Tag: Mali mushkilat

  • انٹرنیشنل بینکوں نے آنکھیں پھیرلیں، پی ایس او مالی مشکلات کا شکار

    انٹرنیشنل بینکوں نے آنکھیں پھیرلیں، پی ایس او مالی مشکلات کا شکار

    کراچی: بینکوں کی جانب سے کارروائی کے باعث پی ایس او کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بینکوں نے پی ایس او کی تیرانوے ارب روپے کی ایل سیز بلاک کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) ڈیفالٹ کرگیا۔پی ایس او کو بینکوں کو چھیالیس ارب روپے ادا کرنے تھے جوکہ کمپنی ادا نہیں کر سکی۔

    عدم ادائیگی کے باعث انٹر نیشنل بینکوں نے پی ایس او کی تیرانوے ارب روپے کی ایل سیز بلاک کر دیں۔ ایل سیز بلاک ہونے کے باعث خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    انٹر نیشنل بینکوں نے واضح کردیا ہے کہ اگر ڈیفالٹ کی صورت حال جاری رہی تو پی ایس او سے اپنے تعلقات کاازسر نو جائزہ لے سکتے ہیں۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق پی ایس او حکومت کے خصوصی احکامات کے تحت بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی کررہا ہے اور زیادہ تر واجبات پاور سیکٹر کے ہی ہیں۔

  • پی ایس او مالی مشکلات کا شکار:حکومت سے مدد طلب

    پی ایس او مالی مشکلات کا شکار:حکومت سے مدد طلب

    کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے پی ایس او نےحکومت سے ایک سو ارب روپے فوری طلب کر لئے ہیں ۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق اس وقت ادارے کو دو سو چو بیس ارب روپے مختلف اداروں سے وصول کرنے ہیں۔ وصولی نہ ہونے کی وجہ سےادائیگیوں سے قاصر پی ایس او کےایل سیز اور اوور ڈرافٹ بند بھی بند ہوگئے ہیں۔

    کمپنی اس وقت پانچ بینکوں کی نادہندہ ہوچکی ہے ۔ کمپنی کو اپنے پاس تین ہفتے کے ذخائر رکھنا ہوتے ہیں مگر اب ایک ہفتے کے ذخیرہ رکھنے سے قاصر ہے۔

    وزارت پیٹرولیم کےمطابق پی ایس او کو سو ارب روپے کی شدید ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے آج توانائی پر کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں پی ایس او کی مالی مشکلات کا حل تجویز کیا جائے گا۔ پی ایس او کوپی آئی اے سے تیرہ ارب روپے اور توانائی کے شعبے سےایک سو اڑسٹھ ارب روپے وصول کرنےہیں۔