Tag: Malaysian PM

  • ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ،  وطن روانہ

    ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ

    اسلام آباد: ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، مہاتیر محمد نے روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیارے  کا معائنہ بھی کیا ،  انھوں نے  جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو واپس روانہ ہو گئے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

    روانگی سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے ملیشین وزیراعظم کو جیکٹ تحفے میں دی گئی، اعلیٰ حکام نے مہاتیر محمد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لی، انہوں نے اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کامعائنہ بھی کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

    خیال رہے ملیشین وزیراعظم نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    مزید پڑھیں :‌ ملیشیا کا جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

    یاد رہے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طورپر مدعو کیا گیا، 21 مارچ کو ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

    دورے میں ملیشیا کے وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان اور ملیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

    ملیشیا وزیراعظم نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کےلئے گاڑیوں کا پلانٹ لگانا تحفہ ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو”پروٹون کار "تحفے میں بھی دی۔

    ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی، صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پائیدار پاک ملائیشیا دوستی کے لئے ان کی گرا ں قدر خدمات میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز “نشان پاکستان” بھی عطا کیا، جس کے بعد مہاتیر محمد یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر اور پاکستان کا اعلیٰ سول ایوراڈ نشان پاکستان دینے پر شکریہ ادا کیا۔

    ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ہمراہ یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات کی ، دونوں وزرائےاعظم میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    ملائیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا۔عمران خان کابھی ملائیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اسلام

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

    دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو "نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

    ڈاکٹرمہاتیرمحمدیوم پاکستان کی تقریب میں کل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز  ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے  ملائیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا۔

  • ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)   نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ، یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے 23 مارچ یوم پاکستان بھرپوراندازمیں منایاجائےگا اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد یوم پاکستان پریڈمیں مہمانان خصوصی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ  بحرین فوج کے کمانڈر  جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ  ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے

    یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

  • ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد  نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی

    کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کے حامی نکلے ، مہاتیرمحمد نے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا ٹھیک ہے، لیڈر مکمل  انسان نہیں ہوتے، غلطیاں ہوجاتی ہیں، ضروری ہوتو واپس مڑ جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ملائیشیا کی سیاست میں بھی یوٹرن کے چرچے ہورہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوٹرن پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔

    صحافی کے یوٹرن حکومت کے سوال پر مہاتیرمحمد نے مخالفین کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا ملک کے مفاد میں یوٹرن لینا اچھا ہوتا ہے، لیڈرابتدائی وعدوں سےپیچھےہوجائیں توحرج نہیں، لیڈرمکمل انسان نہیں ہوتے،غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

    ملائشین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں ، عقلمندی اسی میں ہے کہ جب احساس ہوجائے تو واپس مڑ جانا چاہیے ، لیڈرکو ٹھیک لگے اور پالیسی میں تبدیلی ضروری ہو تویوٹرن لے لینا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی قومی مفاد کے حصول کے لئے یوٹرن لینے کو بڑے لیڈرکی نشانی قرار دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سےبڑابے وقوف لیڈرنہیں ہوسکتا، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق یو ٹرن نہ لینےوالاکبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینانہیں جانتااس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوسکتا، تاریخ میں نپولین اورہٹلرنےیوٹرن نہ لےکرتاریخی شکست کھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی تھی اور اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہوگیا تھا ۔

    پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

  • ملائشین وزیراعظم کے ذاتی اکاؤنٹ میں فنڈزسعودی حکمرانوں تحفہ قرار

    ملائشین وزیراعظم کے ذاتی اکاؤنٹ میں فنڈزسعودی حکمرانوں تحفہ قرار

    کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم پر کرپشن کے الزام کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا، اٹارنی جنرل نے سعودی تحفہ قرار دے کر اپوزیشن کو چپ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں 681 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کی گئی تھی، جس کو بنیاد بنا کر اپوزیشن نے ملائیشن وزیراعظم نجیب رزاق پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

    http://s27.postimg.org/a6q54c0wz/download.jpg

    جس کے جواب میں اٹارنی جنرل محمد اپندی علی کا کہنا ہے کہ رقم کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق 681 ملین ڈالرکی رقم سعودی حکمرانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو بطور تحفہ دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو ایشو بنا کر کوئی ایکشن نہیں لینا چاہیئے، دوسری جانب وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے جبکہ اپوزیشن اراکین نے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کے بیان سے وزیراعظم نجیب رزاق کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ بات نجیب رزاق کیلئے اہمیت کی حامل ہے.