Tag: Maliha Lodhi

  • ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا

    نیویارک :ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا ہے، ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہوں گی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ملکی مفادات کا بھرپور تحفظ اور دفاع کروں گی، ملک میں امن واستحکام اور مغربی سرحدوں کا دفاع اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے کوششیں کررہا ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں اصولی موقف پر قائم ہیں، افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ 2015ء اقوام متحدہ کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سال عالمی ادارے کے قیام کے 70 سال مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عالمی فورمز اورنیویارک کو فنانشل کمیونٹی میں بھی پاکستان کے اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں رہیں گی۔

    واضح رہے کہ ملیحہ لودھی اس سے قبل امریکا میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کی خدمات بھی انجام دے چکی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی  2 ماہ قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔

  • ملیحہ لودھی امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

    ملیحہ لودھی امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

    اسلام آباد: ملیحہ لودھی کو امریکہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا۔

    ملیحہ لو دھی امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کر دی گئیں ملیحہ لودھی اس سے قبل دو مرتبہ امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکی ہیں ، پہلئ مرتبہ انیس سو ترانوے سے انیس سوچھیا نوے اور دوسری مرتبہ انیس سو ننا نوے سے دو ہزار دو تک اس عہدے پر فائز رہیں وہ بر طا نیہ میں پاکستانی ہا ئی کمشنر کے عہدے پر بھی رہیں ۔

    ملیحہ لو دھی نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا، ٹیچر کی حیثیت سے قائد اعظم یو نیورسٹی اور لندن اسکو ل آف اکنا مکس میں خدما ت انجا م دے چکی ہیں پاکستان سے شائع ہو نے والے دو انگریزی رونا موں کے ایڈیٹر بھی رہیں انہیں ان کی خدما ت کے صلے میں دو ہزار دو میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ملیحہ لو دھی کتا بوں کی مصنف اور کالم نگار کی حیثیت سے بھی پہنچانی جا تی ہیں۔