Tag: Maleeha Lodhi

  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی واضح نشانی ہے: ملیحہ لودھی

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی واضح نشانی ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی۔ سلامتی کونسل جبری گرفتاریاں اور پیلٹ گنز کا استعمال رکوائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قراردادوں کو نظر انداز کرنا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عدم عملدر آمد کی واضح نشانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارتی غیر قانونی اقدام سے کشمیر میں جبر میں اضافہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا۔ سلامتی کونسل کو کرفیو ختم کروانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل جبری گرفتاریاں اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی رکوائے۔

    گزشتہ روز سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔ امریکا اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے۔ افغانستان میں امن کوششوں میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں: ملیحہ لودھی

    پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں: ملیحہ لودھی

    نیویارک: پاکستان نے افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی پر زور دیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے امن کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں، مذاکرات ہیں۔ امریکا اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کوششوں میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے، عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قیام امن کی کوششوں کے لیے درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تمام شراکت داروں کو مذاکرات سے دیرپا امن قائم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

  • بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی: ملیحہ لودھی

    بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی: ملیحہ لودھی

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی کام یابی ہے۔

    یو این میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھی بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہم مقبوضہ کشمیر پر تمام سفارتی تعلقات استعمال کر رہے ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

    یاد رہے کہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی خصوصی درخواست پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    یو این سیاسی امور کے حکام نے بھی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی، اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمایندے شریک ہوئے، اراکین کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے مستقل نمایندے نے بریفنگ دی۔

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان خطے کی بہتری کے لیے قدم اٹھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آ رہا ہے، تاہم بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہو سکے۔

  • جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت وادی میں نہتے، محکوم شہریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ مودی سرکار طاقت سے کشمیری عوام کو زیرتسلط نہیں رکھ سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں کرفیولگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت وادی میں نہتے، محکوم شہریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھا رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان امن کا حامی ہے مگر بھارت کشیدگی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنیں گے، عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ حل کروائے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق  کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے، ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین سیکریٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکریٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

    بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے: ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

  • بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے: ملیحہ لودھی

    بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا سے ملاقات ہوئی، ملیحہ لودھی نے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کروائے، بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

    اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو پھر وہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کو حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکتا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بھارت جو بھی کر لے حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ملیحہ لودھی آج یواین سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ملیحہ لودھی آج یواین سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے آرٹیکل 370 کے خاتمہ سے متعلق وہ آج یو این سیکیورٹی کونسل کے صدر سے ملاقات کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر منصفانہ اقدام سے متعلق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس ضمن میں‌سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خطے کی صورت حال سے آگاہ کروں گی.

    بھارت کے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق غیرقانونی اقدام سے مطلع کیا جائےگا، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی کونسل صدرکو وزیرخارجہ کا مراسلہ بھی دیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 اور35اےکاخاتمہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، وزیرخارجہ

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مراسلے میں بھارت کے غیرقانونی اقدام کو مسترد کیا گیا ہے،اقوام متحدہ جموں کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے.

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کوچاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو چیلنجز پرلائحہ عمل پیش کردیا، لائحہ عمل مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران پیش کیا۔

    امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایا تھا، گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے وہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تعنیاتی میں تاخیر سے مالی اور تکنیکی نقصان ہوتا ہے، خمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 12 جولائی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

  • ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

    ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، اقتصادی اورسماجی کونسل اقوام متحدہ کے اہم ذیلی اداروں میں سے ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی متفقہ طور پر ایشیا پیسیفک خطے سے منتخب ہوئیں، اجلاس میں 53 ممالک نے ڈاکٹرملیحہ لودھی کی متفقہ تائید کی۔

    پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے، اقتصادی وسماجی پالیسی سازی میں پاکستان کے اہم کردار کی تائید ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کے مفادات کے فروغ کے لیے کام کروں گی، اقوام متحدہ کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کروں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی وسماجی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا۔ کونسل کو رابطہ پالیسی کے جائزے، اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر سفارشات تیار کرنے اور تمام پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان پاکستان سےغربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں، ملیحہ لودھی

    وزیراعظم عمران خان پاکستان سےغربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کے مستقل اہداف پرجامع حکمت عملی بنا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشن اقتصادی اور سماجی تنظیم کی عالمی ورکشاپ سے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان سےغربت مٹانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ترقی کے مستقل اہداف پرجامع حکمت عملی بنا رہا ہے، قومی ترقی کی حکمت عملی عالمی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

    ورکشاپ اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم کے موقع پر مندوبین کی رہنمائی کے لیے منعقد کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 اکتوبر کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی صورت حال 2030 کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے سازگار نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داری میں دراڑیں آرہی ہیں، بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک رسائی محدود ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عزم میں بھی کمی آئی ہے۔