Tag: Maleeha Lodhi

  • پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ منظم، فعال تعاون سے امن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی، فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبرہوتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی سازی میں بھی اہم کردارادا کیا، دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ 10مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

  • پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا: ملیحہ لودھی

    پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا: ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں منظم جرائم اور دہشت گردی میں ان کے کردار پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کا اشتراک روکنے پر عالمی کوشش ضروری ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔ عالمی برادری کو خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل ملیحہ لودھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے اور اسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پر عملدر آمد نہ ہونا ہے، تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیئے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے، ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے موقف کوتسلیم کرتی ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیے اوراسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری

    اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2018 سے اپریل 2019 تک کشمیر کے دونوں حصوں کا جائزہ لیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1990 کی پرتشدد پالیسی کو دوبارہ متعارف کرایا ہے۔

    جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج غیر قانونی حراست، تشدد، جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا۔

  • اسلام دشمن رویوں کےعالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرناچاہیے، ملیحہ لودھی

    اسلام دشمن رویوں کےعالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرناچاہیے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے عالمی کوششوں کوسیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے، تنازعات کوبڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ہمارے خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیربیانات کھوکھلے رہیں گے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی  نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نفرت آمیز رویے کی روک تھام کے لیے نیویارک میں خصوصی تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے  پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی تھی۔

    ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔

  • افغانستان میں امن اوراستحکام خطے کے وسیع ترمفاد میں ہے، ملیحہ لودھی

    افغانستان میں امن اوراستحکام خطے کے وسیع ترمفاد میں ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کےحصول کی حمایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے افغانستان پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو افغان مذاکراتی عمل میں پاکستانی کردارسے آگاہ کیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے حصول کی حمایت کی ہے، عالمی برادری نے بھی پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ قیام امن کی کوششوں کے لیے درپیش چیلنجزکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تمام شراکت داروں کو مذاکرات سے دیرپا امن قائم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے وسیع ترمفاد میں ہے، افغانستان کے مسائل کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

    دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 ستمبرکو پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

  • مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کردے گا، ملیحہ لودھی

    مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کردے گا، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کر دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر مذاکراتی عمل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ممالک کا پیشرفت نہ ہونے کی شکایت پرقائم رہنا کھلا تضاد ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ 4 ممالک کی ہٹ دھرمی مذاکراتی عمل کوآگے بڑھنے نہیں دے رہی، بھارت، جاپان، جرمنی اور برازیل سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننا چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کچھ ممالک کے لیے کامیابی کا مطلب اپنے مفادات، مقاصد کا حصول ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع اصلاحات کا حامی ہے، جس میں تمام فریقین اور شراکت داروں کا اتفاق رائے ہو۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل رکنیت میں اضافہ سلامتی کونسل میں مفاد پرست سیاست میں اضافہ کر دے گا۔

    اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف، فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر عالمی مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی سے سبق سیکھے بغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

  • اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف، فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں، ملیحہ لودھی

    اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف، فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر عالمی مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھے بغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ ممالک کومذاکراتی عمل کوکامیاب بنانے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف، فعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں۔

    اتفاق رائے کے بغیرسلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی، ملیحہ لودھی

    اس سے قبل رواں ماہ 4 مئی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد سلامتی کونسل کو مزید جمہوری اورموثر بنانا ہونا چاہیے، اتفاق رائے کے بغیر سلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ چند ممالک کی خواہش مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہونے دے رہی، مزید مستقل اراکین سلامتی کونسل کوغیرفعال نہیں بنا دیں گے۔

  • بھارتی قابض افواج کشمیرمیں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں، ملیحہ لودھی

    بھارتی قابض افواج کشمیرمیں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کواپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیر میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام مروجہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے، بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹراور دیگر اداروں نے بھی قلمبند کیا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیرمیں رائج کالے قوانین کی آڑمیں بھارتی افواج نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کو اپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔

    کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں ہوا، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدر آمد نہیں ہوا۔

  • عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں امن سازکمیشن کی کارکردگی پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کوشورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روک کروسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روک کر وسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں۔