Tag: Malaysia

  • ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر کے قاتلوں کی تصاویر جاری کردیں

    ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر کے قاتلوں کی تصاویر جاری کردیں

    کوالالمپور: ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر فادی البطش کے دو مشتبہ قاتلوں کی تصاویر جاری کردی ہیں، شبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل انجینئر فادی البطش ملائشیا میں گزشتہ سات سال سے مقیم تھے اور مقامی یونی ورسٹی میں پڑھاتے تھے، وہ فلسطینی مسئلے پر مقامی اور غیر ملکی سطح پر کانفرسوں اور سیمینارز میں شرکت کے لیے سفر کرتے رہتے تھے۔

    معلوم ہوا ہے کہ قتل کے روز مقتول فلسطینی پروفیسر ترکی میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں تیاریاں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فجر کی نماز کے وقت ان پر چودہ گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    فلسطینی پروفیسر کا قتل، اہل خانہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر الزام

    پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ ٹی وی کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ مشتبہ قاتلوں نے جائے واردات پر بیس منٹ انتظار کیا۔ دونوں شکل و شباہت سے یورپی یا مشرق وسطیٰ کے باشندے لگتے ہیں جس سے ان پر موساد کے ایجنٹ ہونے کے شبہے کو تقویت ملی ہے۔ پولیس نے ان کے خاکے عینی شاہدین کی مدد سے بنائے ہیں۔

    خیال رہے کہ حماس نے بھی پروفیسر کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، وہ حماس کے رکن تھے، تاہم اسرائیل نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے نہ تردید۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلسطینی پروفیسر کا قتل، اہل خانہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر الزام

    فلسطینی پروفیسر کا قتل، اہل خانہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر الزام

    کوالالمپور: ملائیشیا میں قتل کئے جانے والے فلسطینی پروفیسر فادی محمد بطش کے لواحقین نے قتل کا الزام اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر عائد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا کہ جب وہ فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہے تھے۔

    ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک فلسطینی پروفیسر اور حماس کے رکن کو دو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کے بعد مقتول کے خاندان نے اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد پر ان کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

    فلسطین میں مظالم، یہودی اداکارہ نے اسرائیل میں منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا

    قتل کے واقعے سے متعلق ملائشیا کی پولیس کا کہنا تھا کہ 35 سالہ پروفیسر فادی محمد بطش پر ہفتے کو علی الصباح موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا مزید کہا تھا کہ جس وقت فادی محمد ابطش کو گولی سے نشانہ بنایا گیا اس وقت وہ نماز فجر کی ادائی کے لیے پیدل مسجد میں جا رہے تھے بعد ازاں دونوں حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ فلسطین میں ایک مسجد شہید کر دی

    خیال رہے کہ غزہ میں مقیم ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ہم اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو قتل کا ذمے دار سمجھتے ہیں اور اسی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، جبکہ دوسری جانب حماس نے اپنے الگ سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر بطش اس کے ایک رکن تھے، وہ ایک ریسرچ سائنسدان تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایشین نیٹ بال فائنل: پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سےہوگا

    ایشین نیٹ بال فائنل: پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سےہوگا

    کوالالمپور: پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان آج ایشین نیٹ بال جیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری چیمپیئن شپ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

    ملائیشیا میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کے مقابلے میں 75 گول سے شکست دی تھی۔

    سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد اختر اور عابد علی نے عمدہ کھیل پیش کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ اور سخت مقابلے بعد میزبان اور دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو 44 کے مقابلے میں 47 گول سے ہرایا تھا۔

    یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت پر 41-70 کے واضح مارجن سے غلبہ حاصل کیا تھا جبکہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک نا قابل تسخیر رہی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

    شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

    کوالالمپور : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں ہلاک ہوگئے، خدشہ ہے کہ انہیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سابق سربراہ کم جونگ ال کے سب سے بڑے صاحبزادے اور شمالی کوریا کے موجودہ سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی پینتالیس سالہ کم جونگ نام ملائیشیائی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگئے۔

    south-post-01

    جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے ذرائع کے مطابق کم جونگ نام کو دو خواتین نے ہوائی اڈے پر زہر دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان خواتین کا تعلق کہاں سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے اسپتال میں کم جونگ نام کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ کم خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم نام کی ہلاکت کا تعلق زہرخورانی سے ہے۔

    یاد رہے کہ 2001 میں کم جونگ نام جعلی پاسپورٹ پر جاپان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ انہوں نے جاپانی پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ٹوکیو کا ڈزنی لینڈ دیکھنا چاہتے تھے۔

    کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد ان کے والد کی نظروں میں ان کی وقعت کم ہوگئی تھی۔ 2011 میں والد کی وفات اور اپنے چھوٹے بھائی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کم جونگ نام نے اپنا زیادہ وقت مکاؤ، سنگاپور اور چین میں گزارا۔

  • برما مظالم، ملائشین فٹبال ٹیم کا میانمار کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان

    برما مظالم، ملائشین فٹبال ٹیم کا میانمار کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان

    کوالالمپور: روہنگیا(برما) میں مسلمانوں پر مظالم اور ریاستی آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائیشیا کی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ کھیلے جانے والے دو دوستانہ میچ منسوخ کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روہنگیامیں ہونے والے ریاستی آپریشن اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائشیا کی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ رواں ماہ کی 9 اور 12 دسمبر کو ہونے والے میچز نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔


    پڑھیں: ’’ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے فوجی آپریشن ‘‘


    ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’شیڈول میچ نہ کھیلنے کی سب سے بڑی وجہ برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اور اُن کی نسل کشی ہے، جب تک برما کے مسلمانوں پر مظالم بند نہیں کیے جائیں گے ملائشیا کی ٹیم کوئی میچ نہیں کھیلے گی‘‘۔

    خیال رہے برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کے خلاف اقوام متحدہ انسانی حقوق کے رضا کار نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ میانمار کی فوج کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

    ملائشیا نے بھی روہنگیا میں جاری مظالم پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس ضمن میں ملائشیا کے وزیر کھیل نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد میانمار کی آسیان سے رکنیت ختم اور اس پر نظر ثانی کی جائے۔

  • ہندو مالکان کی اسلامی ائیرلائن کا آغاز اور اختتام

    ہندو مالکان کی اسلامی ائیرلائن کا آغاز اور اختتام

    کوالالمپور: لوگ اپنے مذہب کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور نہ ہی دوسرے کسی مذہب کی کوئی چیز اپناتے ہیں تاہم بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو جوڑے نے نئی تاریخ رقم کردی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد انہیں اس میں ناکامی کا سامنا رہا اور ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ کاروبار ختم کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد میں سے ناخواندہ عوام اپنے عقیدے کو بنیاد بنا کر لڑنے مرنے پر تیار ہوجاتے ہیں مگربھارت سے تعلق رکھنے والے ہندو جوڑے نے ملائشیا میں اسلامی شریعت کے اصولوں کے عین مطابق نیا کاروبار شروع کرکے سب کو حیران کیا تھا۔

    ہندو جوڑے نے نئی مثال قائم کرنے کے لیے ملائشیا میں نجی ائیرلائن سروس کا آغاز کیا تھا، جو اسلامی شریعت کے اصولوں اور قواعد کے عین مطابق تھی، ہندو کاروباری جوڑے نے اپنی نجی ائیرلائن میں مسافروں کے لیے تمام اسلامی سہولیات پیش کی جبکہ اس نئی سروس کو ’’ریانی ائیرلائن‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔

    1

    اس ائیرلائن کی خاص بات یہ تھی کہ ائیرپورٹ پر لگے کاؤنٹر سے لے کر جہاز میں خدمات انجام دینے والی تمام ائیرہوسٹس حجاب میں ملبوس تھیں اور جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے نماز کی ادائیگی  کا اعلان اور باقاعدہ دعا کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ جس کے بعد اسٹاف اور مسلمان مسافر نماز ادا کرتے تھے جبکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے مسافراپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرتے تھے۔

    4

    ابتدائی طور پر یہ سروس کوالالمپور سے ملائشیا کے مشہور پیرسٹن ٹھل لاکانی کے لیے شروع کی گئی تھی۔ جس میں  شرعی قوانین سختی سے لاگو تھے اورغیر مسلم مسافروں جہاز میں بیٹھنے سے قبل سلیقے کا لباس پہننے کی شرط رکھی گئی تھی، تاہم بعض مسافروں کی شکایت پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے اس ائیرلائن کو بند کردیا۔

    جہازمیں خدمات انجام دینے والے تمام اسٹاف کا یونیفارم سبز رنگ کا تھا جبکہ اس میں مسافروں کے لیے سو فیصد حلال کھانا اور مشروب دستیاب تھے جبکہ اس میں نوکری حاصل کرنے کے لیے امیدوار کا مسلمان ہونا ضروری تھا۔

    3

    اس ائیرلائن کو ’’ریانی ائیر‘‘ کا نام دیا گیا تھا، اس کے مالکان یعنی ہندو میاں بیوی لندن میں مقیم ہیں اور ان کا نام روی الگریندر اور کارتیا گوریندر تھے۔ ائیرلائن کا نام بھی دونوں کے ناموں کو جوڑ کر رکھا گیا تھا۔

    5

    یاد رہے اس سے قبل تین اسلامی ائیر لائنز موجود ہیں جو رائل بلو ائیر، سعودی عربیہ ائیر لائن، ایران ائیرکے ناموں سے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں تاہم ریانی ائیرلائن اس لحاظ سے دنیا کی واحد کمپنی تھی جس کے مالکان ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔

  • ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل

    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کوالالمپور : ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اہم میچ آج بھارت کے خلاف کھیلےگا۔ گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی تھی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےساحلی شہر کوانٹن میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کےدرمیان آج (اتوار) کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائےگا۔

    یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جو پاکستان میں پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس (پی ٹی وی اسپورٹس) اور بھارت میں اسٹار سپورٹس 4 اور اسٹار سپورٹس ایچ ڈی 4 پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اب تک دو میچز کھیل چکا ہے۔

    پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے چار گول سے ہرایاتھا۔ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کےبعد ایک صفر سے شکست دی۔

    پاکستان کے اسکواڈ میں عمران بٹ، امجد علی، علیم بلال، محمد عرفان، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، محمد رضوان جونیئر، محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔

     

  • جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے جہاں انہوں نے عسکری قیادت، وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملائشیا پہنچ کر ہم منصب راجہ محمد آفندی ، چیف آف ڈیفنس فورس، وزیر دفاع کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    اس ضمن میں آرمی چیف اور ملائشیا کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والے ملاقات میں باہمی تعاون اور تربیتی امور کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آپریشنل تربیتی امور سمیت خطے کی بہتر صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    جنرل راحیل شریف کے ملائشیا پہنچنے پر انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان افواج میں باہمی رابطوں اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملائشین عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی  افواج کے کردار کو سراہا اور کامیابیوں کی تعریف کی‘‘۔ اس موقع پر آرمی چیف آف اسٹاف نے کہاکہ ’’دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ضرورت ہے، پاکستان اور ملائشیا کے علاقائی سلامتی کے مختلف شعبوں میں مفادات ایک جیسے ہیں‘‘۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف آف اسٹاف نے ملائشین وزیر دفاع  پتر اجایا سے ملاقات کی گئی، دورانِ ملاقات وزیر دفاع نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا، پاکستان اور ملائشیا کی افواج میں مختلف شعبوں میں تعاون، ضوابط کار پر دستخط کیے گئے۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی میں ملائیشیانے بھی پاکستان کوہرادیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کاسامناکرناپڑا۔

    ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ملائیشیا کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی لمحات میں ہی ملائیشیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان ٹیم کو فیلڈ گول سمیت پینلٹی کارنر پر بھی گول کرنے کےکئی مواقع ملے،لیکن فائدہ نہ اٹھایاجاسکا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم آخری گروپ میچ پندرہ اپریل کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔

     

  • مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کا کردار معمہ بن گیا

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کا کردار معمہ بن گیا

    کراچی : گذری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان ذکریا بے گناہ تھا یا گناہ گار، ہلاکت کے بعدمبینہ ملزم کا کردارمعمہ بن گیا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ ذکریا لوٹ مار کرکے بھاگ رہا تھا۔ جبکہ لواحقین اس الزام کومسترد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں واقعے کے حوالےسے پولیس نے تین مقدمات گذری تھانےمیں درج کرلئے ہیں، لواحقین نے لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے بے گناہ نوجوان کو کراچی کے علاقے گذری میں پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں مار ڈالا،مارے جانے والے نوجوان ذکریا جونیجو کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے قبل ملائیشیا سے کراچی آیا تھا، گذشتہ روز رقم نکلوانے کیلئے گھر سے اے ٹی ایم کارڈ لیکر گیا جہاں پولیس نے اسے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا.

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی پولیس مقابلے میں ذکریا کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

    دو سری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ ذکریا اور اس کا ساتھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور گذشتہ روز لوٹ مار کر رہے تھے اور اس دوران پولیس کا ان سے مقابلہ ہوا جس میں ذکریا مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    دوسری جانب واقعے میں ہلاک ہونے والے ذکریا جونیجو کی نماز جنازہ کھارادر امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ورثاء نے لاش کے ہمراہ آٹھ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے اندر ماورائے قانون قتل کی وارداتیں بند کی جائیں ۔ اور ایسا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ حکام سخت ایکشن لیں۔

    ادھرگذری پولیس نے مشکوک پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز کرنے سے قبل ہی مبینہ مقابلے میں ہلاک ذکریا کے خلاف تین مقدمات درج کردیئے۔

     ایس ایچ او گذری کے مطابق دو مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، جوکہ پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج ہوئے جبکہ لوٹ مارکا ایک مقدمہ احسن نامی شہری کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔