Tag: MALI HOTEL ATTACK

  • مالی : ہوٹل پردہشتگردوں کا حملہ، 27 افراد ہلاک

    مالی : ہوٹل پردہشتگردوں کا حملہ، 27 افراد ہلاک

    باماکو: مالی کے دارالحکومت باماکو میں ریڈیسن بلو ہوٹل پر دہشتگرد حملے میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے، دوحملہ آوروں بھی جوابی کارروائی میں مارے گئے، حملوں کے ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔


    پیرس کے بعد مالی کے دارالحکومت باماکو میں ہوٹل دہشت گردی کا نشانہ بنا، سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد یرغمال بنائے افراد کو بازیاب کرالیا، حملہ آور سفارتی نمبرپلیٹ والی گاڑی میں فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے۔

    ہوٹل کے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ ماسک لگائے حملہ آور ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوکر ایک ستر افراد کو یرغمال بنا لیا تھا.

    امریکی اورفرانسیسی فورسز بھی دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے مالی فورسز کی مدد کو پہنچیں.

    فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی، حملے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا اور مالی کے صدر نے ملک میں دس دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • مالی : دہشتگردوں کا ہوٹل پر دھاوا، غیرملکیوں سمیت 170افراد کو یرغمال بنالیا

    مالی : دہشتگردوں کا ہوٹل پر دھاوا، غیرملکیوں سمیت 170افراد کو یرغمال بنالیا

    بماکو: افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں مسلح افراد نے ہوٹل پر حملہ کرکے ایک سو ستر افرد کو یرغمال بنا لیا، فائرنگ سے تین یرغمالی مارے گئے جبکہ بیس کو چھوڑ دیا گیا۔

    پیرس میں ہشت گردی کے بعد مالی کا دارلحکومت بماکو دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا، دس مسلح دہشتگردوں نے ریڈیسن ہوٹل پر حملہ کرکے ہوٹل میں موجود ایک سو ستر افراد کو یرغمال بنالیا، جس میں ایک سو چالیس مہمان اور تیس عملے کے افراد شامل ہیں۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جب کہ وقفے وقفے سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

    یرغمال افراد میں چینی ،فرانسیسی اور ترک ائیرلائن میں کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔