Tag: Maleeha Lodhi in UN

  • کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین بحرانوں کو جنم دیا ہے، ملیحہ لودھی

    کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین بحرانوں کو جنم دیا ہے، ملیحہ لودھی

    نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین بحرانوں کو جنم دیا ہے، انسانی حقوق پامالی سے پیدا ہونے والا المیہ کشیدگی کا سبب ہے۔

    یہ بات انہوں نے چیتھم ہاؤس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں کبھی تبدیلی نہیں ہوسکتی کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آج بھی ایجنڈے پر موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات نے سنگین بحرانوں کو جنم دیا ہے، انسانی حقوق پامالی سے پیدا ہونے والا المیہ کشیدگی کا سبب ہے، بھارتی اقدام عالمی قوانین اور یو این قرارداد کی سنگین خلاف ورزی ہیں، سلامتی کونسل کا اجلاس بڑھتے عالمی دباؤ کا بھی عکاس ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے میں کامیاب ہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر تصفیہ طلب ہونے کی حیثیت پھر سے اجاگر ہوگئی، عالمی برادری، یو این کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے.

    کشمیریوں کی امنگوں پر مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کے امن کیلئے ناگزیر ہے، بھارتی ظلم وبربریت اب پوری طرح عالمی برادری پرعیاں ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ میں تقرری و تبادلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارت کار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا،  ملیحہ لودھی

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، ملیحہ لودھی

    جنیوا : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔

    بھارتی اقدامات سے کشمیر تنازعے کی حیثیت ختم نہیں ہوگی، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ایجنڈے کا بدستور حصہ رہے گا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مودی کا اقدام غیرقانونی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیری عوام حق رائے دہی کے بنیادی حق سے تاحال محروم ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں72سال سے معصوم کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط کی قیمت کشمیریوں کی نسلیں چکا رہی ہیں، اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

    اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی11قراردادوں پر عمل کے منتظر ہیں، گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم نے عمران خان وزارت خارجہ میں تقرر وتبادلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارت کار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

    اس بات کی وضاحت ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے اہم فورم پر ملک کی نمائندگی کرنا ان کیلیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے نئے مستقل مندوب منیراکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر ملنے والی پذیرائی پر بے حد ممنون ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے،  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، یو این سیکریٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے کیے گئئے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر پر جاری بھارت کی فوجی بربریت کیخلاف ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا، جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو، یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بھی پہنچایا گیا، خط میں انسانی حقوق اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

  • سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ غیر مستقل نشستوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔