Tag: malaysia-visit

  • وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں ممالک روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں اقتصادی تعاون اور اعلیٰ سطح کے رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک تجارت کے فروغ کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کریں گے، دونوں ممالک ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے اور حلال فوڈ کے کاروبار میں ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے جبکہ پاکستان اور ملائیشیا سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں جاری تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ دونوں کے درمیان قابل تجدید توانائی، قدرتی وسائل، ایرو اسپیس اور ایروناٹیکل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اے آئی اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا جبکہ دونوں پارلیمانی ڈپلومیسی جاری رکھیں گے۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر وفد کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط اور مثالی بنانے کے لیے تھا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں میں بالمشافہ اور وفود کی سطح پر مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح رابطے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ملک روایتی اور غیر روایتی شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھائیں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ دورے کے دوران اسلام آباد میں چوتھے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن اقتصادی، سائنسی اور فنی شعبے میں تعاون کے لیے پہلے سے قائم ہے۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کوالالمپور سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مہاتیر محمد کو مبارکباد دی، مہاتیر محمد نے عمران خان کی خطے میں امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام پر ملائیشیا کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

    دوسری جانب ملائیشین وزیر اعظم نے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ دورے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملائیشیا نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے سفارتی کردار کی تعریف کی، جنوبی ایشیا میں امن یقینی بنانے میں وزیر اعظم پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ ملائیشیا کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدر آمد میں مثبت پیشرفت کی۔

  • ملائشیا میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کارکن کے اہلخانہ کو پینشن ملے گی، شاہ محمود قریشی

    ملائشیا میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کارکن کے اہلخانہ کو پینشن ملے گی، شاہ محمود قریشی

    پترا جایا : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی کارکن ملائیشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پنشن دی جائے گی، وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا سے دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹیجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔

    یہ بات انہوں نے ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ ملائیشیا میں3معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، دورے سے دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹیجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔

    شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ ملائیشیا کے ساتھ ایک معاہدہ افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا، کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پنشن ملے گی، ملائیشیا میں82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ملائیشیا سے آنے والی ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال 1ارب55ڈالر وطن بھجوائے، وزیراعظم نے واضح کیا پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیرمحمد کی دعوت پر کل سے ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، عمران خان ملائشیا کے دوسرے دورے میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل سے ملائشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم یہ دورہ مہاتیرمحمد کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں کابینہ ارکان بھی شامل ہونگے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مہاتیرمحمد سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقات ہوگی، پاکستان اور ملائشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی۔

    اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں تھنک ٹینک سےبھی خطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ملائشیا ہو گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

  • پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

    کوالا لمپور : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشین نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو ان دنوں ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر کوالا لمپور میں ہیں، اس موقع پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

    ملائشین نائب وزیرخارجہ مرزوقی یحییٰ نے شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے دوروں نے تعلقات کو مزید تقویت دی ہے، انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو بھارتی دھمکیاں بالائے طاق رکھ کر کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ملائشیا میں تعلیم، آئی ٹی، صنعت اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر مسلم ممالک کو درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل کی ضرورت اور اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں پر جبرو استبداد اور امہ کی صفوں میں اتحاد کے فقدان پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود نے پرتکلف عشائیے پر ملائیشین نائب وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ وہاں کے وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پرملائشیا روانہ ہوگئے، شاہ محمود قریشی’’کوالالمپور سمٹ‘‘میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی، وزیرخارجہ ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کادورہ بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

    وزیرخارجہ ملائیشیا میں وزیر خارجہ تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہاں کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ایک اورکامیاب دورہ، ملائیشیا  سے وطن واپسی

    وزیراعظم عمران خان کا ایک اورکامیاب دورہ، ملائیشیا سے وطن واپسی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے وزیراعظم کوایئرپورٹ پر الودع کہا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    یاد رہے دوزیر اعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

     مزید پڑھیں :  جو سب سے زیادہ شور مچا رہا ہے اسے معلوم ہے کچھ دن میں جیل جائے گا، وزیر اعظم

    دورہ ملائیشیا کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیا، ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا۔

    پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کی روابط بڑھانےکی ضرورت پرزور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کےجزوی خاتمہ کا معاہدہ بھی ہوا، ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا گیا اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے او آئی سی کا کردار بھی زیر غور آئے۔