Tag: Malaysia

  • ملائیشیا کے جزیرے میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق، 20زخمی

    ملائیشیا کے جزیرے میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق، 20زخمی

    کوالالمپور: ملائیشیا کےجزیرے بورنیو میں زلزلےنےمائونٹ کینا بالو کوہلاکررکھ دیا،زلزلےسےمرنےوالوں کی تعداد گیارہ ہوگئی، امدادی کارکن لاپتا ہونے والےآٹھ سیاحوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں زلزلے نے مائونٹ کینابالوکو ہلا کر رکھ دیا، پانچ اعشاریہ نوشدت کے زلزلے سے مٹی کےتودےکےعلاوہ پتھر اورچٹانوں کے ٹکڑے بھی گرے جس کی وجہ سے یہاں کوہ پیمائی کی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے سے کم ازکم بیس افراد زخمی بھی ہوئےجواسپتال میں زیرعلاج ہیں، جس وقت یہ زلزلہ آیا اس وقت ماؤنٹ کینابالو پرتقریباًدوسوکوہ پیما موجود تھے۔

    سیاح مٹی کے تودے گرنے سے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، زلزلےسےریاست صباح میں متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے،جبکہ زلزلے کےباعث جزیرےکےاسکول، اسپتال اورسڑکیں شدید متاثرہوئی ہیں، صوبہ کے وزیراعلی نے زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر آٹھ جون یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

  • ملائیشیا میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ

    ملائیشیا میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ

    کوالالمپور: ملائیشیا کی ریاست صباح میں واقع کوہِ کنابلو میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ملائیشیا کے سرکاری خبررساں ذرائع کے مطابق زلزلے میں کئی کوہ پیما اور مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں جو کہ لگ بھگ ساڑھے تیرہ ہزار بلند چوٹی کو سر کررہے تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھروں کے اپنی جگہ چھوڑنے کے سبب زخمیوں کو سنگین نوعیت کے فریکچراورسرمیں چوٹیں پیش آئیں ہیں۔

    ملائشیان کے وزیرِ سیاحت مسیدی منجون نے اپنے ٹویٹڑ پیغام میں کہا ہے کہ’’ زلزلے کی شدت سے ڈنکی ائیرنامی مشہور چوٹی بھی اپنی جگہ سلامت نہ رہ سکی‘‘۔      

    کوہ پیمائی کے حوالے سے ہونے والی تمام ترسرگرمیوں کوتا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے۔

    امریکی محمکہ ارضیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:15 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز کوہِ کنابلو کے مشرق میں 54 کلومیٹر کے فاصلے پرواقعہ تھا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہیں اور کسی بھی بڑے جانی نقصان کی اطلاع تا حال موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے سبب کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    ایک مقامی شخص کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 15 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے سبب متاثرہ علاقے میں خوفِ ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ سراسیمگی کے اثرات ایئرپورٹ پر بھی محسوس کئے گئے۔

    سوشل میڈیا کے صارفین نے زلزلے کے بعد کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں سڑکوں کو نقصان، ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، چٹخی ہوئی دیواریں اور گھروں کے اندربکھرا ہوا سامان باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ملائیشیا: ٹوربس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق 22 زخمی

    ملائیشیا: ٹوربس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق 22 زخمی

    کوالالمپور:ملائیشیا میں سیاحتی بس کھائی میں جاگری حادثے میں 08 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزملائیشین ہائی وے پرٹوربس کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

    ملائیشیا کے اخبار کے مطابق ڈرائیور نے سڑک پر موجود ایک ٹائر سے بس کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ بس کو قابو نہیں رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس کھائی میں جاگری۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دوافرادزخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق تمام مسافر ملائیشین تھے اورزخمی ہونے والے افراد میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹور بس کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے تپاہ نامی قصبے کے نزدیک پیش آیا۔ بدقسمت بس پہاڑی علاقوں کے سیاحتی ٹرپ پرجارہی تھی۔

  • سلطان جوہرہاکی کپ:پاکستان کی چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن

    سلطان جوہرہاکی کپ:پاکستان کی چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن

    جوہار بارو:سلطان جوہر جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن پر آئی، ہے۔ملائیشیا کے شہر جوہار بارو میں کھیلے جارہے جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ جیت نہ سکی اور چھ ٹیموں میں آخری پوزیشن پر رہی۔

    پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے تھا۔پہلے ہاف میں ہی ملائیشیا نے تین صفر کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ کھیل کے پینتالیسویں منٹ میں محمد نوید نے پاکستان کیلئے واحد گول کیا ۔پاکستان کو تین ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    زرعی ٹیکنالوجی ،لائیواسٹاک مصنوعات اور تازہ زرعی مصنوعات سمیت سبزیوں اور پھلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”مھا انٹرنیشنل“ 20 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے ”مھا انٹرنیشنل“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17 جولائی 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں، حکام کے مطابق نمائش کا انعقاد 20 تا 30 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگا ،

    جس میں زرعی ٹیکنالوجی ، لائیوسٹاک مصنوعات، تازہ زرعی مصنوعات، بیکری اور کنفیکشنری، بیوریجز، پھل و سبزیاں ، جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ، نامیاتی مصنوعات، ہارٹی کلچر اور جانوروں کی خوراک وغیرہ تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش عالمی خریداروں کے سامنے کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے