Tag: Malaysian

  • مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    مودی کو امارات ایوارڈ دینے پر ملائشین مشاورتی کونسل کی مذمت

    کوالالمپور : ملائیشیا کی مشاورتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومتحدہ عرب امارات کی طرف سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشاورتی کونسل نے کوالالمپور سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی طرف سے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ وصول کرنے پر شدید نفرت کا اظہار کیاہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی شرمناک بات ہے کہ یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی کہ بھارت میں اقلیتوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔

    یو اے ای نے بھارت سے معاشی فائدے کیلئے آنکھیں بند کر لی ہیں جبکہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی تشویش لاحق نہیں اور اسے نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی کوئی پروا نہیں ہے۔

  • پاکستانی ایم ایم اے فائٹر‘ولوورین بڑے مقابلے کے لیے پرعزم

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر‘ولوورین بڑے مقابلے کے لیے پرعزم

    کراچی: رواں ماہ ملائشیا میں منعقد ہونے والی مکس مارشل آرٹ فیدر ویٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر ’ولوورین‘ اور ملائشیا کے ’سیوبا‘ ای دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، اس سنسنی خیز معرکے کا دونوں فریقین اورشائیقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبی 10 فروری کو ملائشیاکے درالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والی ون فائٹنگ چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئین کینیو سیوبا کاسامنا کریں گے۔

    سیوبا اب تک اپنے کیریئر کے 6 چیمپئن شپ مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں‘ جس میں سے انہوں 4 اعزاز اپنے نام کیے ہیں جبکہ 2 میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واضح رہے گذشتہ سال 2 ستمبر کو وہ اسی چئمپین شپ کا حصہ بنے تھے اور فاتح قرار پائے تھے۔

    دوسری جانب پاکستانی احمد مجتبی کو ایم ایم اے فائٹنگ کی دنیا میں ’ولوورين‘ کہا جا تا ہے ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز گذشتہ سال نومبر میں سنگاپور کے بینڈکٹ انگ کے مدمقابل کیا تھا، تاحال ان کی کامیابیوں کا تناسب آٹھ صفرہے۔

    کھیلوں میں‌ دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست ہے کہ سیوبا ایک معیاری نام ہے مگر احمد مجبتی بھی کوئی آسان ہدف نہیں ہے.

    دوسری جانب احمد مجتبی بھی اس مقابلے کا سامنا کرنے میں پر اعتماد نظر آرہے ہیں ، وہ جیت کے لئے پُر امید ہیں‌ ، احمد مجتبی 6 فروری کو ملائشیا جائیں گے۔