Tag: MALAYSIAN ARMY CHIEF

  • وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔

    راولپنڈی کے گالف کلب میں کھیلی جانے والی تین روزہ وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آرمی چیف نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملٹری اکیڈیمی کاکول کی کیڈٹس کودی جانے والی تربیت سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

     جنرل راحیل شریف کو چوتھی پاکستان بٹالین پر ہونے والی پیش رفت سمیت اکیڈیمی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری مختلف منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر ملٹری اکیڈیمی کاکول کے اساتذہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے تبادلہ خیال کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحول اور تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔

     انہوں نے زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارتیں اور معیار کو برقرار رکھیں تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر طور پر نبردآزما ہوسکیں ۔

  • ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈٰی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع، ٹریننگ اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا تھا۔