Tag: Maldives

  • مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ‘ چیف جسٹس گرفتار

    مالدیپ میں ایمرجنسی نافذ‘ چیف جسٹس گرفتار

    مالی : مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 2 ججز کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں ایمرجنسی کے نفاد کے چند ہی گھنٹوں بعد سیکیورٹی فورسز نے چیف جسٹس عبداللہ سعید اور جج علی حمید کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے چیف جسٹس عبداللہ سعید اور جج علی حمید کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے تاہم ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب مالدیپ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو سپریم کورٹ کی جانب سے صدر عبداللہ یامین کی گرفتاری یا مواخذے پرعمل نہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔

    یاد رہے کہ مالدیپ میں سیاسی بحران اس وقت پیدا ہوا جب سپریم کورٹ نے 2 فروری کو جلا وطن سابق صدر محمد نشید کے ٹرائل کو غیرآئینی قرار دے کر گرفتار 9 اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    صدر عبداللہ یامین نے عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کئی سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کردیا اور ملک میں 15 دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پرمالدیپ روانہ

    وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پرمالدیپ روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ دورے پرمالدیپ روانہ ہوگئے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پرتین روزہ روزہ دورے پرمالدیپ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    وزیراعظم پاکستان مالدیپ کےصدرعبداللہ یامین عبدالقیوم سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان باہمی وقار اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مالدیپ کےساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات 26 جولائی 1966 کو قائم ہوئے۔

    واضح رہےکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے مستقبل میں مختلف شعبوں سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیاحتی، تعلیمی اورعوامی سطح کے رابطوں میں پاک مالدیپ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مالدیپ کے وزیر خارجہ آج اسلام آبادپہنچ رہے ہیں

    مالدیپ کے وزیر خارجہ آج اسلام آبادپہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد :مالدیپ کےوزیرخارجہ ڈاکٹر محمد عاصم چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق مالدیپ کےوزیرخارجہ آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد عاصم چار روزہ دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

    مالدیپ کےوزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سےدونوں ملکوں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔


    آذر بائیجان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہےکہ رواں سال 28فروری کو آذر بائیجان کےصدر الہام علی یوف کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزیربرائے دفاعی پیدوار راناتنویز حسین نے ان کا شاندار استقبال کیاتھا۔

    اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہاف علی یوف کو 21توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔


    وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں  وزیراعظم نوازشریف سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آرمک ماسٹر نے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور   خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا اس موقع پر کہناتھاکہ عالمی برادری پاکستان میں ترقی کےعمل کا اعتراف کرتی ہے اور پاکستان امریکہ کےساتھ مضبوط باہمی اعتماد پرشراکت داری چاپتاہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں