Tag: Maleeha Lodhi

  • اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روک کروسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

    اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روک کروسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اثاثہ جات کی غیر قانونی منتقلی پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کوغیرقانونی اثاثوں کے خلاف یکجا ہوکر کام کرنا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے، تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کے لیے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روک کر وسائل عوام کی فلاح پراستعمال ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ نے کی تھی۔

    پاکستانی وفد میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، وزارت خارجہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، نیکٹا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں امریکا، چین، آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، ترکی، ملائیشیا اور بھارت کے نمائندے شامل تھے۔

    پاکستانی وفد نے ایشیا پیسیفک گروپ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام خارجی راستوں پر موثر نظام نصب کردیا گیا ہے۔

  • پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کے ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چئیرمین بھی ہے۔

    امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں سال 12 فروری کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشنزکے لیے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کوششوں پرمنفی اثر پڑے گا۔

  • ادبی میلے کا سالانہ انعقاد پاکستان میں ثقافتی ترقی کا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی

    ادبی میلے کا سالانہ انعقاد پاکستان میں ثقافتی ترقی کا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں سے ملک کے مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں چوتھے لاہور لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا، ادبی میلے کی مختلف نشستوں میں پاکستانی ثقافت اورادب پربات کی گئی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ادبی میلے کا سالانہ انعقاد پاکستان میں ثقافتی ترقی کا ثبوت ہے، ثقافتی سرگرمیوں سے ملک کے مثبت پہلواجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فیسٹول نے پاکستان کی تخلیقی کاوشوں کو دنیا میں روشناس کرایا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ہے، اب بھارت پرمنحصر ہے کہ وہ کیا جواب دیتا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتا ہے۔

  • اتفاق رائے کے بغیرسلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی، ملیحہ لودھی

    اتفاق رائے کے بغیرسلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر جاری مذاکرات میں کہا کہ چند ممالک کی خواہش مذاکراتی عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد سلامتی کونسل کو مزید جمہوری اورموثر بنانا ہونا چاہیئے، اتفاق رائے کے بغیر سلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    سلامتی کونسل میں توسیع تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں سال 31 جنوری کو سلامتی کونسل اصلاحات پرجاری مذاکرات میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ چند ممالک کی خواہش مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہونے دے رہی، مزید مستقل اراکین سلامتی کونسل کوغیرفعال نہیں بنا دیں گے۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ غیرمستقل اراکین کوشفاف، فعال، موئثربنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے فوری حل پر زور

    پاکستان کا سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے فوری حل پر زور

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور فلسطین پر مباحثے سے خطاب کیا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی مداخلت اور مفادات کی جنگ نے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل ایجنڈے پر موجود مسائل کو حل کیے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں نے حق خود ارادیت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

    اس سے قبل ایک خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قراردادوں پر عملدر آمد نہ کروا کے کونسل نے ذمہ داری نہیں نبھائی، مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ وعدے پورے نہ کیے جانا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • پاکستان کا تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیےعالمی کوششیں تیز کرنے پر زور

    پاکستان کا تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیےعالمی کوششیں تیز کرنے پر زور

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کوہتھیارکے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے متاثرہ خواتین کوباعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کوہتھیارکے طورپراستعمال کیا جاتا ہے، ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے متاثرہ خواتین کوباعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔

    مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نہ ہوں توملک ترقی نہیں کرسکتا۔

  • پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں‘ ملیحہ لودھی

    پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کوبہتربنایا جائے۔

    تصیلات کے مطابق نیویارک میں امن مشنزکارکردگی اورشراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اورمصرکی جانب سے بلایا گیا۔

    پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنانے پرزوردیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، اقوام متحدہ پاکستان اوردیگرممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران کہا کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کو بہتربنایا جائے۔

    امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کی کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15 فیصد خواتین مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستانی فوجی دستے یو این کے قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔

  • عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامات نہیں بلکہ دہشت گردی کی وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط پرتوجہ دی جائے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفاد کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے، حق خودارادیت کے انکار سے پیداصورت حال بھی دیکھی جائے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پربھی توجہ دے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں، نیپ کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط، جامع پالیسی بنائی گئی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اداروں کو مزید مضبوط کیا گیا۔

    پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

  • پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں، سفرا اور مندوبین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پرامید، نوجوان با صلاحیت، پاکستان مستحکم ، ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان امن وسلامتی ، بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

  • مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی۔

    ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کرتسلی دی۔

    جیسنڈا ایرڈن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہرصورت ممکن بنائی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔