Tag: Maleeha Lodhi

  • مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں‘ ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت بلا روک ٹوک کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی کال پراوآئی سی رابطہ گروپ کے نمائندوں کا اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ملیحہ لودھی کی جانب سے شرکا کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورت حال پربریفنگ دی گئی جس پر شرکا نے تشویش کا اظہارکیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت بلا روک ٹوک کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، یواین ہائی کمشنررپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں۔

    ملیحہ لودھی کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرخلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے باعث ایل اوسی پرخطرناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔

    پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں کو گرفتار کر رہی ہے‘ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں کو گرفتار کر رہی ہے: ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں کو گرفتار کر رہی ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیلٹ گن استعمال کر کے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، یہ سب کالے قانون کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، گزشتہ ہفتے 14 سال کے فیضان سمیت 3 افراد کو شہید کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا‘ ملیحہ لودھی

    پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی ومالی قربانیاں دیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا مزید تعاون درکارہے، کوئی ملک دہشت گردی کے عفریت سے تنہا نہیں لڑسکتا۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی اب بھی بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

    ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، جس میں 2 لاکھ سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنایا جائے۔

    اس موقع پرملیحہ لودھی  نے کہا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی

    سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دہرے معیارپرپاکستان کی جانب سے مذمت کی۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔

    اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ سنگین جرائم کے سد باب کے لیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے۔

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یواین امن مشن، پاکستانی فوجیوں کی قربانی کا اعتراف، شہدا کے لیے میڈلز

    یواین امن مشن، پاکستانی فوجیوں کی قربانی کا اعتراف، شہدا کے لیے میڈلز

    راولپنڈی: اقوام متحدہ نے امن مشن میں 7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈلز سے نواز دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں بین الاقوامی پیس کیپرزڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی امن کے مشن پر امور سرانجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔

    اقوام متحدہ نے امن کے لیے قربانیاں دینےوالے7پاکستانی فوجیوں کو ڈیگ ہیمرشولڈمیڈل دیئے جو یو این میں تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیے۔

    اس موقع پر آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنےوالا ملک ہے اس لیے امن کی عالمی کوششوں میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں عالمی امن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکاروں کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یو این کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی امن مشن کے شہیدوں کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بڑے اعزاز سے نوازا تھا۔

    مزید پڑھیں: امن مشن، اقوام متحدہ کا 7 شہید پاکستانی اہلکاروں کے لیے اعزاز

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں میں پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 156 پاکستانی فوجی جوان جام شہادت نوش کرچکے۔

    اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے نائیک قیصر عباس، سپاہی یاسر عباس، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، سپاہی حضرت بلال، نائیک عبدالغفور اور نائیک عطا الرحمان کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں: ملیحہ لودھی

    فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک اقوام متحدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی مذمت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ 14 ارکان کی جانب سے بلایاجانے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے بلاک کردیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی یروشلم کی سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام نے اپنی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کے 70 برس مکمل ہونے اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پر امن احتجاج کیا جن پر صیہونی افواج نے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کی۔

    اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتےہیں‘ ملیحہ لودھی

    سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتےہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبےسے مختلف ممالک میں اقتصادی خوشحالی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چینی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں کم وبیش 100ممالک شراکت دارہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاون ثابت ہوگا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 49ارب ڈالرکا منصوبہ3 ہزارکلومیٹرطویل سڑکوں سے منسلک ہوگا، منصوبے سے کاشغرسے گوادرتک کا رابطہ مربوط ہوگا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتے ہیں، منصوبہ خطے کے اربوں لوگوں کی معیارزندگی کو بلند کرے گا۔


    سی پیک کئی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا‘ وزیراعظم

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 اپریل کو کراچی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے نے ہمیں ترقی کا وہ پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں

    یاد رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادرمیں پہلی بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان اورچین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • دیرپا امن کے لیے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: ملیحہ لودھی

    دیرپا امن کے لیے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کے لیے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پائیدار امن کے لیے تنازعات کی وجوہات کا جاننا اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ملیحہ کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے تنازعات کی وجوہات کا جاننا اہمیت کا حامل ہے۔ تنازعات کے جامع حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو شامل کیا جانا چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے تنازعات کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جانا چاہیئے۔ غیر ملکی قبضے اور بیرونی مداخلتیں تنازعات کا باعث بنتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دیرپا امن کے لیے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

    آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے غیرملکی قبضے، انسانی حقوق کی پامالی سے نوجوان مایوسی کا شکارہیں، نوجوان نسل کے جائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں نوجوانوں، امن وسلامتی کے موضوع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثرین میں شامل ہیں، صورت حال بہتربنانے کے لیے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نوجوانوں کی عالمی برادری نوجوانوں کی مثبت توانائی اور جذبے کی تعمیر کا عزم نو کرے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد انتہاپسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کےجائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔


    دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

    دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اورناروے کی مشترکہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نوجوان طبقہ شدید متاثر ہے، انتہا پسندوں کا نشانہ نوجوان طبقہ ہوتا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کا انسداد دہشت گردی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نوجوانوں پرتوجہ اہم قدم ہے۔

    انتونیو گتریس کا کہنا تھا کہ غیرملکی مداخلت دہشت گردی میں اضافے کا باعث ہوتی ہے، قانون کی حکمرانی سے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔