Tag: Maleeha Lodhi

  • پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے پاکستان میں منعقد یوم یکجہتی کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور جنازوں پرفائرنگ کرتا ہے، بھارت کو اپنی بربریت روکنی ہوگی۔

    پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل اور اسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے، پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات اور انہیں بھارتی جارحیت اورلائن آف کنٹرول پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 2 اپریل کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ انتخاب کے ذریعے کیا جائے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔ غیر مستقل نشستوں میں اضافہ اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے: ملیحہ لودھی

    پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل کو مزید جمہوری اور مؤثر بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات ک مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں جمہوری اصولوں پر مبنی اصلاحات کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ چند ممالک کی وجہ سے اصلاحات کا عمل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔ یہ ممالک سلامتی کونسل کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ ’سلامتی کونسل کو مزید جمہوری اور مؤثر بنانے کی حمایت کرتے ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیر، فلسطین مسئلےپراقوام متحدہ کی ساکھ داؤپرلگ چکی ہے‘ ملیحہ لودھی

    کشمیر، فلسطین مسئلےپراقوام متحدہ کی ساکھ داؤپرلگ چکی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق قراردادوں پرعمل نہ ہونےسے اقوام متحدہ سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین مسئلے پراقوام متحدہ کی ساکھ داؤپرلگ چکی ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ قراردادوں پرعمل نہ ہونے سے اقوام متحدہ سے اعتماد اٹھ رہا ہے، قراردادوں پرعمل کرنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں اورفلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے آگے بڑھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف عادلانہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں کمی آتی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کابل اور اس کے پارٹنربشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پرتوجہ دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واشنگٹن پاکستان پرالزام تراشی کےبجائےافغانستان پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    واشنگٹن پاکستان پرالزام تراشی کےبجائےافغانستان پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کابل اور اس کے پارٹنربشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان پرالزامات سے پہلے بھارت ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھے، کلبھوشن اس کا کھلاثبوت ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پرالزام کے بجائےافغانستان میں درپیش چیلنجزپرتوجہ دے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 17 سالہ تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ طاقت اور دباؤ کی حکمت عملی اٍفغانستان میں کام کرجائے گی، یہ سوچنا خام خیالی ہے۔


    افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی


    یاد رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغانستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پردباؤ بڑھائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوسرحد پارسے دہشت گردی کےخطرےکا سامنا ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستان کوسرحد پارسے دہشت گردی کےخطرےکا سامنا ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسرحد پارسے دہشت گردی کےخطرےکا سامنا ہے ان دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو پاکستان شکست دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت سرحد پار سے کی جاتی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن پاکستان نے کیا اور اس کی کامیابیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی 2006 کے بعد کم ترین سطح پرہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسی قوتوں سےنمٹنےکے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 27 ہزار سے زائد شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 120 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔


    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی


    واضح رہے کہ 24 ستمبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی

    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی

     

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں‌ پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

    ملیحہ لودھی نے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سرپرست اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کرتا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندر مودی گجرات میں مسلمانوں کےقتل عام میں ملوث رہا ہے جبکہ بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اس پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیں اور فریقین تنازعہ حل نہ کرسکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کے پابند ہیں۔


    عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت، 6 معصوم شہری شہید


    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکار دھوکہ اور جارحیت ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سیزفائر کی خلاف ورزی سے روکے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے لیکن مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔


    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم


    یاد رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ثقافتوں کےتبادلے سے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    ثقافتوں کےتبادلے سے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ثقافتوں کے تبادلے سے باہمی احترام اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا جشن آزادی کانسرٹ منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

    کانسرٹ میں مختلف ملکوں کے مہمانوں کی بڑی تعداد میوزیکل بینڈ سچل جیز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کانسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ثقافتوں کے تبادلے سے باہمی احترام اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب سیکریٹری جنرل کی بیرون ملک مصروفیات کے سبب ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہم سفارتکاری سے متعلق پاکستان کے عزم کا جشن منا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے امورمیں پاکستان کےغیرمعمولی اقدام کو تسلیم کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملالہ کوامن کاسفیرمقررکیاجاناپاکستان کےلیےباعث فخرہے‘ ملیحہ لودھی

    ملالہ کوامن کاسفیرمقررکیاجاناپاکستان کےلیےباعث فخرہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک :: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ ملالہ کواقوام متحدہ کی جانب سےامن کاسفیرمقررکیاجانا پاکستان کےلیے باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناہےکہ ملالہ یوسف زئی کو امن کاسفیرمقررکیاجانا پاکستان کےلیےاعزازکی بات ہے اور آج پاکستان کےلیےبہت عزت کادن ہے۔

    ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ مسلمانوں سےمتعلق مغرب میں غلط تاثرموجودہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان نےمہاجرین کوہمیشہ کھلےدل سےپناہ دی۔

    خیال رہےکہ نیویارک میں ملالہ یوسف زئی کواقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری نےمیسنجرآف پیس مقررکردیا۔وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔


    ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر


    اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری نےملالہ یوسف زئی کےلیےکہا کہ آپ نہ صرف ہیرو ہیں بلکہ آپ پُرعزم اور با کردار شخصیت ہیں۔

    دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نےتقریب سے خطاب میں پاکستانی شہری ہونے پر فخر کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے مجھے روکنے کےلیے تمام اقدامات کیے،لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

    ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اب یہ ایک نئی زندگی ہے،یہ دوسری زندگی ہےاور یہ تعلیم کے مقاصد کےلیے ہیں۔


    کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان


    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی اعلان کیا تھا کہ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور انہیں 2014 میں اعلان کی گئی اعزازی شہریت سےنوازا جائےگا۔

  • پڑوسی ملک کی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کے لیے خطرہ ہے: ملیحہ لودھی

    پڑوسی ملک کی ایٹمی صلاحیت میں اضافہ خطے کے لیے خطرہ ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت بڑھانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں تخفیف اسلحہ کمیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ تخفیف اسلحے سے متعلق چند جوہری طاقتوں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے اور پڑوسی ملک کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کی فوجی کارروائیوں امن کے لیے خطرہ، ملیحہ لودھی

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جوہری تجربوں پر دو طرفہ پابندی پر آمادہ ہے جس پر خود بھارت کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ پاکستان فیسائل مواد کے معاہدے کی اصولی مخالفت کرتا ہے۔ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ تخفیف اسلحے کا عالمی ایجنڈا ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی وجہ سے نامکمل ہے۔ اس کی وجہ کچھ ریاستوں کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا پرچار کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ریاستیں اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بہتری پیدا کر رہی ہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ بھی کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔