Tag: malaysian airline crashed

  • ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کےکمانڈرکا کہنا ہےکہ ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    یوکرائن میں میزائل حملے سےتباہ ہونےوالےملائشین طیارےکےحادثے پرعلیحدگی پسندوں کےکمانڈرنےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کےپاس طیارہ مار گرانےکی صلاحیت موجودہےاورامکان ہے کہ باغیوں نےملائشین طیارےکو نشانہ بنایا ہوتاہم حادثے کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    باغی کمانڈرکاکہناتھاکہ یوکرائن حکومت باغیوں کےعزائم اورصلاحیت سے واقف ہے جس کے بعدطیارےکوپروازکی اجازت نہیں دی جانی چاہیےتھی،اس سے قبل باغیوں کی جانب سے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی تھی۔

  • متعدد ایئرلائنز کا یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    متعدد ایئرلائنز کا یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    یوکرائن : ملائشیا کا طیارہ یوکرائن میں گرنے سے دو سو پچانوے افراد ہلاک ہوگئے، طیارے کے مسافروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ متعدد ایئرلائنز نے یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملائیشیا کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، بوئنگ ٹرپل سیون ایئربس ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جارہی تھی کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں اس پر مبینہ طور پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز گر کر تباہ ہوا، ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین پر عملے کے پندرہ ارکان سمیت دوسو پچانوے مسافر سوار تھے۔

    یوکرائنی وزارت داخلہ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،  یوکرائن کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں جہاز گرکرتباہ ہوا وہ علاقہ روسی سرحد کے قریب ہے، جہاں روسی نواز علیحدگی پسند یوکرائن کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز پرمیزائل حملہ روس نے کیا ہے تاہم روس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

    ملائشین وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کے بعد روس ،فرانس، ترکی سمیت مختلف ممالک نے یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ملائیشین طیارے کی تباہی، سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب

    ملائیشین طیارے کی تباہی، سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب

    یوکرائن : ملائیشیا کے طیارے کی تباہی پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر طیارہ گرایا گیا ہے تو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائیشین ائیرلائنز کا طیارہ ایم ایچ سترہ گرکرتباہ ہوگیا اور اس میں سوار عملے کے ارکان سمیت دو سو اٹھانوے افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، طیارے کے مسافروں میں سے ایک سوچون مسافروں کا تعلق ہالینڈ سے تھا، جہاں مرنے والوں کے لئے سوگ منایا جا رہا ہے۔

    ملائیشین طیارے کو میزائل سے نشانے بنانے کی اطلاعات کے بعد الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، یوکرائن نے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے یوکرائن نے طیارہ مار گرایا ہے، روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں فوجی آپریشن نہیں ہوتا تو طیارے کو حادثہ پیش نہیں آتا۔

    امریکی صدربراک اوباما نے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا، ملائیشین وزیراعظم اور یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکی صدر نے حادثے کوبڑا سانحہ قراردیا۔

    ملائیشین طیارے کی تباہی کے بعد نو ملکوں نے اپنی پروازیں یوکرائن کے لئے بند کردی ہیں، یورپی سیکورٹی اورتعاون کی تنظیم نے طیارے کی تباہی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ٹیم یوکرائن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔