع ہے جب ان دونوں شخصیات کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

    نوبل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کے مطابق دو ہزار چودہ کے امن کے نوبل انعام کے لئے دنیا بھرسے ریکارڈ دوسو اٹھتر نامزدگیاں وصول ہوئی ہیں، جس میں انفرادی شخصیات کے علاوہ سینتالیس بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

    امن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمیٹی اوسلو کی جانب سے تصدیق شدہ امیدواروں کی نوبل انعام برائے امن کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایڈورڈ سنوڈن کے علاوہ پوپ فرانسس اور دیگر اہم شخصیات کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ملالہ یوسف زئی کی نائجیریا کے صدر سے ملاقات

    ملالہ یوسف زئی کی نائجیریا کے صدر سے ملاقات

    ابوجا : لڑکیوں کی تعلیم کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچیں،جہاں انھوں نے نائجیریا کے صدر سے ملاقات کی۔

    ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ نائجیریا کےصدر گڈلک جوناتھن نے انہیں یقین دلایا ہے کہ نائجیریا کے اسکول سے اغواء ہونے والی دو سو لڑکیاں جلد اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گی۔

    ملالہ یوسف زئی اغواء شدہ طالبات کی رہائی کےلئے جاری عالمی مہم کےسلسلے میں نائجیریا کے شہر ابوجا پہنچیں، جہاں انہوں نے نائجیرین صدر گڈلک جوناتھن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مغوی طالبات ان کی بہنیں ہیں، نائجیرین صدر نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام کی جانب سے اغوا کی گئی دو سو طالبات کی بازیابی کےلئے کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد مغوی طالبا ت گھروں کو لوٹ آئیں گی۔

    ملالہ یوسف زئی نے مغوی طالبات کے والدین سے بھی ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔